• Latest
  • Trending
  • All
جموں کشمیر بلا شک و شبہ بھارت کا تاج ہے:محبوبہ

جموں کشمیر بلا شک و شبہ بھارت کا تاج ہے:محبوبہ

15/08/2017
سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات

سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات

26/05/2026
گلوان پورہ کا حیوان گرفتار

گلوان پورہ کا حیوان گرفتار

26/05/2026
معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل

معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل

25/05/2026
مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں

مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں

25/05/2026

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

03/03/2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

02/03/2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

02/03/2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

02/03/2023
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

28/02/2023
آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

22/02/2023
”بھارت ماتا کی جئے“نہ کہنے والے انسانیت کے دشمن

کشمیریوں کو محتاج بنایا جا رہا ہے:فاروق

21/02/2023
سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

21/02/2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات
11th Year of Publication
-18 °c
Tuesday, June 2, 2026
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
English
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Tafseelat - تفصیلات
Home تازہ ترین

جموں کشمیر بلا شک و شبہ بھارت کا تاج ہے:محبوبہ

نمائندہ تفصیلات by نمائندہ تفصیلات
15/08/2017
in تازہ ترین, جموں کشمیر
1 min read
0
جموں کشمیر بلا شک و شبہ بھارت کا تاج ہے:محبوبہ
38
SHARES
109
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سرینگر// جموں کشمیر کو خصوصی پوزیشن دلانے والی آئین ہند کی دفعہ370اور اس سے منسلک دفعہ35-Aکی امکانی تنسیخ سے متعلق جاری بحث و مباحثہ کے دوران ریاست کی وزیرِ اعلیٰ محبوبہ مفتی نے آج یومِ آزادی کے موقعہ پر کہا کہ ریاست کی شناخت کی حفاظت کیلئے یہاں کی سبھی سیاسی جماعتیں ایک ہیں۔ان دفعات کی تنسیخ کیلئے اُتاولی ہورہی اپنی حلیف بی جے پی کے لیڈروں اور ان دفعات کے تحفظ کیلئے کسی بھی حد تک جانے کا اعلان کرچکے اپوزیشن نیشنل کانفرنس کے قائدین کی موجودگی میں وزیرِ اعلیٰ نے اُمید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ ان دفعات سے متعلق دائر عرضیوں کو خارج کردے گا۔ محبوبہ مفتی نے کسی کا نام لئے بغیر کہا کہ جموں کشمیر میں بھی اور باقی ملک میں بھی کچھ لوگ 47کو دہرانا چاہتے ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ ایسی طاقتوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جاسکتا ہے۔

”جہاں جموں وکشمیر کے تشخص کی بات آئے گی ہم سب ایک ہیں،کرسی کی لڑائی الگ ہے، سیاسی لڑائی الگ ہے لیکن جب ہمارے تشخص کی بات آئے گی، ہم سب متحد ہیں“۔

سرینگر کے بخشی اسٹیڈیم سرینگر میں ”71ویں یوم ِ آزادی“ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ جموں وکشمیرکے تشخص کو برقرار رکھنے کےلئے تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں ۔قریب15منٹ کی تقریر میں انہوں نے کہا کہ ریاست جموں وکشمیرکی خصوصی پوزیشن کو زک پہنچا نے کی کوئی مر تبہ کوششیں کی گئیں لیکن تمام کوششیں ناکام ہوئیں ۔ان کا کہناتھا ”ہمیں اپنے سپریم کورٹ پر یقین ہے، جب جب کسی نے جموں وکشمیر کے خصوصی تشخص کی طرف اُنگلی اُٹھائی اور اس کو زک پہنچانے کی کوشش کی تو سپریم کورٹ نے اس کوشش کو ناکام بنایا“۔اُنہوں نے سپریم کورٹ آف انڈیا میں دفعہ370اور آرٹیکل35-A کے خلاف دائر عرضیوں پر کے حوالے سے کہا ” مجھے یقین ہے کہ آج جو معاملہ سپریم کورٹ میں زیرِ سماعت ہے، سپریم کورٹ وہی موقف اختیار کرے گا جو وہ گذشتہ70 برسوں سے اختیار کرتا آیا ہے“۔ وزیرِ اعلیٰ نے مزید کہا ”میں پُر امید ہوں کہ سپریم کورٹ آف انڈیا دفعہ370اور آرٹیکل35اے کے خلاف دائر عرضیوں کو خارج کرے گا“۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جموں وکشمیر کی خصوصی پوزیشن کا دفاع کرنے کےلئے تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں۔محبوبہ مفتی نے کہا”جہاں جموں وکشمیر کے تشخص کی بات آئے گی ہم سب ایک ہیں،کرسی کی لڑائی الگ ہے، سیاسی لڑائی الگ ہے لیکن جب ہمارے تشخص کی بات آئے گی، ہم سب متحد ہیں“۔

