سرینگر// سرینگر کے مضافاتی علاقہ پانتھہ چوک میں مسلح جنگجووں نے سی آر پی ایف کی ایک پارٹی پر حملہ کرکے کم از کم ایک اہلکار کو شدید زخمی کردیا ہے۔سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ جنگجووں کے ایک گروہ نے پانتھ چوک لسجن میں سی آر پی ایف کی 29بٹالین کی ایک پارٹی پر اندھادند فائرنگ کی۔اس واقعہ میں دانش پاسوال نامی ایک اہلکار کو گولی لگی جنہیں اسپتال پہنچایا گیا ہے۔
جمعرات کو نامعلوم مسلح افراد نے سرینگر کے قلبی علاقہ لالچوک میں واقع حساس پریس کالونی میں ایک انگریزی اخبار کے ایڈیٹر شجاعت بخاری کو اپنے دو محافظ پولس اہلکاروں سمیت گولی مار کر ہلاک کردیا تھا جبکہ جمعہ کے روز یہاں کے صدر اسپتال کے قریب پولس کی ایک ناکہ پارٹی پر حملہ کیا گیا
ایک پولس افسر کا کہنا ہے کہ فورسز نے حملے کا بھرپور جواب دیا ہے تاہم جنگجووں کو کوئی نقصان پہنچنے کی اطلاع نہیں ہے اور وہ فرار ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پورے علاقے کو محاصرے میں لیا گیا ہے اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کی گئی ہے تاہم ابھی تک انکے بارے میں کوئی سراغ نہیں لگایا جاسکا ہے۔واضح رہے کہ سرینگر میں کچھ وقت سے جنگجوئیانہ سرگرمیوں میں زبردست اضافہ ہوتے دیکھا جارہا ہے۔جمعرات کو نامعلوم مسلح افراد نے سرینگر کے قلبی علاقہ لالچوک میں واقع حساس پریس کالونی میں ایک انگریزی اخبار کے ایڈیٹر شجاعت بخاری کو اپنے دو محافظ پولس اہلکاروں سمیت گولی مار کر ہلاک کردیا تھا جبکہ جمعہ کے روز یہاں کے صدر اسپتال کے قریب پولس کی ایک ناکہ پارٹی پر حملہ کیا گیا جس میں دو پولس اہلکاروں کے ساتھ ساتھ دو عام شہری بھی زخمی ہوگئے ہیں۔ اس حملے میں زخمی ہونے والے ایک حوالدار کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے اور وہ میڈیکل انسٹیچیوٹ صورہ میں زیرِ علاج ہیں۔
یہ بھی پڑھئیں