• Latest
  • Trending
  • All
پنجاب میں این جی اوز کا کریک ڈاون

پنجاب میں این جی اوز کا کریک ڈاون

April 4, 2017

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

February 28, 2023
آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

February 22, 2023
”بھارت ماتا کی جئے“نہ کہنے والے انسانیت کے دشمن

کشمیریوں کو محتاج بنایا جا رہا ہے:فاروق

February 21, 2023
سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

February 21, 2023
تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

February 21, 2023
مودی مبصرین کو مایوس کرکے چلے گئے!

سرکار غریبی کے خاتمہ کیلئے پُرعزم

February 18, 2023
مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

February 17, 2023
…اوراب 370 کو بھی چلینج،سپریم کورٹ تیار!

سُپریم کورٹ 370کی شنوائی کیلئے تیار

February 17, 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات
11th Year of Publication
-18 °c
Sunday, May 18, 2025
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
English
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
Tafseelat - تفصیلات
No Result
View All Result
Home دیگر اہم خبریں

پنجاب میں این جی اوز کا کریک ڈاون

تفصیلات نیوز ڈیسک by تفصیلات نیوز ڈیسک
April 4, 2017
in دیگر اہم خبریں
0
پنجاب میں این جی اوز کا کریک ڈاون
79
SHARES
227
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سرینگر// ملتان کے قریب ایک چھوٹی سی بستی سرور شاہ کولٹلر میں رہنے والی آمنہ، کم عمری میں شادی کے باعث نہ تو تعلیم کا سلسلہ جاری رکھ پائیں ور نہ ہی کوئی ہنر سیکھا۔شوہر کی کم آمدنی میں جب گھر چلانا مشکل ہوا تو سوچا اپنے پیروں پر کھڑی ہوں۔ آمنہ یاسین نے ایک برطانوی صحافتی ادارے کو بتایا کہ کس طرح ایک مقامی این جی او نے ان کی زندگی بدل دی۔ انہوں نے کہا ”مجھے ہمیشہ سے سلائی کڑھائی کا شوق تھا، ایک دن ہمارے علاقے میں آواز فاو¿نڈیشن والے آئے، انہوں نے میری رہنمائی کی تو میں نے سلائی سکول میں داخلہ لیا۔ تین ماہ کا کورس مکمل کرنے پر مجھے سلائی مشین بھی دی گئی اب میں لوگوں کے کپڑے سیتی ہوں اور بچیوں کو سلائی سکھانے کے لیے سینٹر بھی بنا لیا ہے“۔آمنہ خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں کہ انھیں ایک این جی او نے سہارا دیا لیکن اب وہ اپنے علاقے کی لڑکیوں کو یہ ہنر سکھا رہی ہیں تاکہ انہیں کسی این جی او کی مدد کا انتظار نہ کرنا پڑے۔
ان تمام باتوں کے باوجود پاکستان کے صوبے پنجاب میں این جی اوز کے خلاف کارروائی جاری ہے، کچھ این جی اوز کو پابندی کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں جب کہ دیگر کے کام کے دائرے کو محدود کر دیا گیا ہے۔این جی اوز کا موقف ہے کہ حکومت نے انہیںصفائی کا موقع فراہم نہیں کیا۔حکومت پاکستان کے تعاون سے بنائے گئے غیر منافع بخش ادارے، پاکستان سینٹر آف فالینتھروپی کے مطابق، پاکستان میں اس وقت تقریبا ایک سے ڈیڑھ لاکھ غیر سرکاری تنظیمیں کام کر رہی ہیں۔
ایک محتاط اندازے کے مطابق ان این جی اوز کی سب سے زیادہ تعداد پنجاب میں سر گرم ہے۔ سنہ 2017 کے ابتدا سے ہی پنجاب حکومت نے صوبے میں این جی اوز کے خلاف بڑی سطح پر کارروائی کا آغاز کیا۔ وزیر قانون رانا ثنا اللہ کے مطابق یہ کارروائی وفاق کی ہدایات پر کی جا رہی ہے۔آواز فاو¿نڈیشن گذشتہ کئی برس سے پنجاب کے مختلف شہروں اور اضلاع میں لوگوں بھلائی کے لیے کام کر رہی ہے۔ آواز فاو¿نڈیشن پاکستان کے بانی اور سیکریٹری، ضیا الرحمن نے برٹش براڈکاسٹنگ کارپوریشن کو بتایا کہ ان کی تنظیم لوگوں کی فلاح کے لیے کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہا”ہم نے ملتان اور مظفرگڑھ میں 36 بنیادی مراکز صحت اور دیہی ہیلتھ سینٹرز میں ٹریننگ دی اور ان کو ضروریات کا سامان بھی فراہم کیا،ہم نے یہ سرمایہ کاری حکومتی اداروں پر کی ہے لیکن اب حکومت ہمیں اس کا این او سی جاری نہیں کرتی تو ہم کیسے کام کریں“؟
پاکستان کے آئین کے مطابق یہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو صحت اور روزگار کے مواقع فراہم کرے لیکن محدود وسائل کے باعث جب یہ ممکن نہیں ہوتا تو این جی اوز ایسے منصوبوں میں مالی مدد فراہم کرتی ہیں۔ موجودہ حکومت کی نئی پالیسیوں کے باعث اب یہ غیر سرکاری ادارے حکومتی اجازت نامے کے جھنجھٹ میں الجھ کر رہ گئے ہیں۔
دوسری جانب کچھ ایسی این جی اوز بھی ہیں جنھیں صوبائی حکومت نے پنجاب بیت المال کے ذریعے با قاعدہ نوٹس بھیج کر کام کرنے سے روک دیا ہے۔ ان میں سیپ یعنی ساو¿تھ ایشیا پارٹنرشپ پاکستان اور وائز یعنی وومن ان سٹرگل فار ایمپاورمنٹ شامل ہیں۔ ان اداروں پر یہ الزام عائد کیا گیا کہ یہ ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔وائز کی ڈایکٹر، بشرا خالق نے بتایا کہ ان کو جاری کیا گیا حکومتی نوٹس، ان کی تنظیم اور ان کی ذات کو کام کرنے سے روکنے کے لیے تھا۔انہوں نے کہا ”مجھ پر الزام عائد کیا گیا کہ میں قوم پرستوں کے ساتھ مل کر کام کرتی ہوں یہ بالکل بے بنیاد ہے۔ اس کا مطلب تو یہ ہے کہ اگر پنجاب، سندھ یا بلوچستان میں حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے تو اس پر ہم بات بھی نہیں کر سکتے۔ میں سمجھتی ہوں کہ یہ اقدامات ان آوازوں کو خاموش کروانے کے لیے اٹھائے جا رہے ہیں، تاکہ یہاں انسانی حقوق کی بات کرنا بند کر دی جائے اور ادارے اپنی من مانی کرتے رہیں“۔
سیپ پاکستان اور وائز کے ارکان نے حکومتی نوٹس کو لاہور ہائی کورٹ میں سٹے آرڈر لے کر چیلنج کیا تو حکومتی وکیل نے عدالت میں پیش ہو کر نوٹس ہی واپس لے لیا۔پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا کا کہنا ہے یہ کارروائی ملک مخالف سرگرمیوں کے خلاف ہے اور وقت آگیا ہے کہ ان این جی اوز کی سوچ کو صحیح سمت دی جائے۔انہوں نے کہا”میں سمجھتا ہوں کہ غیر سرکاری تنظیمیں یا ان سے منسلک افراد خطرناک نہیں البتہ ان کے کام ملک مخالف ہیں۔ جو ممالک ہمارے معاشرے سے متعلق سننا چاہتے ہیں، یہ وہی معاشرتی کمزوریوں زیادہ اجاگر کر کے پیش کرتے ہیں اور اکثر مبالغہ آرائی سے کام لیتے ہیں۔ تو پھر یہ ملک مخالف کیٹگری میں آ جاتے ہیں۔ مشکل یہ ہے کہ بعض جگہ پر الزام کسی حد تک درست بھی ہیں لیکن ثبوت نہیں ملتے تو ایسی صورت میں کیس یا نوٹس واپس لینا پڑتا ہے“۔

Tags: BalochistanindiaNGOPakistanPunjabTerrorism
Share32Tweet20Share8Send
تفصیلات نیوز ڈیسک

تفصیلات نیوز ڈیسک

Related Posts

تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم
تازہ ترین

تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

by تفصیلات نیوز ڈیسک
February 21, 2023
117
تُرکی میں 10دن بعد لڑکی کو زندہ نکالا گیا
دیگر اہم خبریں

تُرکی میں 10دن بعد لڑکی کو زندہ نکالا گیا

by تفصیلات نیوز ڈیسک
February 17, 2023
120
یوکرینی صدر کو خود کُشی کیلئے پستول کی پیشکش
تازہ ترین

یوکرینی صدر کو خود کُشی کیلئے پستول کی پیشکش

by تفصیلات نیوز ڈیسک
February 16, 2023
138
نا اہلی کیس… عمران عدالت میں طلب
دیگر اہم خبریں

عمران خان گرفتار ہونے والے ہیں لیکن کب۔۔؟

by تفصیلات نیوز ڈیسک
February 16, 2023
114
زلزلہ زدہ تُرکی میں 8دن بعد مزید نو افراد کو زندہ نکالا گیا

زلزلہ زدہ تُرکی میں 8دن بعد مزید نو افراد کو زندہ نکالا گیا

by تفصیلات نیوز ڈیسک
February 15, 2023
125
  • Trending
  • Comments
  • Latest
کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

February 3, 2021
کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

August 19, 2018
سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

February 18, 2019
پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

February 1, 2021

کولگام میں 6کشمیری جاں بحق،2فوجی بھی ہلاک

1
بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

1
مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

1
دفعہ370کو دفع کرنے کا وقت آ  گیا ہے:بی جے پی

دفعہ 35-Aقصور کس کا ،ذمہ داری کس کی؟

1

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
Tafseelat - تفصیلات

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Navigate Site

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات

Follow Us

No Result
View All Result
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Go to mobile version