جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

مرکزی وزیر داخلہ امِت شاہ نے جموں وکشمیر بی جے پی لیڈروں کو یونین ٹریٹری میں سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے اور لوگوں کے ساتھ قریبی تال میل بنائے رکھنے کی ہدایت دی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر داخلہ امِت شاہ نے جموں وکشمیر بی جے پی لیڈروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ یونین ٹریٹری میں سیاسی سرگرمیوں کو تیز کریں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روزہی وزارتِ داخلہ کی اعلیٰ سطحی ٹیم نے تین روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد امِت شاہ کو جموں وکشمیر کی سیاسی اور سیکورٹی صورتحال پر بریفنگ دی۔ذرائع نے مزید کہاکہ امِت شاہ نے جموں وکشمیر بھاجپا لیڈروں کو لوگوں کے ساتھ قریبی تال میل بناے رکھنے پر بھی زور دیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ مرکزی وزیر داخلہ امِت شاہ کی جانب سے بھاجپا لیڈروں کو سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کے بعد یونین ٹریٹری میں اسمبلی چناو کے حوالے سے افواہیں گردش کر رہی ہیں۔

اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ بھاجپا نے باالآخر جموں کشمیر میں اسمبلی کے انتخابات کرانے کا من بنا ہی لیا ہے اور عین ممکن ہے کہ اگلے چار یا پانچ ماہ کے دوران یہاں کی اسمبلی کیلئے انتخابات کرائیں جائیں

یہاں یہ بات توجہ طلب ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امِت شاہ نے پارلیمنٹ میں کہا تھا کہ جموں وکشمیر میں بہت جلد چناو ہونگے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ کی جانب سے بی جے پی لیڈروں کو سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کی ہدایت دینے کے بعد سابق ریاست میں چناو کے حوالے سے مثبت اشارے مل رہے ہیں۔

حالانکہ اس سے قبل بھاجپا کے کئی لیڈروں نے جموں کشمیر میں انتخابات ہونے کے حوالے سے بیانات دئے ہیں تاہم امِت شاہ کی جانب سے پارٹی لیڈروں کو تیاری کرنے کی ہدایت کو اس سلسلے کے سب سے مضبوط اشارہ مانا جا رہا ہے۔ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ بھاجپا نے باالآخر جموں کشمیر میں اسمبلی کے انتخابات کرانے کا من بنا ہی لیا ہے اور عین ممکن ہے کہ اگلے چار یا پانچ ماہ کے دوران یہاں کی اسمبلی کیلئے انتخابات کرائیں جائیں۔

Exit mobile version