• Latest
  • Trending
  • All
میں متبادل نہیں مزید ہوں:شاہ فیصل

میں متبادل نہیں مزید ہوں:شاہ فیصل

January 12, 2019

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

February 28, 2023
آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

February 22, 2023
”بھارت ماتا کی جئے“نہ کہنے والے انسانیت کے دشمن

کشمیریوں کو محتاج بنایا جا رہا ہے:فاروق

February 21, 2023
سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

February 21, 2023
تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

February 21, 2023
مودی مبصرین کو مایوس کرکے چلے گئے!

سرکار غریبی کے خاتمہ کیلئے پُرعزم

February 18, 2023
مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

February 17, 2023
…اوراب 370 کو بھی چلینج،سپریم کورٹ تیار!

سُپریم کورٹ 370کی شنوائی کیلئے تیار

February 17, 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات
11th Year of Publication
-18 °c
Friday, May 16, 2025
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
English
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
Tafseelat - تفصیلات
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

میں متبادل نہیں مزید ہوں:شاہ فیصل

صریر خالد by صریر خالد
January 12, 2019
in تازہ ترین
1 min read
0
میں متبادل نہیں مزید ہوں:شاہ فیصل
56
SHARES
160
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سرینگر// آئی اے ایس کی نوکری چھوڑ کر سیاست میں آنے کا حیران کن اعلان کرچکے ڈاکٹر شاہ فیصل نے باالاآخر فوری طور کسی بھی سیاسی پارٹی میں شامل ہونے کے فوری امکانات کو رد کیا ہے۔اپنے آئیندہ کے لائحہ عمل کو راز رکھتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ وہ زمینی سطح پر لوگوں کے ساتھ ملنے کے بعد ہی کوئی فیصلہ لیں گے تاہم انہوں نے واضح کہا ہے کہ وہ آئیندہ انتخابات میں حصہ لینے جارہے ہیں۔ شاہ فیصل نے کہا کہ وہ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان اور دلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال سے کافی متاثر ہیں تاہم جموں کشمیر کے ایک شورش زدہ علاقہ ہونے کی وجہ سے وہ ان دونوں متاثر کن لیڈروں کے ہوبہو سیاست نہیں کرسکیں گے۔

”میرا تعلق سسٹم سے ہے، میں سسٹم کے اندر رہ کر ہی نظام بدلنا چاہتا ہوں، حریت مجھے وہ موقع فراہم نہیں کرتی ہے کیونکہ وہ انتخابی سیاست میں یقین نہیں رکھتی ہے“۔

نوکری سے مستعفی ہونے کے کئی دن بعد جمعہ کویہاں ایک پُرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ فیصل نے کہا کہ انکا نوکری سے مستعفی ہونا نئی دلی کو کشمیریوں کے تئیں اس کی پالیسیوں کے خلاف ایک ”چھوٹا احتجاجی اقدام“ہے۔انہوں نے کہا کہ انکا ”احتجاج“کشمیریوں کے مارے جانے اور انہیں انکے حقوق سے محروم رکھے جانے اور نئی دلی کی جانب سے (مسئلہ کشمیر کے حوالے سے) کسی ”معتبر سیاسی کوشش“کی عدم موجودگی کے خلاف ہے۔شاہ فیصل نے پہلے ہی دئے گئے اپنے بیان کو دہراتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کا حقِ حیات اہمیت رکھتا ہے اور یہ حق نئی دلی کو یاد دلایا جانا چاہیئے۔

آئی اے ایس کے 2009بیچ کے ٹاپر ہونے کی وجہ سے شہرت رکھنے والے شاہ فیصل گذشتہ سال نوکری سے چھٹی لینے کے بعد امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کیلئے گئے ہوئے تھے اور تب ہی سے انکے نوکری چھوڑ کر سیاست میں آنے کی افواہ گردش میں تھی جو 9جنوری کو تب ایک سچی خبر ثابت ہوئی کہ جب فیصل نے استعفیٰ دیکر سیاسی میدان میں آنے کا باضابطہ اعلان کیا۔حالانکہ بتایا جاتا تھا کہ انکا فاروق عبداللہ کی نیشنل کانفرنس میں شامل ہوکر لوک سبھا کا انتخاب لڑنا طے ہے تاہم سوشل میڈیا پر انسے نیشنل کانفرنس میں شامل ہونے کو لیکر تیکھے سوالات کئے گئے۔چونکہ انہوں نے کہا ہے کہ وہ کشمیریوں کے(سرکاری فورسز کے ہاتھوں“مارے جانے کے خلاف احتجاج کے بطور نوکری چھوڑ رہے ہیں لوگوں نے انسے پوچھا کہ اگر وہ واقعہ اپنے بیان میں سنجیدہ ہیں تو پھر نیشنل کانفرنس انکی منزل کیسے ہوسکتی ہے کہ جسے کشمیر میں جاری قتل عام کیلئے مساوی شریک سمجھا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ (موجودہ سیاست کا)کوئی متبادل نہیں بلکہ ایک ”اضافہ“ہیں۔

