• Latest
  • Trending
  • All

بے پرواہ دیہی عوام،کھیتی بھی کرتے ہیں اور چوپال بھی سجاتے ہیں

March 24, 2020

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

February 28, 2023
آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

February 22, 2023
”بھارت ماتا کی جئے“نہ کہنے والے انسانیت کے دشمن

کشمیریوں کو محتاج بنایا جا رہا ہے:فاروق

February 21, 2023
سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

February 21, 2023
تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

February 21, 2023
مودی مبصرین کو مایوس کرکے چلے گئے!

سرکار غریبی کے خاتمہ کیلئے پُرعزم

February 18, 2023
مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

February 17, 2023
…اوراب 370 کو بھی چلینج،سپریم کورٹ تیار!

سُپریم کورٹ 370کی شنوائی کیلئے تیار

February 17, 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات
11th Year of Publication
-18 °c
Monday, May 19, 2025
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
English
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
Tafseelat - تفصیلات
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

بے پرواہ دیہی عوام،کھیتی بھی کرتے ہیں اور چوپال بھی سجاتے ہیں

صریر خالد by صریر خالد
March 24, 2020
in تازہ ترین, جموں کشمیر
1 min read
0
134
SHARES
382
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اب جبکہ سرکار نے لوگوں کو کرونا سے متاثر ہونے سے بچانے کی ایک تدبیر کے بطور تقریباََ سبھی شہروں اور قصبہ جات کو عملاََ تالہ بند کرکے لوگوں کو گھروں کے اندر رہنے پر آمادہ کیا ہے،دیہی علاقوں میں کرونا کی وبا کے خطرے کو بڑی حد تک نظرانداز کیا جارہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لگ بھگ وادی کے سبھی دیہات میں لوگ معمول کے کام میں مشغول ہیں اور سماجی فاصلے (سوشل ڈِسