• Latest
  • Trending
  • All
”سنگبازوں کو کیسا معاوضہ“،بھارت سرکار کی طرفسے ایس ایچ آر سی کا فیصلہ رد!

”سنگبازوں کو کیسا معاوضہ“،بھارت سرکار کی طرفسے ایس ایچ آر سی کا فیصلہ رد!

July 11, 2017

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

February 28, 2023
آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

February 22, 2023
”بھارت ماتا کی جئے“نہ کہنے والے انسانیت کے دشمن

کشمیریوں کو محتاج بنایا جا رہا ہے:فاروق

February 21, 2023
سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

February 21, 2023
تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

February 21, 2023
مودی مبصرین کو مایوس کرکے چلے گئے!

سرکار غریبی کے خاتمہ کیلئے پُرعزم

February 18, 2023
مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

February 17, 2023
…اوراب 370 کو بھی چلینج،سپریم کورٹ تیار!

سُپریم کورٹ 370کی شنوائی کیلئے تیار

February 17, 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات
11th Year of Publication
-18 °c
Saturday, May 17, 2025
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
English
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
Tafseelat - تفصیلات
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

”سنگبازوں کو کیسا معاوضہ“،بھارت سرکار کی طرفسے ایس ایچ آر سی کا فیصلہ رد!

تفصیلات نیوز ڈیسک by تفصیلات نیوز ڈیسک
July 11, 2017
in تازہ ترین, جموں کشمیر
1 min read
0
”سنگبازوں کو کیسا معاوضہ“،بھارت سرکار کی طرفسے ایس ایچ آر سی کا فیصلہ رد!
55
SHARES
158
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دلی// جموں کشمیر میں حقوقِ انسانی کے کمیشن(ایس ایچ آر سی)کی جانب سے انسانی ڈھال کے بطور استعمال کئے گئے فاروق ڈار کیلئے معاوضے کی سفارش کو بھارت سرکار نے یکسر مسترد کردیا ہے۔ مرکزی وزیر وینکیا نائڈو نے کمیشن کی اس ہدایت کو نا قابلِ قبول بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ”سنگبازوں“کو معاضہ دینے کا سوال بھی نہیں اُٹھتا ہے۔ اُنہوں نے کمیشن کے ”رویہ“ کو بھی نا قابلِ قبول بتایا ہے۔

جموں کشمیر میں انسانی حقوق کمیشن کی جانب سے فاروق ڈار کیلئے معاوضہ منظور کرنے پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے وینکیا نائڈو نے کہا”میں اُن(کمیشن)کے ساتھ اتفاق نہیں کرتا ہوں۔پتھر مارنا غیر انسانی ہے،فوج کو نشانہ بنایا بھی غیر انسانی ہے۔مجھے نہیں معلوم کہ یہ (معاوضے کا)حکم کیسے دیا گیا ہے۔ہم اُن(کمیشن)کے رویہ کے ساتھ متفق نہیں ہیں“۔اُنہوں نے مزید کہا کہ پتھر پھینکنے والوں کو معاوضہ دینے کا تو سوال ہی نہیں ہے۔اُنہوں نے دعویٰ کیا کہ فاروق ڈار کو انسانی ڈھال بنانے والے میجر گگوئی نے کئی لوگوں کی جان بچائی تھی جسکے لئے پورا بھارت اُنکی تعریفیں کرتا ہے۔نائڈو نے کہا”میری ایسے لوگوں کے ساتھ کوئی ہمدردی نہیں ہے“۔اُنہوں نے الزام لگایا کہ وادی میں سرکاری فورسز پر ”باہر کے لوگوں“کی ایماءپر سنگ برسائے جاتے ہیں جیسا کہ،بقولِ اُنکے،کچھ ٹیلی ویژن چینلوں نے بے نقاب بھی کیا ہے۔

