• Latest
  • Trending
  • All

سوختہ دیواروں پر لطیف ٹائیگر کے خونِ جگر کی لکیریں؟

15/02/2023
سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات

سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات

26/05/2026
گلوان پورہ کا حیوان گرفتار

گلوان پورہ کا حیوان گرفتار

26/05/2026
معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل

معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل

25/05/2026
مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں

مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں

25/05/2026

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

03/03/2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

02/03/2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

02/03/2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

02/03/2023
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

28/02/2023
آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

22/02/2023
”بھارت ماتا کی جئے“نہ کہنے والے انسانیت کے دشمن

کشمیریوں کو محتاج بنایا جا رہا ہے:فاروق

21/02/2023
سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

21/02/2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات
11th Year of Publication
-18 °c
Tuesday, June 2, 2026
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
English
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Tafseelat - تفصیلات
Home تازہ ترین

سوختہ دیواروں پر لطیف ٹائیگر کے خونِ جگر کی لکیریں؟

صریر خالد by صریر خالد
15/02/2023
in تازہ ترین, جموں کشمیر, دیگر اہم خبریں
1 min read
0
38
SHARES
109
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

شوپیاں// جموں کشمیر میں سرکاری فورسز کا جنگجووں کے خلاف ”آپریشن آل آوٹ“جاری ہے اور یہاں آئے دنوں مقامی جنگجووں کو مار گرایا جارہا ہے۔تاہم مارے جانے والے جنگجو،جنکی اکثریت تیس سال سے کم عمر والے اعلیٰ تعلیم یافتہ لڑکوں پر مشتمل ہے،آخری لمحات میں ایسے پیغامات چھوڑ کر جاتے ہیں کہ جنہیں انکے مخالفین بھی ”جرات کا اعلیٰ مظاہرہ“مانتے ہیں اور پھر یہ پیغامات نئے لڑکوں کو بندوق اٹھانے پر آمادہ کرنے کی اہم وجہ بن جاتے ہیں۔

ٹائیگر کے بارے میں ابھی واضح نہیں ہے کہ آیا انہوں نے مارے جانے سے قبل اپنے گھر والوں یا کسی دوست وغیرہ کو کوئی فون بھی کیا تھا تاہم انکی جائے پناہ کی دیواروں پر خون سے رقم تحریر سے واضح ہوتا ہے کہ انہیں مرتے مرتے کوئی ”خوف“نہیں رہا ہے۔

جمعہ کو جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں حزب المجاہدین کے سینئر کمانڈر لطیف ڈار عرف ٹائیگر اپنے دو مقامی ساتھیوں سمیت ایک جھڑپ کے دوران مارے گئے۔لطیف تنظیم کے ”آئکونک کمانڈڑ“ برہان وانی کے قریبی ساتھیوں میں سے آخری زندہ جنگجو تھے اور قریب پانچ سال سے سرگرم رہتے ہوئے سرکاری فورسز کے ساتھ لُکا چھُپی کا کھیل کھیل رہے تھے۔حالانکہ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ پانچ سل کے دوران ٹائیگر کئی بار نرغے میں آنے کے بعد آخری وقت چکمہ دیکر فرار ہوتے رہے جبکہ کئی بار انکے مارے جانے کی افواہیں بھی اُڑیں تاہم جمعہ03مئی کا دن انکی زندگی کا آخری دن ثابت ہوا کہ جب انہیں امام صاحب شوپیاں میں فوج اور دیگر سرکاری فورسز نے ایک مختصر جھڑپ کے دوران مار گرایا۔اس جھڑپ میں فورسز نے حسبِ معمول اس مکان کو زمین بوس کردیا کہ جہاں یہ جنگجو پناہ لئے ہوئے تھے۔چناچہ ٹائیگر اور انکے ساتھیوں کے فورسز کے نرغے میں آنے کی خبر پھیلتے ہی آس پڑوس کے ہزاروں لوگوں نے جلوس نکال کر انکا دفاع کرنا چاہا لیکن انہیں کامیابی نہ ملی تاہم ان تینوں کی لاشیں برآمد ہوئیں تو انکے آبائی علاقوں میں گویا لوگوں کے سمندر بہنے لگے۔لطیف ٹائیگر اور انکے ساتھیوں کی کئی کئی بار نمازِ جنازہ پڑھی گئی اور پھر بڑے جذباتی انداز میں انہیں سپردِ خاک کیا گیا۔
جنگجووں کی تدفین سے فارغ ہونے کے بعد ہزاروں لوگوں میں سے بیشتر کی اگلی دلچسپی اس مکان کا معائنہ کرنا تھا کہ جس میں رہتے ہوئے ٹائیگر اور انکے ساتھیوں کو مار گرایا گیا ہے۔وادی کشمیر میں یہ کوئی نئی بات نہیں ہے بلکہ یہ ایک معمول ہے کہ علیٰحدگی پسند جنگجو کہیں فورسز کے محاصرے میں آئیں تو مقامی لوگ اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر انکی مدد کو پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں۔ایسا کرنے کے دوران گذشتہ دو ایک برسوں کے دوران جنوبی کشمیر میں باالخصوص اور وادی کے دیگر علاقوں میں باالعموم کئی عام شہری سرکاری فورسز کے ہاتھوں مارے جاچکے ہیں جبکہ کئی بار لوگ جنگجووں کو بچا کر لیجانے میں کامیاب بھی ہوگئے ہیں۔سرکاری فورسز اور جنگجووں کے بیچ جھڑپوں کے بعد لوگوں کا جائے واردات پر جاکر یہاں کا جائزہ لینا بھی کشمیر میں ایک معمول بن چکا ہے۔حالانکہ یہ بات خطرناک بھی ثابت ہوتی رہی ہے کیونکہ کئی جائے ہائے واردات پر پھٹنے سے رہ گئے بموں اور دیگر بارودی اشیاءکے پھٹنے سے کئی عام لوگو،بشمولِ بچوں کے،مارے جاچکے ہیں ۔تاہم لوگ خطرات کے باوجود بھی ان جگہوں پر جاتے آرہے ہیں اور یہاں سیلفی بناتے ہیں۔

