• Latest
  • Trending
  • All
صوفی اِزم سرنڈر نہیں سکھاتا ہے:قاضی یاسر

صوفی اِزم سرنڈر نہیں سکھاتا ہے:قاضی یاسر

April 6, 2017

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

February 28, 2023
آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

February 22, 2023
”بھارت ماتا کی جئے“نہ کہنے والے انسانیت کے دشمن

کشمیریوں کو محتاج بنایا جا رہا ہے:فاروق

February 21, 2023
سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

February 21, 2023
تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

February 21, 2023
مودی مبصرین کو مایوس کرکے چلے گئے!

سرکار غریبی کے خاتمہ کیلئے پُرعزم

February 18, 2023
مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

February 17, 2023
…اوراب 370 کو بھی چلینج،سپریم کورٹ تیار!

سُپریم کورٹ 370کی شنوائی کیلئے تیار

February 17, 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات
11th Year of Publication
-18 °c
Tuesday, May 20, 2025
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
English
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
Tafseelat - تفصیلات
No Result
View All Result
Home جموں کشمیر

صوفی اِزم سرنڈر نہیں سکھاتا ہے:قاضی یاسر

نمائندہ تفصیلات by نمائندہ تفصیلات
April 6, 2017
in جموں کشمیر
1 min read
0
صوفی اِزم سرنڈر نہیں سکھاتا ہے:قاضی یاسر
93
SHARES
265
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد // جموں کشمیر کے ایک نوجوان عالم دین اور جنوبی کشمیر کے میرواعظ قاضی احمد یاسر نے الزام لگایا ہے کہ سرکاری ایجنسیاں ”صوفی اسلام“کو سیاست کے ساتھ جوڑکر جموں کشمیر میں فرقہ واریت کی آگ لگانا چاہتی ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ جموں کشمیر کے عوام کی غالب اکثریت چاہے مذہب کے کسی بھی نظریہ کے حامل ہوں لیکن ان میں یہ چیز قدر مشترکہ ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو متنازعہ مانتے ہیں اور اسکے پُرامن حل کے نہ صرف خواہاں ہیں بلکہ اسکے لئے کوششیں بھی کرتے ہیں۔ریاست کی علیٰحدگی پسند قیادت کی سوچ کے برعکس انہوں نے کہا ہے کہ ریاست میں اسمبلی یا پارلیمنٹ کے لئے ہونے والے انتخابات کا مسئلہ کشمیر پر کوئی اثر نہیں ہو سکتا ہے تاہم انہوں نے قیادت کی ”بائیکاٹ کال“کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔
ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جنوبی کشمیر کے نوجوان میرواعظ نے کہا کہ کشمیر ایک متنازعہ خطہ ہے اور اسکی وجہ سے ریاست کے عوام بُری طرح متاثر ہوتے آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ چاہے یہاں کے لوگ مذہب کے کسی بھی نظریہ کے ماننے والے ہوں لیکن وہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے یہ مشترکہ سوچ رکھتے ہیں کہ اس مسئلے کو لوگوں کی خواہشات کے مطابق حل کیا جانا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ یہ کہکر ،کہ ”صوفی اِزم“کے فروغ سے جموں کشمیر کی سیاست کو متاثر کیا جا سکتا ہے یا یہاں کے حالات میں تبدیلی لائی جاسکتی ہے،در اصل سرکاری ایجنسیاں مسلمانوں کو فرقہ واریت میں بانٹنے کی کوشش کر رہی ہیں۔قاضی یاسر کا اشارہ حال ہی نئی دلی میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران سابق فوجی کمانڈر جنرل حسنین اور وزارتِ داخلہ میں تعینات سینئر آئی پی ایس افسر ایس ایم سہائے کے اس مباحثے کی طرف تھا کہ جس میں انہوں نے جموں کشمیر میں نام نہاد ”وہابی اسلام“کو پریشانیوں کی جڑ بتا کر ”صوفی اسلام“کے فروغ کو امن کی شاہ کلید بتایا تھا۔
1987میں مذہبی ،سیاسی و سماجی تنظیموں کے اتحاد مسلم متحدہ محاذ،جس کے انتخابی نتائج میں زبردست دھاندلیوں کو جموں کشمیر کی موجودہ صورتحال کی ایک بڑی وجہ مانا جاتا ہے،کے بانی لیڈر اور اُسوقت کے میرواعظ جنوبی کشمیر قاضی نسار احمد کے فرزند و جانشین قاضی احمد یاسراپنے والد کی ہی طرح ایک وسیع حلقہ¿ اثر رکھتے ہیں اور اسلام آباد کی مرکزی جامع مسجد کے خطیب و مجاور ہونے کے علاوہ کئی مذہبی اداروں کے مہتمم بھی ہیں۔قاضی نسار احمد سید گیلانی سمیت دیگر لیڈروں کے ساتھ مسلم متحدہ محاذ کے روح رواں تھے تاہم ریاست میں جنگجوئیت کا آغاذ ہونے کے بعد انہیں نامعلوم بندوق برداروں نے اغوا کرکے جاں بحق کردیا تھا۔قاضی احمد یاسر نے صوفیائے اسلام کو ایک الگ رنگ میں پیش کرنے اور صوفی اسلام بتاکر ابہام کی صورتحال پیدا کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ایسا کہکر جموں کشمیر میں فرقہ واریت پھیلاکر کچھ اور ہی مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کہنا غلط ہے کہ خود کشمیر میں کئی صوفی بزرگوں نے اپنے وقت میں نا انصافی اور ظلم کے خلاف جدوجہد بھی کی ہے جس سے واضح ہوتا ہے کہ صوفیت در اصل سرنڈر کا نام نہیں ہے۔انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا”میرک شاہ صاحب ،جو ایک بڑے صوفی بزرگ گذرے ہیں،1929میں ظلم کے خلاف خوب لڑے ہیں جبکہ قاضی قمر الدین نے 1920میں بڑی جدوجہد کی ہے جسکی تفصیل تاریخ کے اوراق میں موجود ہے“۔انہوں نے کہا ” کشمیری مسلمان کبھی بھی فرقہ واریت کا شکار نہیں رہے ہیں بلکہ میرے والد قاضی نے تو یہ مثال بھی چھوڑی ہے کہ ہمارے یہاں کے اہل حدیث بھائیوں کی عید گاہ میں ایک حنفی عالم نے خطبہ دیا اور شیعہ عالم نے نماز پڑھائی“۔ایک سوال کے جواب میں قاضی احمد یاسر نے کہا کہ وہ جموں کشمیر میں مین اسٹریم کی کسی بھی پارٹی کو ایک دوسرے سے بہتر یا بد تر نہیں سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ بی جے پی نے مسلمانوں کے ساتھ بہت برا کیا ہے لیکن کانگریس بھی کسی سے کم نہیں ہے۔قاضی نے کہا کہ جموں کشمیر میںمین سٹریم کی مقامی جماعتیں وقت وقت پر بابری مسجدکو شہید کرنے والی بھاجپا سے اتحاد کرچکی ہیں اور افضل گورو کو پھانسی دلوانے والوں کو بھی ان لوگوں کا ساتھ حاصل رہا ہے لہٰذا کشمیریوں کے لئے ان جماعتوں میں کوئی فرق نہیں ہونا چاہیئے۔
ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا”جہاں تک میری ذات کا تعلق ہے مجھے نہیں لگتا ہے کہ انتخابات کسی بھی طرح مسئلہ کشمیر کی حیثیت کو متاثر کرتے ہیں لیکن ہم اپنے لوگوں سے کہیں گے کہ وہ حریت کانفرنس کی کال پر عمل کرتے ہوئے پارلیمانی انتخابات سے دور رہیں“۔واضح رہے کہ سرینگر اور اسلام آباد کی دو پارلیمانی نشستوں پر اگلے ہفتے ضمنی انتخابات کے لئے ووٹ ڈالے جانے والے ہیں اور علیٰحدگی پسندوں نے دیگر انتخابات کی ہی طرح اس بار بھی بائیکاٹ کی کال دی ہوئی ہے۔علیٰحدگی پسندوں کا ماننا ہے کہ انتخابات میں لوگوں کی شرکت سے عالمی سطح پر حکومت ہند مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ”غلط فہمی“پیدا کرتی ہے۔

