• Latest
  • Trending
  • All

سیز فائر سب کا نہیں انجینئر رشید کامطالبہ تھا

May 11, 2018

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

February 28, 2023
آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

February 22, 2023
”بھارت ماتا کی جئے“نہ کہنے والے انسانیت کے دشمن

کشمیریوں کو محتاج بنایا جا رہا ہے:فاروق

February 21, 2023
سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

February 21, 2023
تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

February 21, 2023
مودی مبصرین کو مایوس کرکے چلے گئے!

سرکار غریبی کے خاتمہ کیلئے پُرعزم

February 18, 2023
مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

February 17, 2023
…اوراب 370 کو بھی چلینج،سپریم کورٹ تیار!

سُپریم کورٹ 370کی شنوائی کیلئے تیار

February 17, 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات
11th Year of Publication
-18 °c
Tuesday, July 1, 2025
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
English
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
Tafseelat - تفصیلات
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

سیز فائر سب کا نہیں انجینئر رشید کامطالبہ تھا

نمائندہ تفصیلات by نمائندہ تفصیلات
May 11, 2018
in تازہ ترین, جموں کشمیر
1 min read
0
67
SHARES
190
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

جموں// وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی حالت مضحکہ خیز بناتے ہوئے انکی اتحادی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)نے نہ صرف وادی میں ماہِ رمضان کے دوران فوج کی طرفسے جنگبندی کئے جانے کی تجویز کی مخالفت کی ہے بلکہ کہا ہے کہ حال ہی منعقدہ کل جماعتی اجلاس میں اس تجویز پر بحث ہوئی تھی اور نہ ہی مختلف جماعتوں کے بیچ اتفاق جیسا کہ اجلاس کے بعد وزیر اعلیٰ نے دعویٰ کیا تھا۔بی جے پی کا کہنا ہے کہ رمضان سیز فائر کا مطالبہ فقط ممبر اسمبلی لنگیٹ انجینئر رشید نے کیا تھا اور اس پر کوئی بحث نہیں ہوئی تھی جبکہ پارٹی ایسے کسی بھی مطالبے اور تجویز کی مخالفت کرتی ہے۔

مرکز کی جانب سے اس ”اپیل“پر کوئی باضابطہ رد عمل ظاہر کئے بغیر ہی میڈیا میں اسکا بڑا چرچہ تھا اور پی ڈی پی کی جانب سے اسکاپیشگی ”کریڈٹ“لینے کی تیاریاں ہو رہی تھیں کہ بھاجپا نے اسکی حالت مضحکہ خیز بنادی۔

ریاست میں پارٹی کے ترجمانِ اعلیٰ سنیل سیٹھی نے جمعرات کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ وزیر اعلیٰ کی جانب سے جنبندی کی اپیل بی جے پی کے ساتھ” مشورے کئےبغیر“ ہی کی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ اس موقعہ پر کہ جب فوج کا آپریشن آل آوٹ انتہائی کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے جنگبندی کا مطلب ”حوصلہ ہار چکے ملی ٹینٹوں کو راستہ دینا،ان پر پڑے دباو کو کم کرنا اور انہیں بچانا ہوگا“۔واضح رہے کہ وادی میں حالیہ دنوں کے دوران سرکاری فورسز کے ہاتھوں درجنوں جنگجووں کے ساتھ ساتھ کئی عام شہریوں کے مارے جانے سے پیدا شدہ تشویشناک صورتحال پر غور کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بدھ کو ایس کے آئی سی سی میںایک کل جماعتی اجلاس طلب کیا تھاجس میں پی ڈی پی-بی جے پی اتحاد کے لیڈروں کے علاوہ سبھی چھوٹی بڑی اپوزیشن جماعتوں کے نمائندگان نے شرکت کی تھی۔اجلاس کے اختتام پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا تھا”سبھی نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ہمیں حکومت ہند سے یکطرفہ جنگبندی،جیسا کہ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی نے سن 2000میں کیا تھا، کیلئے اپیل کرنی چاہیئے“۔

اندازہ ہے کہ یہ پریس کانفرنس پارٹی ہائی کمان کی ہدایت پر عجلت میں بلائی گئی تھی اور وزیر اعلیٰ کو نئی دلی سے کسی ”پراپر چینل“کی بجائے مقامی سطح پر منھ پر انکار کیا گیااور ساتھ ہی انکی اپیل کو ”قومی مفاد کے منافی“بتانے کی کوشش کی گئی۔

