• Latest
  • Trending
  • All
….اور حزب المجاہدین کا چوتھا ستون گر گیا!

….اور حزب المجاہدین کا چوتھا ستون گر گیا!

February 15, 2023

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

February 28, 2023
آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

February 22, 2023
”بھارت ماتا کی جئے“نہ کہنے والے انسانیت کے دشمن

کشمیریوں کو محتاج بنایا جا رہا ہے:فاروق

February 21, 2023
سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

February 21, 2023
تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

February 21, 2023
مودی مبصرین کو مایوس کرکے چلے گئے!

سرکار غریبی کے خاتمہ کیلئے پُرعزم

February 18, 2023
مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

February 17, 2023
…اوراب 370 کو بھی چلینج،سپریم کورٹ تیار!

سُپریم کورٹ 370کی شنوائی کیلئے تیار

February 17, 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات
11th Year of Publication
-18 °c
Sunday, May 18, 2025
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
English
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
Tafseelat - تفصیلات
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

….اور حزب المجاہدین کا چوتھا ستون گر گیا!

نمائندہ تفصیلات by نمائندہ تفصیلات
February 15, 2023
in تازہ ترین, دیگر اہم خبریں
1 min read
0
….اور حزب المجاہدین کا چوتھا ستون گر گیا!
125
SHARES
358
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سرینگر// سرکاری فورسز نے آج سرینگر کے مضافاتی علاقہ نوگام میں ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران اسکالر سے جنگجو بنے چار میں سے آخری حزب کمانڈر سبزار بشیر عرف سیف اللہ کو اپنے ایک ساتھی سمیت مارگرایا۔سبزار کے مارے جانے کو حزب المجاہدین کیلئے ایک بڑا دھچکہ تصور کیا جارہا ہے جبکہ سرکاری فورسز اسے ایک بہت بڑی کامیابی بتاتی ہیں۔

ذرائع کے مطابق سرکاری فورسز کو کل رات حزب کمانڈر سبزار اور انکے ایک ساتھی کے سرینگر کے مضافاتی علاقہ نوگام کے وانہ بل میں موجود ہونے کی اطلاع ملی تھی جسکی بنا پر فوج کی 55راشٹریہ رائفلز،جموں کشمیر پولس اور دیگر سرکاری فورسز نے یہاں کا محاصرہ کر لیا۔بتایا جاتا ہے کہ فورسز نے دوران شب اس مکان کی نشاندہی کی کہ جہاں حزب المجاہدین کے جنگجو ٹھہرے ہوئے تھے اور پھر اسکے آس پاس بارود بچھایا گیا۔ان ذرائع کے مطابق رات دو بجے فورسز نے جنگجووں پر دھاوا بولدیا جنہوں نے جواب میں شدید فائرنگ کی اور یوں یہاں ایک زبردست جھڑپ شروع ہوگئی جو صبح سات بجے تک جاری رہنے کے بعد دونوں جنگجووں کے مار گرائے جانے پر ختم ہوگئی حالانکہ فورسز نے قریب دوپہر تک علاقے کا محاصرہ جاری رکھا اور پھر دونوں جنگجووں،جنکی شناخت سبزار احمد صوفی ساکنہ سنگم بجبہاڑہ اور عاصف احمد گوجری ساکنہ کھرم بجبہاڑہ کے بطور ہوئی، کی نعشیں اٹھاکر چلی گئیں۔جب تک لوگوں کو اس جھڑپ کی خبر ہوئی فورسز نے اپنا کام مکمل کردیا تھا تاہم خبر پاتے ہی آس پڑوس کے لوگوں نے جمع ہوکر احتجاجی مظاہرے کئے اور دیکھتے ہی دیکھتے کئی علاقوں میں سرکاریفورسز اور مظاہرین کے مابین جھڑپیں ہونے لگیں۔بعدازاں جنگجووں کی شناخت معلوم ہونے پر انکے آبائی علاقوں میں ہزاروں لوگ جمع ہوئے اور وہاں بھی پر تشدد جھڑپیں شروع ہوئیں جن میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

سبزار احمد فقط ایک جنگجو کمانڈر ہی نہیں بلکہ ایک طرح سے جنگجوئیت کے راستے جانے پر آمادہ مقامی نوجوانوں کیلئے ”آئیکن“بھی تھے۔وہ اسکالر سے جنگجو بننے والے حزب المجاہدین کے چار کمانڈروں میں سے ایک تھے اور تنظیم میں انکی اہم حیثیت تھی۔

سرینگر کی حدود میں ایک ہفتے کے دوران یہ اپنی نوعیت کی دوسری جھڑپ تھی۔اس سے قبل شہر کے پائین فتح کدل علاقہ میں فورسز نے معراج الدین بنگرو نامی لشکر طیبہ کے معروف کمانڈر کو اپنے ایک ساتھی سمیت جاں بحق کردیا تھا۔پولس کے ایک افسر نے کہا کہ دونوں ہی جھڑپیں فورسز کو انتہائی بڑی کامیابی دلا چکی ہیں کیونکہ جنگجووں کی جانب سے مسلسل سرینگر میں پیر جمانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سبزار صوفی کا سرینگر میں مارا جانا اس بات کی دلیل ہے کہ وہ شہر میں اپنا نیٹورک بڑھانے کی کوشش میں رہے ہیں تاہم انہیں مار گراکر ناکام بنایا گیا۔