Tags: ehsanGen HasnainkashmirMirwaizQazi Ahmad YasirQazi NisarS M SahaiSofiismSouth KashmirUmmat e IslamiWahabiyat
Share37Tweet23Share9Send
نمائندہ تفصیلات

نمائندہ تفصیلات

Related Posts

کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ
جموں کشمیر

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

by تفصیلات نیوز ڈیسک
March 2, 2023
134
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں
تازہ ترین

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

by نمائندہ تفصیلات
February 28, 2023
143
سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ
جموں کشمیر

سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

by تفصیلات نیوز ڈیسک
February 21, 2023
138
مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا
جموں کشمیر

مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

by تفصیلات نیوز ڈیسک
February 17, 2023
114
…اوراب 370 کو بھی چلینج،سپریم کورٹ تیار!
بھارت

سُپریم کورٹ 370کی شنوائی کیلئے تیار

by تفصیلات نیوز ڈیسک
February 17, 2023
114
  • Trending
  • Comments
  • Latest
کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

February 3, 2021
کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

August 19, 2018
سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

February 18, 2019
پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

February 1, 2021

کولگام میں 6کشمیری جاں بحق،2فوجی بھی ہلاک

1
بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

1
مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

1
دفعہ370کو دفع کرنے کا وقت آ  گیا ہے:بی جے پی

دفعہ 35-Aقصور کس کا ،ذمہ داری کس کی؟

1

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
Tafseelat - تفصیلات

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Navigate Site

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات

Follow Us

No Result
View All Result
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Go to mobile version