۔۔۔ اور حزب کمانڈر سبزار عرف سوبہ ڈان مارے گئے

سرینگر// جنوبی کشمیر میں حزب المجاہدین کے معروف کمانڈر اور بُرہان وانی کے خاص الخاص سبزار بٹ عرف سوبہ ڈان فورسز کے ساتھ کل رات سے جاری جھڑپ میں مارے گئے ہیں۔ سبزار اور انکے ساتھیوں کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ انہوں نے گزشتہ رات ترال میں فوج کی ایک گشتی پارٹی پر حملہ کیا تھا جس میں سبزار زخمی ہونے کے بعد پاس ہی ایک گھر میں گھس گئے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز نے فوری طور پورے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا اور مذکورہ گھر کی شناخت ہونے کے بعد یہاں جھڑپ شروع ہوئی تھی جو ابھی بھی جاری بتائی جارہی ہے۔ ان ذرائع کے مطابق سبزار مارے جا چکے ہیں تاہم انکے کم از کم دو ساتھی اب بھی فورسز کے ساتھ نبردآزما ہیں۔

Exit mobile version