سبزار احمد فقط ایک جنگجو کمانڈر ہی نہیں بلکہ ایک طرح سے جنگجوئیت کے راستے جانے پر آمادہ مقامی نوجوانوں کیلئے ”آئیکن“بھی تھے۔وہ اسکالر سے جنگجو بننے والے حزب المجاہدین کے چار کمانڈروں میں سے ایک تھے اور تنظیم میں انکی اہم حیثیت تھی۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جہاں گذشتہ دو ایک سال سے سینکڑوں مقامی نوجوان جنگجووں کی صفوں میں شامل ہوئے ہیں وہیں ان میں کم از کم چار ایسے تھے کہ جنہوں نے پی ایچ ڈی تک کی ڈگریاں حاصل کی تھیں یا پھر اس اعلیٰ ڈگری کیلئے منتخب ہوچکے تھے۔ان میں سے فورسز کے ہتھے چڑھنے والے سب سے پہلے شمالی کشمیر کے اظہرالدین خان تھے کہ جو عربی زبان میں پی ایچ ڈی کیلئے منتخب ہوچکے تھے کہ جنگجو بن گئے۔انہوں نے ۱پریل2016میں حزب المجاہدین میں شمولیت اختیار کی تھی اور سال بھر بعد گذشتہ فروری میں فورسز کے ہاتھوں مارے گئے۔انکے بعد 7مئی کو فورسز نے کشمیر یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر رفیع بٹ کو حزب المجاہدین میں شامل ہونے کے فقط تین دن بعد جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں مار گرایا۔علی گڈھ مسلم یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری ادھوری چھوڑ کر سنسنی خیز انداز میں حزب المجاہدین میں شامل ہونے والے ڈاکٹر منان وانی کو فورسز نے رواں ماہ کی 12تاریخ کو شمالی کشمیر میں اپنے آبائی ضلع کپوارہ کے لنگیٹ علاقہ میں مار گرایا اور آج سبزار صوفی کی باری آئی۔

جنگجو بننے سے قبل سبزار بشیر صوفی جامع ملیہ اسلامیہ میں باٹونی کے شعبہ میں پی ایچ ڈی کر رہے تھے۔اس سے قبل انہوں نے ایم ایس سی،ایم فل اور دیگر کئی ڈگریاں لینے کے علاوہ کئی مسابقتی امتحانات پاس کررکھے تھے اور وہ پی ایچ ڈی کے ساتھ ساتھ آئی اے ایس امتحان کیلئے بھی تیاری کررہے تھے جس میں انکی کامیابی تقریباََ طے تھی۔وہ تب چھٹی پر گھر آئے تھے کہ جب حزب المجاہدین کے معروف کمانڈر برہان وانی جولائی2016میں مارے گئے اور پھر پوری وادی میں ایک احتجاجی تحریک شروع ہوگئی تھی۔چناچہ سبزار اسی دوران اچانک گھر سے غائب ہوگئے اور پھر انکے حزب المجاہدین میں شامل ہونے کا راز کھلا اور تب سے وہ تنظیم میں ایک اہم حیثیت رکھتے تھے۔

جنگجو بننے سے قبل سبزار بشیر صوفی جامع ملیہ اسلامیہ میں باٹونی کے شعبہ میں پی ایچ ڈی کر رہے تھے۔اس سے قبل انہوں نے ایم ایس سی،ایم فل اور دیگر کئی ڈگریاں لینے کے علاوہ کئی مسابقتی امتحانات پاس کررکھے تھے اور وہ پی ایچ ڈی کے ساتھ ساتھ آئی اے ایس امتحان کیلئے بھی تیاری کررہے تھے جس میں انکی کامیابی تقریباََ طے تھی۔

سبزار اور انکے ساتھی کے مارے جانے کی خبر آنے کے ساتھ ہی پوری وادی میں بے چینی کی لہر سی دوڑ گئی اور بیشتر علاقوں میں آناََ فاناََ ہڑتال ہوگئی۔حالانکہ سرکاری انتظامیہ نے جھڑپ شروع ہوتے ہی وادی میں انٹرنیٹ کی سروس بند کرادی تھی تاہم اسکے باوجود خبر پھیلنے کے ساتھ ہی دونوں جنگجووں کے آبائی علاقوں میں ہزاروں لوگوں کا سیلاب جمع ہوگیا جنہوں نے کئی کئی بار انکی نماز جنازہ پڑھی ۔سبزار بشیر کے جلوس جنازہ میں حزب المجاہدین کے مشہور کمانڈر زینت الاسلام نے کم از کم اپنے پانچ ساتھیوں سمیت شرکت کی اور اپنے ساتھی کو فوجی طرز کی سلامی دینے کیلئے ہوا میں کئی گولیاں چلائیں۔

یہ بھی پڑھیئے!

فلسفی کمانڈر منان وانی کی کہانی کا اختتام …!

Tags: Dr RafiDr SabzarEncounterFeaturedHizbul MujahideenIndian ArmyJK PoliceManan Wani
Share50Tweet31Share13Send
نمائندہ تفصیلات

نمائندہ تفصیلات

Related Posts

بھارت

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

by نمائندہ تفصیلات
March 3, 2023
243
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔
بھارت

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

by تفصیلات نیوز ڈیسک
March 2, 2023
131
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘
کاروبار/ سیاحت

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

by نمائندہ تفصیلات
March 2, 2023
155
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ
جموں کشمیر

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

by تفصیلات نیوز ڈیسک
March 2, 2023
134
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں
تازہ ترین

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

by نمائندہ تفصیلات
February 28, 2023
143
  • Trending
  • Comments
  • Latest
کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

February 3, 2021
کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

August 19, 2018
سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

February 18, 2019
پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

February 1, 2021

کولگام میں 6کشمیری جاں بحق،2فوجی بھی ہلاک

1
بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

1
مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

1
دفعہ370کو دفع کرنے کا وقت آ  گیا ہے:بی جے پی

دفعہ 35-Aقصور کس کا ،ذمہ داری کس کی؟

1

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
Tafseelat - تفصیلات

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Navigate Site

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات

Follow Us

No Result
View All Result
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Go to mobile version