• Latest
  • Trending
  • All

کشمیر میں ہارٹ اٹیک کی اصل وجہ کیا ۔۔؟

11/01/2021
سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات

سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات

26/05/2026
گلوان پورہ کا حیوان گرفتار

گلوان پورہ کا حیوان گرفتار

26/05/2026
معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل

معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل

25/05/2026
مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں

مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں

25/05/2026

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

03/03/2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

02/03/2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

02/03/2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

02/03/2023
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

28/02/2023
آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

22/02/2023
”بھارت ماتا کی جئے“نہ کہنے والے انسانیت کے دشمن

کشمیریوں کو محتاج بنایا جا رہا ہے:فاروق

21/02/2023
سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

21/02/2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات
11th Year of Publication
-18 °c
Tuesday, June 2, 2026
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
English
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Tafseelat - تفصیلات
Home تازہ ترین

کشمیر میں ہارٹ اٹیک کی اصل وجہ کیا ۔۔؟

صریر خالد by صریر خالد
11/01/2021
in تازہ ترین, جموں کشمیر
1 min read
0
38
SHARES
109
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

وادیٔ کشمیر میں کم عمر، اور بظاہر صحتمند، لوگوں کا حرکتِ قلب بند ہونے سے مرنے کے واقعات ایک تھمنے والا سلسلہ بنتا محسوس ہورہا ہے۔اچانک اور ’’غیر متوقع‘‘ اموات کا یہ سلسلہ جہاں عام لوگوں کو ڈرا چکا ہے وہیں طبی ماہرین بھی انگشت بدنداں بے بسی کا اظہار کر رہے ہیں۔
تازہ واقعات میں اتوار کو ایک سرپنچ سمیت دو افراد لقمۂ اجل بن گئے جبکہ ایک معروف اسکالر اور نوجوان مترجمِ قران موت و حیات کی کشمکش میں ہیں۔سرکاری ذڑائع نے بتایا کہ جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے ایک گاؤں ،بونہ نمبل مٹن،کے پچاس سلہ سرپنچ محمد شعبان شاہ ولد غلام محمد پر دل کا شدید دورہ پڑا اور وہ دیکھتے ہی دیکھتے لقمۂ اجل بن گئے۔انہیں نزدیکی سب ضلع اسپتال مٹن پہنچایا گیا تو تھا لیکن ڈاکٹروں نے انہیں پہلے سے مرا ہوا قرار دیا۔
اسی طرح کے ایک اور واقعہ میں جنوبی کشمیر کے ہی ایک اور گاؤں میں محکمۂ صحت کے ملازم عبدالعزیز بٹ ولد غلام قادر نامی شخص بھی اچانک فوت ہوگئے ہیں ۔عبدالعزیز بھی اپنے گھر میں موجود تھے کہ جب انہوں نے سینے میں درد کی شکایت کی اور پلک جھپکنے میں ٹھنڈے پڑ گئے۔گذشتہ چھ دن کے مختصر عرصہ کے دوران وادی میں حرکتِ قلب کے اچانک رُک جانے سے ہونے والی یہ گیارہویں موت تھی اور اچانک مرنے والے ان لوگوں کی عمر بیس سال سے لیکر پچاس سال تک تھی۔

کئی ڈاکٹروں نے موت کے اس کھیل کو نوجوانوں کے غیر صحتمند طرزِ زندگی،سگریٹ نوشی اور منشیات کے استعمال وغیرہ کا نتیجہ بتانا چاہا ہے تاہم اصل بات یہ ہے کہ وہ خود بھی کوئی صحیح سُراغ لگانے میں ناکام ہیں۔

