• Latest
  • Trending
  • All
نعیم خان کے معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لیا گیا ہے:حریت ترجمان

حُریت کانفرنس پر پابندی لگانے کی تیاری ہورہی ہے

July 29, 2017

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

February 28, 2023
آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

February 22, 2023
”بھارت ماتا کی جئے“نہ کہنے والے انسانیت کے دشمن

کشمیریوں کو محتاج بنایا جا رہا ہے:فاروق

February 21, 2023
سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

February 21, 2023
تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

February 21, 2023
مودی مبصرین کو مایوس کرکے چلے گئے!

سرکار غریبی کے خاتمہ کیلئے پُرعزم

February 18, 2023
مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

February 17, 2023
…اوراب 370 کو بھی چلینج،سپریم کورٹ تیار!

سُپریم کورٹ 370کی شنوائی کیلئے تیار

February 17, 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات
11th Year of Publication
-18 °c
Friday, May 16, 2025
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
English
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
Tafseelat - تفصیلات
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

حُریت کانفرنس پر پابندی لگانے کی تیاری ہورہی ہے

تفصیلات نیوز ڈیسک by تفصیلات نیوز ڈیسک
July 29, 2017
in تازہ ترین, جموں کشمیر
1 min read
0
نعیم خان کے معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لیا گیا ہے:حریت ترجمان
48
SHARES
138
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سرینگر// خاتون لیڈر سیدہ آسیہ اندرابی کے شوہر اور مُسلم دینی محاذ نامی تنظیم کے امیر محمد قاسم نے کہا ہے کہ تفتیشی ایجنسی این آئی اے عوام میں مزاحمتی قیادت کے تئیں نفرت پھیلانے کے کام پر مامور کردی گئی ہے۔اُنہوں نے کہا ہے کہ فوج،پولس اور میڈیا کے کشمیریوں کے ”جذبہ آزادی“ کو کچلنے میں ناکام ہو جانے کے بعد این آئی اے کو اب آخری حربے کے بطور کام پر لگا دیا گیا ہے اور عین ممکن ہے کہ حُریت کانفرنس پر پابندی لگادی جائے۔

 این آئی اے کا پہلا مقصد کشمیر میں خوف اور ڈر پیدا کرنا ہے اور اسلئے اس نے حُریت قیادت،تاجروں اور سنگبازوں کو مساوی طور نشانہ بنانا شروع کیا ہے۔محمد قاسم کے مطابق ایجنسی کا دوسرا مقصد حُریت قائدین پر ذہنی اور جسمانی تشدد کرنا اور دوسری جانب اُنکی کردار کُشی کرکے اُنکے اور عوام کے درمیان خلیج پیدا ہوجائے۔بیان کے مطابق ایجنسی کا تیسرا مقصد، یہ دعویٰ کرکے کہ کشمیر میں جو کچھ بھی ہورہا ہے وہ پاکستان سے آنے والی رقومات کے بل پر ہوتا ہے،بین الاقوامی برادری کو گمراہ کرنا اور با الآخر حُریت کانفرنس پر پابندی لگانا ہے

محمد قاسم نے،جو برسوں سے جیل میں نظربند ہیں،اپنے ترجمان کے ذرئعہ جاری کردہ بیان میں کہا ہے” سات لاکھ افواج، جموں کشمیر پولیس کے ایک لاکھ اہلکار ،زبردست پروپیگنڈہ کرنے میں دُنیا میں تیسرا بڑا(بھارتی)میڈیااور بھارت نواز سیاسی جماعتیں جب ملتِ کشمیر کا جذبہ آزادی کچلنے میں ناکام ہوگئیں توبھارتی حکمرانوں نے ،اس اُمید کے ساتھ کہ وہ کشمیریوں کا عزم توڑنے میں کامیاب ہوجائے گی،این آئی اے کو کام پر لگا دیا ہے“۔اُنہوں نے کہا ہے کہ این آئی اے کے کشمیر میں تین اہداف ہیں جنہیں پانے کیلئے ایجنسی سرگرم ہوگئی ہے۔بیان کے مطابق این آئی اے کا پہلا مقصد کشمیر میں خوف اور ڈر پیدا کرنا ہے اور اسلئے اس نے حُریت قیادت،تاجروں اور سنگبازوں کو مساوی طور نشانہ بنانا شروع کیا ہے۔محمد قاسم کے مطابق ایجنسی کا دوسرا مقصد حُریت قائدین پر ذہنی اور جسمانی تشدد کرنا اور دوسری جانب اُنکی کردار کُشی کرکے اُنکے اور عوام کے درمیان خلیج پیدا ہوجائے۔بیان کے مطابق ایجنسی کا تیسرا مقصد، یہ دعویٰ کرکے کہ کشمیر میں جو کچھ بھی ہورہا ہے وہ پاکستان سے آنے والی رقومات کے بل پر ہوتا ہے،بین الاقوامی برادری کو گمراہ کرنا اور با الآخر حُریت کانفرنس پر پابندی لگانا ہے۔

