یوکرین جنگ میں روس کے خاص اتحادی اورچیچن رہنما رمضان قادروف نے یوکرینی صدر زیلنسکی کو خود کُشی کرنے کا مشورہ دیتے ہئے اُنہیں اپنا کام تمام کرنے کیلئے ہٹلر کے جیسی پستول کی پیشکش کی ہے۔اُنہوں نے کہا ہے ’ میرے پاس ایک بندوق ہے جو نازی جرمن رہنما ایڈولف ہٹلر کی اس بندوق سے بہت ملتی جلتی ہے جس سے ہٹلر نے خود کو گولی ماری تھی ۔ میں یہ بندوق زیلنسکی کے پاس بھیجو ں گا تاکہ وہ اس سے خودکو گولی مار سکیں‘۔
قادروف کریملن کے قریبی اتحادی ہیں اور یوکرین کی سرزمین پر روسی افواج کے شانہ بشانہ لڑ رہے ہیں۔ اُنہوں نے اپنے پاس موجود اس اہم ہتھیار پر بظاہر فخر کا اظہار کیا ہے۔ قادروف نے سکرین کے ذریعے اپنی تقریر کا رُخ زیلنسکی کی طرف کرتے ہوئے کہا کہ ’میں اسی قسم کی بندوق اپنے پاس رکھتا ہوں جس بندوق سے ہٹلر نے خود کو گولی ماری تھی، میں اسے آپ کے پاس بھیجوں گا تاکہ آپ اس سے اپنے آپ کو گولی مار سکیں‘ ۔