سال بھر ہوئے کشمیر میں کم عمر اور بظاہر صحتمند لوگوں کے اچانک مرنے کے واقعات رونما ہونے لگے ہیں تاہم گذشتہ چند مہینوں سے یہ ایک باضابطہ سلسلہ بن گیا ہے۔ابھی 5جنوری کو وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں ایک نوجوان ،جو پی ایچ ڈی کر رہے تھے،اچانک حرکتِ قلب کے رُک جانے سے فوت ہوگئے۔انکی عمر 27تھی۔اسکے اگلے دن شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں ایک 22 سالہ لڑکی ،بڈگام ضلع میں  28اور سرینگر میں  35 سالہ نوجوان اسی طرح اچانک دم توڑ بیٹھے۔ 8 جنوری کو پھر سے جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں موت کے فرشتے نے ایک  38 سالہ خاتون کی حرکتِ قلب بند کردی جبکہ اسی روز بڈگام ضلع میں تعینات ایک فورسز اہلکار بھی اسی بہانے ہلاک ہوگئے۔اسکے اگلے روز ایک فورسز اہلکار سمیت مزید دو افراد دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوگئے اور اتوار کو ایک سرپنچ سمیت مذکورہ بالا دو اشخاص۔ان واقعات کے علاوہ 9 جنوری کی رات کو ہی گاندربل ضلع کے منیگام میں اطہر منیگامی نامی ایک معروف اسکالر کو بھی دل کا دورہ پڑا اور انہیں میڈیکل انسٹیچیوٹ صورہ منتقل کیا گیا جہاں آج انکی انجیو پلاسٹی ہوئی ہے اور انکی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔
اطہر منیگامیؔ ایک معروف اسلامی اسکالر ہیں جو  مختلف علماٗ و شعرا کے علمی کام کا کشمیری زبان میں ترجمہ کرکے نام کماچکے ہیں۔اطہر نے کئی معروف نعتیہ  کلاموں کے علاوہ سیرتی نثر کا کشمیری زباں میں ترجمہ کیا ہے اور وہ ابھی معروف ترین تفسیرِ قران ،مولانا مودودی کے تفہیم القران،کا کشمیری زبان میں ترجمہ کرنے میں مصروف بتائے جاتے ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ اسی منصوبے کے تحت وہ قرانِ کریم کی سورتہُ العنکبوت کا ترجمہ کرنے میں مصروف تھے کہ ان پر دل کا دورہ پڑا۔
دل کا دورہ پڑنے سے ’’غیر متوقع‘‘ طور لقمۂ اجل ہونے والے افراد کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ کسی بھی بیماری کا شکار نہیں تھے اور بظاہر صحتمند و توانا تھے۔حالانکہ کئی ڈاکٹروں نے موت کے اس کھیل کو نوجوانوں کے غیر صحتمند طرزِ زندگی،سگریٹ نوشی اور منشیات کے استعمال وغیرہ کا نتیجہ بتانا چاہا ہے تاہم اصل بات یہ ہے کہ وہ خود بھی کوئی صحیح سُراغ لگانے میں ناکام ہیں۔

’’سگریٹ وغیرہ پینا تو بُری بات ہے لیکن یہ کوئی نئی ایجاد بھی تو نہیں ہے بلکہ لوگ دہائیوں بلکہ صدیوں سے تمباکو پیتے رہے ہیں۔آخر ابھی ایسا کیوں ہو رہا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر کئی کئی نوجوانوں کا دل اچانک کام کرنا چھوڑ رہا ہے‘‘۔

میڈیکل انسٹیچیوٹ صورہ میں شعبۂ امراضِ قلب کے سربراہ ڈاکٹر نسار ترمبو کا کہنا ہے کہ کم عمری میں دل کا دورہ پڑنا نوجوانوں کے غیر صحتمند طرزِ زندگی اور منشیات وغیرہ کے استعمال کا نتیجہ ہوسکتا ہے ۔دیگر کئی ماہرینِ امراضِ قلب نے بھی مختلف انٹرویوز میں ایسی ہی چیزوں کی جانب اشارہ کیا ہے اور طرزِ زندگی میں آئی تبدیلی کو وجہ بتانا چاہا ہے تاہم حیران کُن بات یہ ہے کہ موت کے زیرِ بحث کھیل کا شکار ہونے والوں کی اکثریت منشیات تو دور سگریٹ یا تمباکو وغیرہ کا استعمال بھی نہیں کرتی رہی ہے۔یہی وجہ ہے کہ عام لوگوں ڈرے ہوئے ہیں اور وہ ڈاکٹروں کی ’’بہانہ بازی‘‘ کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے اصل وجوہات کا پتہ لگائے جانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