سرکاری فورسز اور جنگجووں کے بیچ جھڑپوں کے بعد لوگوں کا جائے واردات پر جاکر یہاں کا جائزہ لینا بھی کشمیر میں ایک معمول بن چکا ہے۔حالانکہ یہ بات خطرناک بھی ثابت ہوتی رہی ہے کیونکہ کئی جائے ہائے واردات پر پھٹنے سے رہ گئے بموں اور دیگر بارودی اشیاءکے پھٹنے سے کئی عام لوگو،بشمولِ بچوں کے،مارے جاچکے ہیں ۔

لطیف ٹائیگر اور انکے دو ساتھیوں کے مارے جانے کی جگہ لوگ پہنچے تو انہوں نے زمین بوس ہوئے مکان کی دیواروں کے باقیات پر ٹائیگر کے خون آلودہ ہاتھوں کے نشان اور اردو و عربی میں مختصر تحریریں درج پائیں۔ایک دیوار کے باقیات پر علامہ اقبال کا شعر”شہادت ہے مطلوب و مقصودِ مومن،نہ مالِ غنیمت نہ کشور کُشائی“درج پایا گیا جسکی تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوچکی ہے۔خون سے لکھے اس شعر کے ساتھ ساتھ انگریزی میں ٹائیگر کے الفاظ درج تھے جس سے اندازہ ہے کہ یہ شعر لطیف ٹائیگر نے انہیں گولی لگنے کے بعد اپنی انگلیوں کو خون میں ڈبو کر لکھا ہے۔اس سے قبل بھی کئی کشمیری جنگجووں نے مرتے مرتے چھٹیاںاوراپنےخون سے کلمہ طیبہ یا علیٰحدگی پسندی کے نعرے لکھے ہیں جبکہ کئی جنگجووں نے محاصرے میں آنے کے بعد اپنے دوست و اقرباءکو فون کرکے انہیں اپنے انجام پر ”مطمعن“ہونے کا یقین دلایا ہے۔لطیف ٹائیگر کے بارے میں ابھی واضح نہیں ہے کہ آیا انہوں نے مارے جانے سے قبل اپنے گھر والوں یا کسی دوست وغیرہ کو کوئی فون بھی کیا تھا تاہم انکی جائے پناہ کی دیواروں پر خون سے رقم تحریر سے واضح ہوتا ہے کہ انہیں مرتے مرتے کوئی ”خوف“نہیں رہا ہے۔ایک پولس افسر نے،انکا نام نہ لئے جانے کی شرط پر،بتایا کہ پچھلے کئی اینکاونٹروں میں پھنسے جنگجووں کی آخری فون کال مزید نوجوانوں کو بھڑکا کر انہیں بندوق اٹھانے پر آمادہ کرتی رہی ہیں جبکہ لطیف ٹائیگر کی آخری تحریر بھی کئی نوجوانوں کو ”متاثر“کرسکتی ہے۔
 
یہ بھی پڑھیئے

بُرہان کے آخری ساتھی ٹائیگر ، دو ساتھی جاں بحق

Tags: Burhan WaniFreedom MovementHizbul MujahideenkashmirLateef TigerSameer Tiger
Share15Tweet10Share4Send
صریر خالد

صریر خالد

Related Posts

سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات
تازہ ترین

سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات

by نمائندہ تفصیلات
26/05/2026
109
گلوان پورہ کا حیوان گرفتار
تازہ ترین

گلوان پورہ کا حیوان گرفتار

by نمائندہ تفصیلات
26/05/2026
109
معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل
تازہ ترین

معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل

by نمائندہ تفصیلات
25/05/2026
109
مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں
جموں کشمیر

مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں

by تفصیلات نیوز ڈیسک
25/05/2026
109
بھارت

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

by نمائندہ تفصیلات
03/03/2023
109
  • Trending
  • Comments
  • Latest

کولگام میں 6کشمیری جاں بحق،2فوجی بھی ہلاک

1

’’سلام بابُن گرٔٹہ‘‘ اور میری آنکھوں کے کھنڈرات!

1
بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

1
مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

1
سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات

سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات

26/05/2026
گلوان پورہ کا حیوان گرفتار

گلوان پورہ کا حیوان گرفتار

26/05/2026
معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل

معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل

25/05/2026
مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں

مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں

25/05/2026
Tafseelat - تفصیلات

13th Year of Publication
Copyright © 2026 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmo Network

Navigate Site

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات

Follow Us

No Result
View All Result
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی

13th Year of Publication
Copyright © 2026 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmo Network

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Go to mobile version