”میں اُن(کمیشن)کے ساتھ اتفاق نہیں کرتا ہوں۔پتھر مارنا غیر انسانی ہے،فوج کو نشانہ بنایا بھی غیر انسانی ہے۔مجھے نہیں معلوم کہ یہ (معاوضے کا)حکم کیسے دیا گیا ہے۔ہم اُن(کمیشن)کے رویہ کے ساتھ متفق نہیں ہیں“۔(وینکیا نائڈو)

اطلاعات و نشریات کے وزیر وینکیا نائڈوجموں کشمیر ایس ایچ آر سی کے اُس حکم نامہ پر ردِ عمل ظاہر کررہے تھے کہ جس میں وسطی ضلع بڈگام کے فاروق احمد ڈار،جنہیں فوج نے انسانی ڈھال کے بطور استعمال کیا تھا،کیلئے دس لاکھ روپے معاوضے کی سفارش کی گئی ہے۔وادی کے وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں ایک فوجی میجر لیتل گگوئی نے9اپریل کو فاروق احمد ڈار نامی نوجوان کو جیپ کے بونٹ پر بٹھاکر رسیوں سے باندھ دیا تھا اور اُنہیں دن بھر مختلف علاقوں میں گھمایا گیا تھا۔اس واقعہ سے نہ صرف فاروق ڈار کو جسمانی تکلیف ہوئی تھی،اُنکی جان کو خطرہ لاحق ہوا تھا بلکہ انہیں شدید نفسیاتی جھٹکہ بھی لگا تھا۔ اس واقعہ کی ویڈیو کے انٹرنیٹ پر وائرل ہوجانے کے بعد فوج کی بڑی تنقید ہوئی تھی تاہم فوجی چیف جنرل بپن راوت نے میجر گگوئی کو اعزاز سے نواز کر سبھی ناقدین کو حیران کردیا تھا۔حالانکہ اس واقعہ سے متعلق پولس نے فوج کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی ہوئی ہے۔

فاروق ڈار نے بعدازاں اس واقعہ کے خلاف ایس ایچ آر سی میں شکایت درج کرائی تھی جس پر فیصلہ سناتے ہوئے کمیشن کے سربراہ جسٹس(آر)بلال نازکی نے ریاست کو عرضی گذار کے حق میں دس لاکھ روپے کا معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت دی ہے۔اس فیصلے کے حوالے سے جسٹس نازکی نے کہا”میں نے ریاست کو ہدایت دی ہے کہ فاروق ڈار کا وقار اور انکی زندگی کو خطرے میں ڈالنے کے لئے انہیں معاوضہ دیا جانا چاہیئے“۔انہوں نے تاہم کہا کہ چونکہ کمیشن کا فوج پر کوئی اختیار نہیں ہے لہٰذا براہِ راست فوج کے نام کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئی ہے۔

Tags: Farooq Ahmad DarGOIHuman SheildIndian ArmyMajor GogoiStone PeltingVainkaya Naidu
Share22Tweet14Share6Send
تفصیلات نیوز ڈیسک

تفصیلات نیوز ڈیسک

Related Posts

بھارت

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

by نمائندہ تفصیلات
March 3, 2023
243
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔
بھارت

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

by تفصیلات نیوز ڈیسک
March 2, 2023
131
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘
کاروبار/ سیاحت

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

by نمائندہ تفصیلات
March 2, 2023
155
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ
جموں کشمیر

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

by تفصیلات نیوز ڈیسک
March 2, 2023
134
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں
تازہ ترین

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

by نمائندہ تفصیلات
February 28, 2023
143
  • Trending
  • Comments
  • Latest
کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

February 3, 2021
کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

August 19, 2018
سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

February 18, 2019
پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

February 1, 2021

کولگام میں 6کشمیری جاں بحق،2فوجی بھی ہلاک

1
بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

1
مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

1
دفعہ370کو دفع کرنے کا وقت آ  گیا ہے:بی جے پی

دفعہ 35-Aقصور کس کا ،ذمہ داری کس کی؟

1

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
Tafseelat - تفصیلات

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Navigate Site

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات

Follow Us

No Result
View All Result
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Go to mobile version