بیجنگ//
پاکستانی وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کا کہنا ہے کہ چین نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت کرتے ہوئے اس مسئلے کا مذاکرات کے ذرئعہ حل چاہتا ہے۔ نواز شریف ابھی چین کے اہم اور اعلیٰ سطحی دورے پر ہیں جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اُنکے ساتھ ہیں ۔
بیجنگ میں وزیرِاعظم نوازشریف نے چینی صدرشی جن پنگ سے ملاقات کی، جس میں وفاقی وزرا ء اورچاروں وزرائے ا علیٰ نے بھی شرکت کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ چین پاکستان کا اسٹرٹیجک پارٹنر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک میں چین کی جانب سے 56 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے جس کے مثبت اثرات نظر آئیں گے کیونکہ سرمایہ کاری ہوگی تو صنعتیں لگیں گی ، لوگوں کو روزگار ملے گا اور ملک میں ترقی و خوشحالی آئے گی۔
نواز شریف نے مزید کہا کہ وزرائے علیٰ کی موجودگی پاک چین کے ساتھ تعلقات میں قومی یکجہتی کا اظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین نے مسئلہ کشمیر پر ہمیشہ ہی پاکستان کی حمایت کی ہے اور مسئلہ کشمیر پر چین پاکستان کے ساتھ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین بھی بات چیت سے مسئلہ کاحل چاہتا ہے۔