کمانڈر سبزار کی پہلی برسی پر ترال میں ہڑتال

ترال // حزب المجاہدین کے سرکردہ کمانڈر اور بُرہان وانی کے قریبی ساتھی سبزار احمد بٹ عرف سوبہ ڈان کی پہلی برسی کے موقعہ پر آج ترال اور اسکے ملحقہ جات میں مکمل ہڑتال کی جارہی ہے جسکی وجہ سے یہاں معمولات زندگی متاثر رہیں۔ حالانکہ ہڑتال کی کوئی باضابطہ کال نہیں دی گئی تھی تاہم لوگوں کے مطابق انہوں نے رضاکارانہ طور کمانڈر کی یاد میں ہڑتال کرکے انہیں ایک بار پھر خراجِ عقیدت پیش کرنا چاہا۔ ترال سب ڈویژن کے سبھی قصبہ جات کے علاوہ دیہات میں بھی چھوٹے بڑے بازار بند رہے اور ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل متاثر رہی تاہم کہیں سے بھی کسی نا خوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ہے۔

انہیں گذشتہ سال آج ہی کے دن اپنے ایک کمسن ساتھی فیضان احمد بٹ کے سمیت یہاں کے سیموہ گاوں میں گھیر کر ایک خونریز لڑائی میں جاں بحق کردیا گیا تھا۔

حزب المجاہدین کے عالمی شہرت یافتہ کمانڈر بُرہان وانی کے خاص الخاص رہے سبزار احمد بٹ کافی معروف تھے ۔انہیں گذشتہ سال آج ہی کے دن اپنے ایک کمسن ساتھی فیضان احمد بٹ کے سمیت یہاں کے سیموہ گاوں میں گھیر کر ایک خونریز لڑائی میں جاں بحق کردیا گیا تھا۔دونوں کی نمازِ جنازہ میں لوگ دور دور سے شرکت کرنے کیلئے آگئے تھے جبکہ وادی میں کئی دنوں تک حالات خراب رہنے کے دوران سرکاری انتظامیہ نے انٹرنیٹ کی سروس بند کرنے کے علاوہ کئی جگہوں پر کرفیو لگادیا تھا۔.

یہ بھی پڑھئیں

۔۔۔ اور حزب کمانڈر سبزار عرف سوبہ ڈان مارے گئے

Exit mobile version