آرٹیکل 35-A کو سپریم کورٹ میں چیلنج کئے جانے کے بعد اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے ساتھ ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا”میں کشمیر کے سینئر لیڈر فاروق عبداللہ صاحب کی شکر گذار ہوں جنہوں نے مجھے ملاقات کا موقع دیا، اُنہوںنے بہت ہی پیار ،بلکہ شفیق باپ کی طرح میری بات سُنی اور کچھ مشورے دئے، جن پر میں نے عمل کیا“۔

”ہمیں اس ملک کے ہر ادارے پر یقین ہے،ہم نے دیکھا کہ آج تک کئی کوششیں ہوئیں،جس طرح یہاں کچھ لوگ ہیں جن کی سوچ ہم سے بالکل الگ ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ہمیں 1947 سے بھی پیچھے جانا چاہیے، اسی طرح ملک میں ایسے لوگ ہیں جو ہمیں1947پر لے جانا چاہتے ہیں،جو کبھی ایک چیز کو لیکر تو کبھی دوسری چیز کو لیکر سپریم کورٹ کا رخ کرتے ہیں“۔

وزیر اعلیٰ نے کسی کا نام لئے بغیر کا کہا ”یہاں بھی اور ملک میں بھی کچھ ایسے لوگ ہیں ،جو ہمیں1947پر لیجانا چاہتے ہیں “۔ان کا کہناتھا ”ہمیں اس ملک کے ہر ادارے پر یقین ہے،ہم نے دیکھا کہ آج تک کئی کوششیں ہوئیں،جس طرح یہاں کچھ لوگ ہیں جن کی سوچ ہم سے بالکل الگ ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ہمیں 1947 سے بھی پیچھے جانا چاہیے، اسی طرح ملک میں ایسے لوگ ہیں جو ہمیں1947پر لے جانا چاہتے ہیں،جو کبھی ایک چیز کو لیکر تو کبھی دوسری چیز کو لیکر سپریم کورٹ کا رخ کرتے ہیں“۔جموں وکشمیر کو بھارت کا تاج قرار دےتے ہوئے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ جموں وکشمیر ہندوستان کا تاج ہے، اس میں کوئی شک نہیں،بغیر کسی شک و شبہ کے جموں وکشمیر ہندوستان کا تاج ہے اور اس کو تاج بن کر ہی رہنا چاہیے۔

انہوں نے ہند پاک مذاکراتی کی بحالی پر زور دےتے ہوئے کہا کہ جنگ و جدل سے نہیں بلکہ بات چیت سے ہی مسائل کے حل کی راہ ہموار ہوگی جبکہ مذاکرات کی بحالی کی بات پی ڈی پی اور بی جے پی کے مابین طے”ایجنڈا آف الائنس “میںموجود ہے ۔محبوبہ مفتی نے کہا”مجھے اُمید ہے کہ دلی بھی سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپا ئی کے فلسفے پر چل کر مسئلہ کشمیر کا انسانیت کے دائرے میں حل تلاش کرنا چاہئے گی کیو نکہ مسئلہ کشمیر ایک انسانی مسئلہ ہے اور اسے انسانیت کی بنیاد پر ہی حل کرنے کی ضرورت ہے ۔ ہند پاک کشیدگی اور تناﺅ کا خمیازہ ریاست جموں وکشمیر کے عوام کو بھگتنا پڑ تا ہے کیو نکہ دونوں ممالک کے تعلقات کا اثر براہ راست ریاست پر پڑتا ہے“ ۔

Tags: Article 35-AArticle 370AutonomyFeaturedindiaJammu and KashmirKashmir IssueMehbooba MuftiSupreme Court
Share15Tweet10Share4Send
نمائندہ تفصیلات

نمائندہ تفصیلات

Related Posts

سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات
تازہ ترین

سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات

by نمائندہ تفصیلات
26/05/2026
109
گلوان پورہ کا حیوان گرفتار
تازہ ترین

گلوان پورہ کا حیوان گرفتار

by نمائندہ تفصیلات
26/05/2026
109
معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل
تازہ ترین

معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل

by نمائندہ تفصیلات
25/05/2026
109
مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں
جموں کشمیر

مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں

by تفصیلات نیوز ڈیسک
25/05/2026
109
بھارت

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

by نمائندہ تفصیلات
03/03/2023
109
  • Trending
  • Comments
  • Latest

کولگام میں 6کشمیری جاں بحق،2فوجی بھی ہلاک

1

’’سلام بابُن گرٔٹہ‘‘ اور میری آنکھوں کے کھنڈرات!

1
بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

1
مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

1
سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات

سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات

26/05/2026
گلوان پورہ کا حیوان گرفتار

گلوان پورہ کا حیوان گرفتار

26/05/2026
معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل

معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل

25/05/2026
مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں

مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں

25/05/2026
Tafseelat - تفصیلات

13th Year of Publication
Copyright © 2026 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmo Network

Navigate Site

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات

Follow Us

No Result
View All Result
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی

13th Year of Publication
Copyright © 2026 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmo Network

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Go to mobile version