• Latest
  • Trending
  • All
مقامی فدائین نے پانچ اہلکاروں کو ہلاک کیا!

مقامی فدائین نے پانچ اہلکاروں کو ہلاک کیا!

January 1, 2018

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

February 28, 2023
آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

February 22, 2023
”بھارت ماتا کی جئے“نہ کہنے والے انسانیت کے دشمن

کشمیریوں کو محتاج بنایا جا رہا ہے:فاروق

February 21, 2023
سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

February 21, 2023
تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

February 21, 2023
مودی مبصرین کو مایوس کرکے چلے گئے!

سرکار غریبی کے خاتمہ کیلئے پُرعزم

February 18, 2023
مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

February 17, 2023
…اوراب 370 کو بھی چلینج،سپریم کورٹ تیار!

سُپریم کورٹ 370کی شنوائی کیلئے تیار

February 17, 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات
11th Year of Publication
-18 °c
Tuesday, May 20, 2025
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
English
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
Tafseelat - تفصیلات
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

مقامی فدائین نے پانچ اہلکاروں کو ہلاک کیا!

نمائندہ تفصیلات by نمائندہ تفصیلات
January 1, 2018
in تازہ ترین, جموں کشمیر
1 min read
0
مقامی فدائین نے پانچ اہلکاروں کو ہلاک کیا!
48
SHARES
138
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اونتی پورہ// جیشِ محمد تنظیم کے ایک فدائین دستے نے کل سال کے آخری دن جنوبی کشمیر کے لیتہ پورہ میں سی آر پی ایف کے ایک تربیتی مرکز پر حملہ کرکے پانچ اہلکاروں کو ہلاک اور مزید کئی کو زخمی کردیا ہے۔حملے میں شامل رہے دونوں جنگجو مارے گئے ہیں ۔گئے سال میں ہونے والا یہ اپنی نوعیت کا تیسرا فدائین حملہ تھا جس میں فورسز کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

سی آر پی ایف کے ترجمان راجیش یادو نے پانچ اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی اور کہا کہ زخمیوں کا بادامی باغ کے فوجی اسپتال میں علاج ہورہا ہے اور وہ خطرے سے باہر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہلاک شدہ اہلکاروں میں ایک کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے جبکہ دیگر چار نے زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہلاک شدگان کے لواحقین کو ابھی باضابطہ طور مطلع نہیں کیا گیا ہے لہٰذا انکی شناخت ظاہر نہیں کی جارہی ہے۔

سی آر پی ایف کے انسپکٹر جنرل روی دیپ سہائے کے مطابق حملہ آور گرنیڈوں اور گولیوں کی برسات کرتے ہوئے کیمپ پر حملہ آور ہوئے تھے اور اگرچہ کیمپ کی حفاظت پر مامور سنتریوں نے انہیں روکنے کیلئے گولی چلائی تھی تاہم حملہ آور کسی طرح اندر داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

سنیچر اور اتوار کی رات کو بھاری اسلحہ سے لیس تین سے چار جنگجووں کے ایک فدائین دستہ نے لیتہ پورہ میں قائم مذکورہ کیمپ پر دھاوا بولکر اس میں داخل ہونے میں کامیابی پائی تھی جسکے بعد انہوں نے کیمپ کے اندر مورچہ سنبھالکر ہزاروں فورسز کو الجھادیا تھا۔سی آر پی ایف کے انسپکٹر جنرل روی دیپ سہائے کے مطابق حملہ آور گرنیڈوں اور گولیوں کی برسات کرتے ہوئے کیمپ پر حملہ آور ہوئے تھے اور اگرچہ کیمپ کی حفاظت پر مامور سنتریوں نے انہیں روکنے کیلئے گولی چلائی تھی تاہم حملہ آور کسی طرح اندر داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ دو جنگجووں کو مار گرایا گیا ہے تاہم انہیں شک ہے کہ ابھی ایک اور جنگجو تین میں سے ایک عمارت میں موجود مورچہ سنبھالے ہوئے ہے اور انہیں مار گرانے کی کوششیں جاری ہیں۔

علاقے کے لوگوں نے بتایا کہ انہیں رات دو بجے کے قریب گولیوں کی گن گرج نے گہری نیند سے جگادیا اور وہ سہم کررہ گئے۔یہاں کے ایک بزرگ نے بتایا کہ رات کے دوران انہوں نے زبردست فائرنگ سنی اور وہ سہم کر رہ گئے۔انہوں نے کہا کہ انہیں کچھ پتہ نہیں چل رہا تھا کہ باہر کیا ہورہا ہے تاہم انہیں پتہ چلا ہے کہ علاقے کے سبھی لوگ سہم گئے تھے اور سبھی گھروں کے افراد ایک ایک کمرے میں جمع ہوگئے انتہائی مظطرب حالت میں لیٹ گئے تھے یہاں تک کہ صبح ہونے پر علاقے میں قائم فورسز کے ایک کیمپ پر حملے ہونے کی خبر پھیل گئی۔