سنیل سیٹھی کی پریس کانفرنس نے وزیر اعلیٰ کی پوزیشن انتہائی مضحکہ خیز بنادی ہے کیونکہ اندازہ ہے کہ یہ پریس کانفرنس پارٹی ہائی کمان کی ہدایت پر عجلت میں بلائی گئی تھی اور وزیر اعلیٰ کو نئی دلی سے کسی ”پراپر چینل“کی بجائے مقامی سطح پر منھ پر انکار کیا گیااور ساتھ ہی انکی اپیل کو ”قومی مفاد کے منافی“بتانے کی کوشش کی گئی۔چناچہ سنیل سیٹھی نے کہاوادی میں سبھی ملی ٹینٹوں کو مارنے کیلئے جاری ”آپریشن آل آوٹ“جاری رہنا چاہیئے۔انہوں نے کہا”ملی ٹینٹوں کے تئیں کسی لچک کامظاہرہ نہیں کیا جانا چاہیئے۔اس موقعہ پر ہم ملی ٹینٹوں کو فرار کا راستہ اور دوبارہ منظم ہونے کا موقعہ نہیں دے سکتے ہیں“۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ جنگجو بھاگ رہے ہیں اور ،بقولِ اُنکے،ان سبھی کا جلد ہی صفایا کیا جا ئے گا۔

سنیل سیٹھی نے سلیقے سے وزیر اعلیٰ پر جھوٹ بولنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اُن(محبوبہ)کا یہ کہنا” درست نہیں ہے“کہ اجلاس میں موجود سبھی پارٹیوں نے متفقہ طور جنگبندی کی اپیل کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ دراصل ممبر اسمبلی لنگیٹ انجینئر رشید تھے کہ جنہوں نے یکطرفہ جنگبندی کی بات کی تھی جس پر کوئی بحث نہیں ہوئی اور نہ ہی بی جے پی نے اس کے ساتھ اتفاق کیا۔انہوں نے کہا”ہاں،وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کی تجویز پر بحث ضرور ہوئی جو ٹھیک بھی ہے لیکن یہ کہنا، کہ رمضان کے دوران جنگبندی پر سبھی متفق تھے،درست نہیں ہے“۔انہوں نے دہراتے ہوئے کہا کہ یہ فقط انجینئر رشید کا مطالبہ تھا جس کے ساتھ شرکائے اجلاس کا کوئی اتفاق نہیں تھا۔

یہ دراصل ممبر اسمبلی لنگیٹ انجینئر رشید تھے کہ جنہوں نے یکطرفہ جنگبندی کی بات کی تھی جس پر کوئی بحث نہیں ہوئی اور نہ ہی بی جے پی نے اس کے ساتھ اتفاق کیا۔

دلچسپ ہے کہ مذکورہ اجلاس کے بعد جاری کردہ ایک بیان میں انجینئر رشید نے کہا تھا کہ انہوں نے اجلاس کے دوران ایک مفصل تقریر میں وادی میں جاری آپریشن آل آوٹ کو فوری طور بند کرنے کا مطالبہ کرنے کے علاوہ مین اسٹریم کی پارٹیوں کو تجویز دی ہے کہ جب تک نہ نئی دلی مسئلہ کشمیر کو متنازعہ مانتے ہوئے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اسکے حل کیلئے سنجیدہ مذاکرات پر آمادہ ہوجائے انتخابات سے دور رہا جانا چاہیئے۔وزیر اعلیٰ نے تاہم اجلاس سے باہر آنے پر نہ صرف ”رمضان سیز فائر“کو اپنی پیش کردہ تجویز بتانے کی کوشش کی تھی بلکہ یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ اس تجویز کے ساتھ سبھی جماعتیں متفق ہیں ۔مرکز کی جانب سے اس ”اپیل“پر کوئی باضابطہ رد عمل ظاہر کئے بغیر ہی میڈیا میں اسکا بڑا چرچہ تھا اور پی ڈی پی کی جانب سے اسکاپیشگی ”کریڈٹ“لینے کی تیاریاں ہو رہی تھیں کہ بھاجپا نے اسکی حالت مضحکہ خیز بنادی۔

یہ بھی پڑھئیں

انجینئر رشید کی طرفسے الیکشن بائیکاٹ کی تجویز!

Tags: All Party MeetingBJPFeaturedKashmir IssueKashmir KillingsPDP
Share27Tweet17Share7Send
نمائندہ تفصیلات

نمائندہ تفصیلات

Related Posts

بھارت

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

by نمائندہ تفصیلات
March 3, 2023
243
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔
بھارت

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

by تفصیلات نیوز ڈیسک
March 2, 2023
133
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘
کاروبار/ سیاحت

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

by نمائندہ تفصیلات
March 2, 2023
161
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ
جموں کشمیر

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

by تفصیلات نیوز ڈیسک
March 2, 2023
134
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں
تازہ ترین

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

by نمائندہ تفصیلات
February 28, 2023
145
  • Trending
  • Comments
  • Latest
کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

February 3, 2021
کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

August 19, 2018
سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

February 18, 2019
پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

February 1, 2021

کولگام میں 6کشمیری جاں بحق،2فوجی بھی ہلاک

1
بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

1
مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

1
دفعہ370کو دفع کرنے کا وقت آ  گیا ہے:بی جے پی

دفعہ 35-Aقصور کس کا ،ذمہ داری کس کی؟

1

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
Tafseelat - تفصیلات

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Navigate Site

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات

Follow Us

No Result
View All Result
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Go to mobile version