محمد قاسم کا یہ بیان ایسے میں سامنے آیا ہے کہ جب تفتیشی ایجنسی این آئی اے نے حوالہ کے ذرئعہ رقومات حاصل کرنے کے الزامات کے ساتھ حُریت قائدین کے خلاف تحقیقات شروع کی ہوئی ہے اور اس سلسلے میں ابھی تک زائد از نصف درجن حُریت کارکنوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ اینفورسمنٹ دائریکٹوریٹ نے ایسے ہی ایک علیٰحدہ معاملے میں سرکردہ مزاحمتی لیڈر شبیر شاہ کو گرفتار کرلیا ہے۔این آئی اے نے حالیہ دنوں میں کئی مزاحمتی قائدین کی جائیدادوں سے متعلق تفصیلات جاری کرکے اُن پرغیر قانونی طریقے سے بھاری جائیدادیں جمع کرنے کا الزام لگایا ہے حالانکہ ان تفصیلات میں کئی طرح کی خامیاں پائی گئی ہیں۔

محمد قاسم نے کہا ہے کہ عوام اور قیادت کو ”بھارت کے اس آخری شر انگیز حربے “کو سمجھتے ہوئے صبر و استقامت سے کام لیتے ہوئے اسے ناکام بنادینا چاہیئے یہاں تک کہ ”آزادی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوجائے“۔اُنہوں نے کہا ہے” نیشنل کا نفرنس کا 1947سے لیکر 1953تک کا دورِ اقتدار اور پھر 1995سے2001تک کا اخوانیوں(سرکاری بندوق برداروں)کا دور اتنا ہی خوفناک تھا لیکن اسکے باوجود بھی کشمیریوں کے جذبہ کو ختم نہیں کیا جاسکا اور اسی طرح این آئی اے کا موجودہ ظلم بھی کشمیریوں کے عزم کو توڑنے میں ناکام ہوجائے گا۔ہم کشمیری مسلمانوں سے استدعا کرتے ہیںکہ وہ صبر،اتحاد اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کریں“۔

Tags: Dr QasimHurriyatkashmirNIA
Share19Tweet12Share5Send
تفصیلات نیوز ڈیسک

تفصیلات نیوز ڈیسک

Related Posts

بھارت

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

by نمائندہ تفصیلات
March 3, 2023
243
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔
بھارت

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

by تفصیلات نیوز ڈیسک
March 2, 2023
131
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘
کاروبار/ سیاحت

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

by نمائندہ تفصیلات
March 2, 2023
155
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ
جموں کشمیر

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

by تفصیلات نیوز ڈیسک
March 2, 2023
134
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں
تازہ ترین

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

by نمائندہ تفصیلات
February 28, 2023
143
  • Trending
  • Comments
  • Latest
کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

February 3, 2021
کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

August 19, 2018
سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

February 18, 2019
پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

February 1, 2021

کولگام میں 6کشمیری جاں بحق،2فوجی بھی ہلاک

1
بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

1
مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

1
دفعہ370کو دفع کرنے کا وقت آ  گیا ہے:بی جے پی

دفعہ 35-Aقصور کس کا ،ذمہ داری کس کی؟

1

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
Tafseelat - تفصیلات

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Navigate Site

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات

Follow Us

No Result
View All Result
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Go to mobile version