حالانکہ اندازہ تھا کہ شاہ فیصل اپنی اولین پریس کانفرنس میں نیشنل کانفرنس میں شمولیت کا اعلان کرینگے تاہم گذشتہ دو دنوں کے دوران سوشل میڈیا میں انسے پوچھے گئے سوالات نے انہیں منصوبہ بدلنے پر مجبور کردیا ہے یہاں تک کہ انہوں نے فوری طور کسی بھی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کے امکانات کو ردکرتے ہوئے اس فیصلے کو ٹال دیا اور آئیندہ انتخابات میں ایک آزاد امیدوار کے بطور قسمت آزمائی کرنے کے منصوبے کا اشارہ دیا۔انہوں نے کہا کہ وہ کسی سیاسی جماعت میں شامل ہونے سے قبل زمینی سطح پر لوگوں،باالخصوص نوجوانوں،سے ملنے کے بعد ہی کوئی فیصلہ لیں گے تاہم ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ آئیندہ انتخابات میں شامل ہونے کی ”خواہش“رکھتے ہیں۔شاہ فیصل، جنہوں نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ انکی دراصل بزرگ راہنما سید علی شاہ گیلانی کی حریت کانفرنس میں شامل ہونے کا ارادہ تھا،نے ایک سوال کے جواب میں کہا”میرا تعلق سسٹم سے ہے، میں سسٹم کے اندر رہ کر ہی نظام بدلنا چاہتا ہوں، حریت مجھے وہ موقع فراہم نہیں کرتی ہے کیونکہ وہ انتخابی سیاست میں یقین نہیں رکھتی ہے“۔سابق بیوروکریٹ نے کہا کہ انہیں پورے ہندوستان کے موجودہ حالات پر تشویش ہے کہ جہاں ہندوتو طاقتیں عروج پر ہیں اور تشدد اور عدم برداشت کا دور دورہ ہے۔شاہ فیصل نے ایک سوال کے جواب میں اس اندازے کو بھی غلط بتایا کہ وہ کچھ ”غیر روایتی “کرنے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ (موجودہ سیاست کا)کوئی متبادل نہیں بلکہ ایک ”اضافہ“ہیں۔

کیا شاہ فیصل سیاست میں آنے کی تیاری کررہے ہیں؟

Tags: FeaturedIASkashmirResignationShah Faisal
Share22Tweet14Share6Send
صریر خالد

صریر خالد

Related Posts

بھارت

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

by نمائندہ تفصیلات
March 3, 2023
243
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔
بھارت

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

by تفصیلات نیوز ڈیسک
March 2, 2023
131
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘
کاروبار/ سیاحت

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

by نمائندہ تفصیلات
March 2, 2023
155
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ
جموں کشمیر

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

by تفصیلات نیوز ڈیسک
March 2, 2023
134
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں
تازہ ترین

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

by نمائندہ تفصیلات
February 28, 2023
143
  • Trending
  • Comments
  • Latest
کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

February 3, 2021
کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

August 19, 2018
سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

February 18, 2019
پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

February 1, 2021

کولگام میں 6کشمیری جاں بحق،2فوجی بھی ہلاک

1
بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

1
مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

1
دفعہ370کو دفع کرنے کا وقت آ  گیا ہے:بی جے پی

دفعہ 35-Aقصور کس کا ،ذمہ داری کس کی؟

1

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
Tafseelat - تفصیلات

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Navigate Site

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات

Follow Us

No Result
View All Result
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Go to mobile version