• Latest
  • Trending
  • All
بھارت اٹوٹ انگ میں ایک سڑک تک نہیں بنا سکا ہے:انجینئر

کشمیر کو حل کئے بغیر گیلانی بھی وزیر اعظم بن جائیں تو کیا؟:انجینئر رشید

04/01/2018
سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات

سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات

26/05/2026
گلوان پورہ کا حیوان گرفتار

گلوان پورہ کا حیوان گرفتار

26/05/2026
معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل

معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل

25/05/2026
مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں

مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں

25/05/2026

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

03/03/2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

02/03/2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

02/03/2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

02/03/2023
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

28/02/2023
آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

22/02/2023
”بھارت ماتا کی جئے“نہ کہنے والے انسانیت کے دشمن

کشمیریوں کو محتاج بنایا جا رہا ہے:فاروق

21/02/2023
سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

21/02/2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات
11th Year of Publication
-18 °c
Tuesday, June 2, 2026
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
English
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Tafseelat - تفصیلات
Home تازہ ترین

کشمیر کو حل کئے بغیر گیلانی بھی وزیر اعظم بن جائیں تو کیا؟:انجینئر رشید

نمائندہ تفصیلات by نمائندہ تفصیلات
04/01/2018
in تازہ ترین, جموں کشمیر
1 min read
0
بھارت اٹوٹ انگ میں ایک سڑک تک نہیں بنا سکا ہے:انجینئر
38
SHARES
109
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

جموں// عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ اور ممبر اسمبلی لنگیٹ انجینئر رشید نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو حل کئے بغیر ریاست میں امن کا خواب تک نہیں دیکھا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو فقط رائے شماری سے ہی حل کیا جاسکتااور تب تک سید علی شاہ گیلانی کو وزیر اعظم اور سید صلاح الدین کو وزیر بھی بنایا جائے تو امن قائم نہیں کیا جا سکتا ہے۔انجینئر رشید نے اپوزیشن نیشنل کانفرنس کو وادی میں سرکاری فورسز کے ہاتھوں ہورہی ہلاکتوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مگرمچھ کے آنسو نہ بہانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں، پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس،وقت وقت پر قاتلوں کا دفاع کرتی اور کشمیر کاز کو زک پہنچاتی رہی ہیں۔

کشمیر کو حل کئے بغیر اگرخود سید علی شاہ گیلانی کوبھی وزیر اعظم بنایا جائے، اور سید صلاح الدین سے لیکر یٰسین ملک تک کو انکی کابینہ میں شامل کیا جائے،تشدد کو روکا جاسکتا ہے اور نہ ہی امن کی ضمانت دی جاسکتی ہے۔

اسمبلی کے جاری بجٹ اجلاس کے دوران کل جونہی ایوان کی کارروائی شروع ہوئی انجینئر رشید نے سرکاری ملازمین کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی لگائے جانے اور کئی دیگراہم معاملات اٹھائے اور سرکار سے وضاحت طلب کی۔انجینئر رشید احتجاج کرتے ہوئے ویل میں آگئے اور انہوں نے ایوان میں موجود وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ انگریزی سے لیکر ہندی زبانوں میں ٹویٹ کرسکتی ہیں تو پھر سرکاری ملازمین کیلئے کیونکر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی لگائی گئی ہے اور انکا حق اظہار رائے کیوں انسے چھین لیا گیا ہے۔اس دوران نیشنل کانفرنس کے ممبران نے انسانی حقوق کی پامالی کا معاملہ اٹھایا تاہم انجینئر رشید نے انہیں اپنے دور اقتدار کے ریکارڈ کو مد نظر رکھتے ہوئے واویلا کرنے میں شرم محسوس کرنے کیلئے کہا۔ انجینئر رشید نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کے ممبران کو اپنی کرتوت کو یاد کرکے شرم محسوس کرنی چاہیئے اور انہیں مگر مچھ کے آنسو بہاکر لوگوں کو دھوکہ دینے کی کوشش نہیں کرنی چاہیئے۔نیشنل کانفرنس کے ممبران نے تاہم طیش میں آکر انجینئر رشید کے ساتھ بدکلامی کی ۔ممبر اسمبلی لنگیٹ نے تاہم دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کا ریکارڈ زیادہ مختلف نہیں ہے بلکہ دونوں ہی جماعتوں نے وقت وقت پر کولبرےٹرس کا کردار نبھایا ہے اور قاتلوں کا دفاع کرکے کشمیر کاز کو زک پہنچایا ہے۔انہوں نے کہا کہ چونکہ نیشنل کانفرنس نے اپنے دور اقتدار میں وہی سب کیا ہے کہ جو کچھ آج پی ڈی پی کر رہی ہے لہٰذا انسانی حقوق کی پامالیوں پر اس پارٹی کا واویلا خلوص اور نیک نیتی پر مبنی نہیں سمجھا جا سکتا ہے۔

