• Latest
  • Trending
  • All
طلباءکی احتجاجی لہر،پولس کا قہرجاری،ہندوارہ میں تصادم

طلباءکی احتجاجی لہر،پولس کا قہرجاری،ہندوارہ میں تصادم

May 7, 2017

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

February 28, 2023
آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

February 22, 2023
”بھارت ماتا کی جئے“نہ کہنے والے انسانیت کے دشمن

کشمیریوں کو محتاج بنایا جا رہا ہے:فاروق

February 21, 2023
سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

February 21, 2023
تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

February 21, 2023
مودی مبصرین کو مایوس کرکے چلے گئے!

سرکار غریبی کے خاتمہ کیلئے پُرعزم

February 18, 2023
مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

February 17, 2023
…اوراب 370 کو بھی چلینج،سپریم کورٹ تیار!

سُپریم کورٹ 370کی شنوائی کیلئے تیار

February 17, 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات
11th Year of Publication
-18 °c
Monday, May 19, 2025
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
English
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
Tafseelat - تفصیلات
No Result
View All Result
Home جموں کشمیر

طلباءکی احتجاجی لہر،پولس کا قہرجاری،ہندوارہ میں تصادم

نمائندہ تفصیلات by نمائندہ تفصیلات
May 7, 2017
in جموں کشمیر
1 min read
0
طلباءکی احتجاجی لہر،پولس کا قہرجاری،ہندوارہ میں تصادم
47
SHARES
135
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ہندوارہ//
شمالی کشمیر کے ہندوارہ قصبہ میں آج اسوقت کشیدگی پھیلی کہ جب یہاں کے ڈگری کالج کے طلباءنے ماہ بھر سے جاری احتجاجی مظاہروں کے سلسلہ کے تحت ایک جلوس نکالنے کی کوشش کی اور سرکاری فورسز نے اسے روکنے کے لئے طاقت کا مظاہرہ کیا۔اس واقعہ میں درجن بھر طلباءزخمی ہوگئے ہیں جبکہ فورسز کی جانب سے آنسو گیس اور مرچی گیس چھوڑے جانے سے کم از کم چالیس طلباءو طالبات نے دم گھٹنے کی شکایت کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہندوارہ کے ڈگری کالج میں معمول کے مطابق تعلیمی سرگرمیاں جاری تھیں تاہم بعدازاں طلباءنے ایک پر امن جلوس نکالنے کا فیصلہ لیا ۔
ان ذرائع کا کہنا ہے کہ جونہی کالج کے طلباءقصبہ کے چوک کی جانب مارچ کرنے لگے تو پہلے سے موجود پولس اور سی آر پی ایف کی بھاری جمیعت نے حرکت میں آکر لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس و مرچی گیس کے گولے چھوڑے جسکی وجہ سے پورے قصبے میں افراتفری پھیل گئی۔معلوم ہوا ہے کہ پولس کی جانب سے طاقت کا استعمال کئے جانے کی وجہ سے کم از کم ایک درجن طلبائ،جن میں کئی لڑکیاں بھی شامل بتائی جارہی ہیں،زخمی ہوگئے۔ہندوارہ کے ضلع اسپتال میں میڈیکل سپرانٹنڈنٹ نے بتایا کہ انکے یہاں کم از کم ایک درجن طلباءکو زخمی حالت میں لایا گیا تھا جبکہ کم از کم چالیس دیگراں نے آنسو گیس کی وجہ سے دم گھٹنے کی شکایت کی۔انہوں نے کہا کہ اسپتال میں ان سبھی کا علاج کرکے انہیں رخصت کیا گیا ہے تاہم بعض ذرائع نے زخمیوں میں سے کم از کم ایک نوجوان کی حالت نازک بتائی ہے۔اس واقعہ کے فوری بعد پورے قصبے میں دکانداروں نے شٹر گرادئے اور دیکھتے ہی دیکھتے قصبے میں مکمل ہڑتال ہوگئی ۔
واضح رہے کہ 15اپریل کو جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں ایک کالج کے اندر جاکر وہاں پلٹ گن چلا کر سو بھر کے قریب طالبات کو زخمی کئے جانے کے بعد سے وادی کے اسکولوں اور کالجوں میں احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں اور ہر دن کسی نہ کسی نئے علاقے کے طلباءاحتجاجی جلوس لیکر بر آمد ہوتے ہیں۔پولس کی جانب سے اس طرح کے درجنوں جلوسوں کے خلاف طاقت کا استعمال کیا گیا ہے اور ان کارروائیوں میں ابھی تک سینکڑوں بچے زخمی ہوئے ہیں۔دریں اثناجنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں بھی طلباءو طالبات نے کلاسوں کا بائیکاٹ کرکے احتجاجی جلوس نکالا۔ گورنمنٹ ہائر اسکنڈری اسکول نیوا پلوامہ کے طلباءکا جلوس جونہی پلوامہ مین بازار میں نمودار ہواپولس اور سی آر پی ایف اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کیا جس پر طلبامشتعل ہوئے اور انہوںنے پتھراو کیا ۔ذرائع کے مطابق پتھراو کرنے والوں کو منتشر کرنے کیلئے فورسز نے بے تحاشہ ٹیر گیس شلنگ کی جس کی وجہ سے چار طالب علم زخمی ہوئے جنہیں فوری طورپر سب ڈسٹرکٹ اسپتال نیوا پلوامہ منتقل کیا گیا ۔ اس صورتحال میں قصبے میں دکانیں بند ہوگئیں اور افراتفری کا ماحول رہا ۔
ادھر گورنمنٹ ہائی اسکول رتنی پورہ میں زیر تعلیم طلبا نے بھی فورسز زیادتیوں کے خلاف احتجاجی جلوس نکالا اور سرینگر پلوامہ شاہراہ پر ایک گھنٹہ تک دھرنا دیا۔ شاہراہ پر ٹریفک معطل رہنے کی اطلاع ملتے ہی پولیس وفورسز کے اہلکار جائے موقع پر پہنچ گئے اور احتجاج کر رہے طلبا کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کیا جس کے بعد حالات دوبارہ معمول پر آئے ۔ ادھر بائز اور گرلز ہائر اسکنڈری اسکول سوپور میں سنیچر کے روز درس و تدریس کا کام کاج نہیں ہوا ۔ ذرائع کے مطابق ڈگری کالج سوپور میں بھی امکانی احتجاجی مظاہروں کو مد نظر رکھتے ہوئے درس و تدریس پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ ضلع ترقیابی کمشنر بارہ مولہ نے باضابط طورپر احکامات صادر کئے ہیں کہ ڈگری کالج سوپور میں سنیچر کے روز در س و تدریس کا کام کاج نہیں ہوگا۔

