• Latest
  • Trending
  • All
انجینئرکے نام سمن،این آئی اے ہیڈکوارٹر طلب

کھلاڑیوں کی رہائی کے مطالبہ پر انجینئر رشید اسمبلی سے نکالے گئے!

09/01/2018
سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات

سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات

26/05/2026
گلوان پورہ کا حیوان گرفتار

گلوان پورہ کا حیوان گرفتار

26/05/2026
معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل

معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل

25/05/2026
مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں

مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں

25/05/2026

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

03/03/2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

02/03/2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

02/03/2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

02/03/2023
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

28/02/2023
آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

22/02/2023
”بھارت ماتا کی جئے“نہ کہنے والے انسانیت کے دشمن

کشمیریوں کو محتاج بنایا جا رہا ہے:فاروق

21/02/2023
سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

21/02/2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات
11th Year of Publication
-18 °c
Tuesday, June 2, 2026
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
English
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Tafseelat - تفصیلات
Home تازہ ترین

کھلاڑیوں کی رہائی کے مطالبہ پر انجینئر رشید اسمبلی سے نکالے گئے!

نمائندہ تفصیلات by نمائندہ تفصیلات
09/01/2018
in تازہ ترین, جموں کشمیر
1 min read
0
انجینئرکے نام سمن،این آئی اے ہیڈکوارٹر طلب

فائل فوٹو

38
SHARES
109
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

جموں// جموں کشمیر اسمبلی کے ایک سرکردہ ممبر انجینئر رشید نے آج سرکار پر سرحدی علاقوں کے لوگوں کو بہتر سہولیات بہم نہ رکھنے کے الزام کے ساتھ ہنگامہ کیا اور کہا کہ انہیں سہولیات بہم نہ کی جاسکتی ہوں تو پھر انہیں پاکستان کی جانب ہجرت کرنے کی اجازت دی جانی چاہیئے کہ جہاں ،بقول انکے،سرحدی عوام کو ہر طرح کا آرام دستیاب ہے۔انجینئر رشید کے بیان پر اسمبلی میں ہنگامہ ہوا اور اسپیکر نے انہیں ایوان سے زبردستی باہر نکلوادیا۔

ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی انجینئر رشید نے احتجاج کرتے ہوئے شمالی کشمیر میںکرناہ اور گریز میں ٹنلیں تعمیر کرکے ان علاقوں کو ہمہ موسم رابطہ سڑکیں فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ اگر سرکار سرحدی علاقوں میں رہنے والوں کو یہ ٹنلیں اور دیگر بنیادی سہولیات نہیں دے سکتی ہے تو پھر ان علاقوں کے لوگوں کو لائن آف کنٹرول کے اُس پار جانے کی اجازت دی جانی چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ ایل او سی کی دوسری جانب کے لوگ زندگی کی ہر سہولت کا مزہ لے رہے ہیں وہیں اِس جانب کے لوگوں کو پتھر کے زمانے میں جینے کیلئے مجبور کئے رکھا گیا ہے اور بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے انکی زندگی اجیرن بنی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ گریز اور کرناہ میں بہتر سڑک رابطہ اور دوسری سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے ہر سال ان علاقوں میں کتنے ہی لوگ بے موت مارے جاتے ہیں لیکن وقت کی سرکاریں بلند بانگ دعووں سے آگے بڑھکر ان علاقوں کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش تک نہیں کرتی ہیں۔کرناہ میں دو روز قبل کم از کم 11افراد کے برفانی تودے کی زد میں آکر جاں بحق ہونے کے بعد سے احتجاج کر رہے کرناہ کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انجینئر رشید نے سادھنا کے قریب ٹنل کی تعمیر کے انکے مطالبہ کو جائز ٹھہرایا اور کہا کہ انسانی زندگیوں کو بچانے کیلئے اس پر جلد کام شروع کیا جانا چاہیئے۔

اگر کشمیر میں کرکٹ کھیلتے بچے پاکستانی ترانے گنگناتے ہیں تو اس میں انکی کوئی غلطی نہیں ہے بلکہ یہ ریاستی اور مرکزی سرکار کی ناکامی ہے جنہیں مزید دیر ہوئے بغیر اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے۔