ایک ایسے زہر ناک ماحول میں، کہ جہاں انسانوں کے قتل کیلئے ترقیوں،تمغوں اور دیگر مراعات کی لالچ دی جارہی ہواور مرکزی سرکار لوگوں کی آواز اور جذبات کو دبانے کیلئے تنازعہ کشمیر کو امن و قانون کے مسئلے کے بطور پیش کرنے پر مصر ہو،محبوبہ مفتی یا کسی اور پر الزامات لگانا فضول اور بے معنیٰ ہے۔

انجینئر رشید اور دیگراں نے بعدازاں وادی میں حال ہی سرکاری فورسز کے ہاتھوں ہوئی ہلاکتوں پر بحث کیلئے ایک تحریک پیش کی جس پر بولتے ہوئے انجینئر رشید نے یہ بات دہرائی کہ انسانی جانوں کے اتلاف کو روکنے اور لوگوں کو امن کی زندگی گذارنے کا واحد راستہ لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف میں لوگوں کو حق خود ارادیت دیکر مسئلہ کشمیر کو حل کروانے کا ہے۔اپنی زوردار تقریر میں انجینئر رشید نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو حل کئے بغیر اگرخود سید علی شاہ گیلانی کوبھی وزیر اعظم بنایا جائے، اور سید صلاح الدین سے لیکر یٰسین ملک تک کو انکی کابینہ میں شامل کیا جائے،تشدد کو روکا جاسکتا ہے اور نہ ہی امن کی ضمانت دی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں تب تک خون خرابا جاری رہے گا کہ جب تک نہ مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کیلئے لوگوں کو حق خود ارادیت دیا جائے۔

نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی سے ایک دوسرے پر الزامات لگانے اور طعنہ زنی کرنے سے اجتناب کرنے کی اپیل کرتے ہوئے ممبر اسمبلی لنگیٹ نے کہا کہ دونوں جماعتوں کو نئی دلی کے سامنے اپنی اوقات سمجھ لینی چاہیئے اور اگر وہ واقعہ لوگوں کیلئے فکر مند ہیں اور انکی خواہشات کا کچھ خیال رکھتے ہیں تو پھر انہیں وزیر اعظم مودی کو صاف صاف کہہ دینا چاہیئے کہ تنازعہ کشمیر کو حل کئے بغیر کوئی چارہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک ایسے زہر ناک ماحول میں، کہ جہاں انسانوں کے قتل کیلئے ترقیوں،تمغوں اور دیگر مراعات کی لالچ دی جارہی ہواور مرکزی سرکار لوگوں کی آواز اور جذبات کو دبانے کیلئے تنازعہ کشمیر کو امن و قانون کے مسئلے کے بطور پیش کرنے پر مصر ہو،محبوبہ مفتی یا کسی اور پر الزامات لگانا فضول اور بے معنیٰ ہے۔انہوں نے بی جے پی سے بھی اپیل کی اور کہا کہ پارٹی کو تنازعہ کشمیر کے حوالے سے ٹھوس نظریات لیکر میز پر آنا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو اپنی بات کہنے کا موقعہ دیا جانا چاہیئے اور اگر کشمیری عوام ایک حقیقت پسندانہ ماحول میں اپنے مطالبہ حق خود ارادیت کیلئے جواز اور دلیل پیش نہ کرسکے تو وہ بی جے پی کے ایجنڈا کو قبول کرنے میں عار محسوس نہیں کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں

انجینئر رشید کا اسمبلی میں دھرنا،گورنر کو ترکی بہ ترکی جواب

Tags: Er RasheedKashmir IssuePrime MinisterRight to Self DeterminationS A S GeelaniYasin Malik
Share15Tweet10Share4Send
نمائندہ تفصیلات

نمائندہ تفصیلات

Related Posts

سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات
تازہ ترین

سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات

by نمائندہ تفصیلات
26/05/2026
109
گلوان پورہ کا حیوان گرفتار
تازہ ترین

گلوان پورہ کا حیوان گرفتار

by نمائندہ تفصیلات
26/05/2026
109
معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل
تازہ ترین

معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل

by نمائندہ تفصیلات
25/05/2026
109
مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں
جموں کشمیر

مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں

by تفصیلات نیوز ڈیسک
25/05/2026
109
بھارت

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

by نمائندہ تفصیلات
03/03/2023
109
  • Trending
  • Comments
  • Latest

کولگام میں 6کشمیری جاں بحق،2فوجی بھی ہلاک

1

’’سلام بابُن گرٔٹہ‘‘ اور میری آنکھوں کے کھنڈرات!

1
بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

1
مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

1
سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات

سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات

26/05/2026
گلوان پورہ کا حیوان گرفتار

گلوان پورہ کا حیوان گرفتار

26/05/2026
معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل

معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل

25/05/2026
مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں

مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں

25/05/2026
Tafseelat - تفصیلات

13th Year of Publication
Copyright © 2026 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmo Network

Navigate Site

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات

Follow Us

No Result
View All Result
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی

13th Year of Publication
Copyright © 2026 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmo Network

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Go to mobile version