ڈاکٹر نسار ترمبو

غلام محمد نامی ایک بزرگ کا کہنا ہے’’موت سے انکار ممکن ہے اور نہ فرار،یہ سب قدرت کے ہاتھ میں ہے لیکن جس طرح سے نوجوان لڑکے لڑکیاں دل کا دورہ پڑنے سے مر رہے ہیں اور جس طرح یہ واقعات ایک معمول بنتے جارہے ہیں وہ تشویشناک ہے اور اسے سرسری نہیں لیا جاسکتا ہے‘‘۔حاجی غلام رسول نامی ایک بزرگ کا کہنا ہے کہ وہ خود بچپن سے سگریٹ اور تمباکو پیتے آرہے ہیں لیکن اسی سال کی عمر کو پہنچنے تک انہیں کبھی صحت کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں آیا ہے۔سیدہ نامی ایک نوجوان خاتون کا کہنا ہے ’’سگریٹ وغیرہ پینا تو بُری بات ہے لیکن یہ کوئی نئی ایجاد بھی تو نہیں ہے بلکہ لوگ دہائیوں بلکہ صدیوں سے تمباکو پیتے رہے ہیں۔آخر ابھی ایسا کیوں ہو رہا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر کئی کئی نوجوانوں کا دل اچانک کام کرنا چھوڑ رہا ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ بعض لوگ یہ ضرور کہہ رہے ہیں کہ نفسیاتی دباؤ وغیرہ کی وجہ سے دل بیٹھ رہے ہیں لیکن پھر نفسیاتی دباؤ فقط کشمیری نوجوانوں کو ہی لاحق نہیں ہے لیکن اس طرح کہیں بھی دل کا دورہ پڑنا ایک سلسلہ نہیں بنا ہوا ہے کہ جس طرح کشمیر میں یہ ایک کھیل کی طرح جاری ہے۔
حالانکہ گذشتہ دنوں ایک خاص برانڈ کی سگریٹ کو ’’کلپِرٹ‘‘ بتانے کی کوشش کی گئی تھی تاہم لوگوں کا کہنا ہے کہ سرکار اور طبی ماہرین کو اس مسئلے کو نہایت سنجیدگی سے لیتے ہوئے اسکی اصل وجوہات کا پتہ لگا کر نوجوانوں کو ’’بے موت‘‘ مرنے سے بچانے کی سبیل کرنی چاہیئے۔
 
یہ بھی پڑھیئے

مترجمِ قران اطہر منیگامیؔ پر دل کا دورہ

Tags: FeaturedHeart AttackJammu and KashmirSKIMSSMHS Hospital
Share15Tweet10Share4Send
صریر خالد

صریر خالد

Related Posts

سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات
تازہ ترین

سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات

by نمائندہ تفصیلات
26/05/2026
109
گلوان پورہ کا حیوان گرفتار
تازہ ترین

گلوان پورہ کا حیوان گرفتار

by نمائندہ تفصیلات
26/05/2026
109
معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل
تازہ ترین

معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل

by نمائندہ تفصیلات
25/05/2026
109
مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں
جموں کشمیر

مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں

by تفصیلات نیوز ڈیسک
25/05/2026
109
بھارت

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

by نمائندہ تفصیلات
03/03/2023
109
  • Trending
  • Comments
  • Latest

کولگام میں 6کشمیری جاں بحق،2فوجی بھی ہلاک

1

’’سلام بابُن گرٔٹہ‘‘ اور میری آنکھوں کے کھنڈرات!

1
بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

1
مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

1
سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات

سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات

26/05/2026
گلوان پورہ کا حیوان گرفتار

گلوان پورہ کا حیوان گرفتار

26/05/2026
معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل

معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل

25/05/2026
مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں

مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں

25/05/2026
Tafseelat - تفصیلات

13th Year of Publication
Copyright © 2026 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmo Network

Navigate Site

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات

Follow Us

No Result
View All Result
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی

13th Year of Publication
Copyright © 2026 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmo Network

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Go to mobile version