Tags: AgitationKashmir IssueProtestStone PeltingStudents
Share19Tweet12Share5Send
نمائندہ تفصیلات

نمائندہ تفصیلات

Related Posts

کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ
جموں کشمیر

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

by تفصیلات نیوز ڈیسک
March 2, 2023
134
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں
تازہ ترین

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

by نمائندہ تفصیلات
February 28, 2023
143
سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ
جموں کشمیر

سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

by تفصیلات نیوز ڈیسک
February 21, 2023
138
مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا
جموں کشمیر

مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

by تفصیلات نیوز ڈیسک
February 17, 2023
114
…اوراب 370 کو بھی چلینج،سپریم کورٹ تیار!
بھارت

سُپریم کورٹ 370کی شنوائی کیلئے تیار

by تفصیلات نیوز ڈیسک
February 17, 2023
114
  • Trending
  • Comments
  • Latest
کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

February 3, 2021
کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

August 19, 2018
سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

February 18, 2019
پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

February 1, 2021

کولگام میں 6کشمیری جاں بحق،2فوجی بھی ہلاک

1
بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

1
مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

1
دفعہ370کو دفع کرنے کا وقت آ  گیا ہے:بی جے پی

دفعہ 35-Aقصور کس کا ،ذمہ داری کس کی؟

1

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
Tafseelat - تفصیلات

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Navigate Site

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات

Follow Us

No Result
View All Result
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Go to mobile version