حملے میں مارے گئے دونوں فدائین مقامی معلوم ہوئے جن میں سے ایک کی شناخت منظور احمد بابا ولد علی محمد بابا ساکن دربگام پلوامہ اور دوسرے کی شناخت فردین احمد کھانڈے ولد غلام محمد کھانڈے ساکن نازنین پورہ ترال کے بطور ہوئی ہے۔قابلِ غور ہے کہ یہ پہلا فدائین حملہ ہے کہ جس میں شامل رہنے والے دونوں لڑکے مقامی تھے جبکہ اس سے قبل ہوتے آرہے فدائی حملوں میں پاکستانی ،افغانی یا دیگر ممالک کے ہی جنگجو شامل ہوتے دیکھے گئے ہیں۔مقامی لڑکوں کا فدائین حملوں کیلئے تیار ہونا سکیورٹی گرڈ کیلئے ایک نیا چلینج ثابت ہوسکتا ہے۔

47 سالہ ترالی کا قد محض چار فٹ کا تھا اور وہ اس جسمانی کمزوری کے باوجود بھی جنگجو کمانڈر بنکر سرکاری فورسز کیلئے دردِ سر کے بطور اُبھرنے کیلئے مشہور تھے۔

حملے کے فوراََ بعد جیشِ محمد نے ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اسے بدلے کی کارروائی بتایا تھا۔ایک مقامی خبر رساں ایجنسی نے جیش کے ترجمان کو یہ کہتے ہوئے بتایا ہے کہ ’’شہداء کا خون رنگ لارہا ہے“۔ جیش ترجمان نے مزید کہا ہے ’’طلحہ رشید،محمود بھائی،کمانڈر نور محمد تانترے اور دیگر سبھی شہداءِ کشمیر لاوارث نہیں ہیں“۔ واضح رہے کہ تنظیم کے مذکورہ سبھی جنگجو حال ہی سرکاری فورسز کے ساتھ مختلف جھڑپوں کے دوران مارے گئے ہیں۔ نور محمد تانترے عرف نور ترالی موجودہ وقت میں ریاست میں سرگرم معمر ترین جنگجو کمانڈر تھے جنہوں نے اس سے قبل پندرہ سال کی جیل کاٹی ہے۔ 47 سالہ ترالی کا قد محض چار فٹ کا تھا اور وہ اس جسمانی کمزوری کے باوجود بھی جنگجو کمانڈر بنکر سرکاری فورسز کیلئے دردِ سر کے بطور اُبھرنے کیلئے مشہور تھے۔ ترالی کو گذشتہ ہفتے پانپور کے مضافات میں سانبورہ نامی بستی کے ایک گھر میں گھیر کر جاں بحق کردیا تھا اور سرکاری فورسز نے اسے جیشِ محمد کیلئے ایک بڑا دھچکہ بتایا تھا۔ جیش نے تاہم نور ترالی کے مارے جانے کے فوری بعد بدلہ لینے کی دھمکی دی تھی جسے اس نے ابھی لیتہ پورہ کے حملے سے سچ کردکھایا ہے۔لیتہ پورہ میں ہوئے حملے کی مزید تفصٰلات کا انتظار ہے۔

ڈائریکٹر جنرل جموں کشمیر پولس ایس پی وید نے بتایا کہ انہیں اس طرح کے حملے کی پہلے سے اطلاع تھی۔ انہوں نے کہا”ہمارے پاس دو یا تین دن سے اس طرح کے حملے کے بارے میں اِن پُٹ تھا۔جنگجو کوشش میں تھے،انہیں شائد پہلے کہیں جگہ اور موقعہ نہیں ملا تھا لہٰذا انہوں نے گذشتہ رات حملہ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں

پست قدجیش کمانڈرنور محمد تانترے جاں بحق

Tags: EncounterFeaturedFidayeen AttackFreedom MovementindiaJaish e MuhammadKashmir IssuePakistan
Share19Tweet12Share5Send
نمائندہ تفصیلات

نمائندہ تفصیلات

Related Posts

بھارت

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

by نمائندہ تفصیلات
March 3, 2023
243
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔
بھارت

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

by تفصیلات نیوز ڈیسک
March 2, 2023
131
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘
کاروبار/ سیاحت

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

by نمائندہ تفصیلات
March 2, 2023
155
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ
جموں کشمیر

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

by تفصیلات نیوز ڈیسک
March 2, 2023
134
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں
تازہ ترین

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

by نمائندہ تفصیلات
February 28, 2023
143
  • Trending
  • Comments
  • Latest
کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

February 3, 2021
کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

August 19, 2018
سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

February 18, 2019
پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

February 1, 2021

کولگام میں 6کشمیری جاں بحق،2فوجی بھی ہلاک

1
بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

1
مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

1
دفعہ370کو دفع کرنے کا وقت آ  گیا ہے:بی جے پی

دفعہ 35-Aقصور کس کا ،ذمہ داری کس کی؟

1

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
Tafseelat - تفصیلات

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Navigate Site

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات

Follow Us

No Result
View All Result
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Go to mobile version