سرینگر// شمالی کشمیر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے مختلف سیکٹروں میں تین دن سے جاری فوجی آپریشن کے دوران کل تازہ جھڑپ میں مزید پانچ جنگجووں کے مارے جانے کے اس آپریشن کے دوران مارے جانے والے جنگجووں کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔
شمالی کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر در اندازی کرنے والے جنگجوئوں کے خلاف3روز سے جاری آپریشن کے دوران ابتک11جنگجو اور ایک فوجی اہلکار مارے گئے ہیں۔در اندازی کی تازہ کوشش میں اوڑی سیکٹر میں5جنگجو ہلاک کئے گئے ہیں۔فوج نے نوگام سے اوڑی سیکٹر تک وسیع پیمانے پر جنگجو مخالف آپریشن شروع کر رکھا ہے اور بڑے پیمانے پر تلاشی کارروائی شروع کردی گئی ہے جس میں ہیلی کاپٹروں کی مدد بھی لی جارہی ہے ۔ دفاعی ذرائع کے مطابق ان علاقوں میں مزید جنگجوئوں کی موجود گی کے خدشے کے پیش نظر جنگلاتی علاقوں میں تلاشی کاررائیوں میں شدت لائی گئی ہے ۔
۔فوج نے دعویٰ کیا کہ جو نہی سر حد پار سے مسلح در اندازوں کا گروپ اس پار داخل ہوا ،تو حد بندی لکیر پر تعینات چوکس فوجی اہلکاروں نے ان کا راستہ رو کا ،جس دوران طرفین کے مابین گولیوں کا تبادلہ ہوا ۔گولیوں کے تبادلے میں5مسلح در انداز مارے گئے جنکی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے ۔
جمعہ کی صبح ایل او سی پر فوج نے تین سیکٹروں میں دو بارہ تلاشی کارروائیوں کا سلسلہ شروع کردیا ،جہاں گزشتہ دنوں فو ج نے در اندازی کی تین بڑی کوششیں ناکام بنا نے کا دعویٰ کیا تھا ۔ فوج نے مژھل ،نوگام اور اوڑی سیکٹروں میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک گھنے جنگلات کو کھنگالنا شروع کیا جس کے دوران اوڑی سیکٹر میں در اندازی کر کے اس پار داخل ہونے والے جنگجوئوں کیساتھ فوج کا آمنا سامنا ہوا۔فوج نے دعویٰ کیا کہ جو نہی سر حد پار سے مسلح در اندازوں کا گروپ اس پار داخل ہوا ،تو حد بندی لکیر پر تعینات چوکس فوجی اہلکاروں نے ان کا راستہ رو کا ،جس دوران طرفین کے مابین گولیوں کا تبادلہ ہوا ۔گولیوں کے تبادلے میں5مسلح در انداز مارے گئے جنکی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے ۔ فوج کا کہنا ہے کہ آپریشن میں12انفنٹری بریگیڈ اوڑٰی نے حصہ لیا اور آپریشن گوالتہ سیکٹر میں کیا گیا جہاں ایک روز قبل ککر چوکی، دور بہادر چوکی اور انیل چوکیوں پر جنگجوئوں نے شدید فائرنگ کی تھی جس میں دو فوجی اہلکار زخمی ہوئے تھے۔
ایک فوجی ترجمان نے کہا کہ ابتدائی طور پر 2جنگجوئوں کے مارے جانے کی اطلاع تھی لیکن دو پہر بعد ایک بار پھر تصادم آرائی ہوئی جس میں مزید3جنگجو مارے گئے۔ترجمان نے تاہم انکی شناخت کے بارے میں کچھ نہیں کہا۔یاد رہے کہ6جون کو مژھل سیکٹر میں 4اور7جون کونوگام سیکٹر میں3جنگجو اور ایک فوجی اہلکار مارے گئے تھے جبکہ اوڑی سیکٹر میں فوج کے2اہلکار زخمی ہوگئے ہیں ۔