انجینئر رشید کو اس وقت ایوان سے ماشل آوٹ کرایا گیا کہ جب انہوں نے بانڈی پورہ میں ایک کھیل مقابلے کے دوران مبینہ طور پاکستانی ترانہ گنگنانے کے الزام میں مقامی کھلاڑیوں کو گرفتار کرنے اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کا معاملہ اٹھایا اور اس پر زور دار احتجاج کیا۔ایوان کے بیچوں بیچ آکر انجینئر رشید نے کہا کہ اگر کشمیر میں کرکٹ کھیلتے بچے پاکستانی ترانے گنگناتے ہیں تو اس میں انکی کوئی غلطی نہیں ہے بلکہ یہ ریاستی اور مرکزی سرکار کی ناکامی ہے جنہیں مزید دیر ہوئے بغیر اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں اپنے آپ کو مین سٹریم کے سیاستدان کہلانے والوں کو سوچنا ہوگا کہ کشمیری نوجوان پاکستان کے گن کیوں گاتے ہیں۔ایوان میں موجود وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو مخاطب کرتے ہوئے انجینئر رشید نے انہیں یاد دلایا کہ کس طرح وہ خود سبز لباس پہنکر خود کو پاکستان کے قریب بتانے کی سیاست کرتی رہی ہیں اور اگر اس حقیقت کے تناظر میں نوجوانوں کی جانب سے پاکستانی ترانہ گنگنائے جانے کو دیکھا جائے تو پھر انکا قصور کیا ہے؟۔واضح رہے کہ بانڈی پورہ میں ایک کرکٹ میچ کے دوران کھلاڑیوں کی طرفسے پاکستانی ترانہ گنگنانے پر انکے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور چار کھلاڑیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پی ڈی پی اور بی جے پی کے ممبران کے ساتھ گرم گفتاری کرتے ہوئے انجینئر رشید نے کہا کہ چونکہ نئی دلی مسئلہ کشمیر کے حتمی حل کیلئے کوئی بھی ٹھوس اقدام کرنے میں ناکام ہوئی ہےجموں کشمیر کے نوجوان مین سٹریم اور مزاحمتی خیمے کے لیڈروں سے بھی مایوس ہوچکے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ یہ قیادت انہیں کچھ بھی دینے میں ناکام ہوئی ہے۔نئی دلی پر ضد پر اڑے ہونے کا الزام لگاتے ہوئے انجینئر رشید نے کہا کہ جب سید علی شاہ گیلانی جیسی آواز خلق کو سُننے کی ضرورت محسوس کرنے کی بجائے وہی ہٹ دھرمی کا راستہ اپنایا جائے تو پھر منان وانی جیسے اعلیٰ ترین تعلیم والے نوجوان بھی مایوس ہوکر بندوق کو واحد راستہ سمجھنے لگتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ منان وانی کا جنگجو بن جانا فوج کی طرفسے جاری آُریشن آل آوٹ کی شکست ہے۔انجینئر رشید کی زبان سے کھری کھری سننے کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپیکر نے انہیں زبردستی ایوان بدر کردئے جانے کا حکم دیا اور یوں انہیں مارشل آوٹ کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیئے

شریعت حرفِ آخر ہے،عدالت یا پارلیمنٹ کو مداخلت کا حق نہیں:انجینئر رشید

Tags: AssembleyCricketEr RasheedGurezKarnahkashmirMarshalled OutPakistan
Share15Tweet10Share4Send
نمائندہ تفصیلات

نمائندہ تفصیلات

Related Posts

سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات
تازہ ترین

سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات

by نمائندہ تفصیلات
26/05/2026
109
گلوان پورہ کا حیوان گرفتار
تازہ ترین

گلوان پورہ کا حیوان گرفتار

by نمائندہ تفصیلات
26/05/2026
109
معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل
تازہ ترین

معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل

by نمائندہ تفصیلات
25/05/2026
109
مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں
جموں کشمیر

مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں

by تفصیلات نیوز ڈیسک
25/05/2026
109
بھارت

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

by نمائندہ تفصیلات
03/03/2023
109
  • Trending
  • Comments
  • Latest

کولگام میں 6کشمیری جاں بحق،2فوجی بھی ہلاک

1

’’سلام بابُن گرٔٹہ‘‘ اور میری آنکھوں کے کھنڈرات!

1
بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

1
مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

1
سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات

سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات

26/05/2026
گلوان پورہ کا حیوان گرفتار

گلوان پورہ کا حیوان گرفتار

26/05/2026
معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل

معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل

25/05/2026
مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں

مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں

25/05/2026
Tafseelat - تفصیلات

13th Year of Publication
Copyright © 2026 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmo Network

Navigate Site

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات

Follow Us

No Result
View All Result
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی

13th Year of Publication
Copyright © 2026 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmo Network

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Go to mobile version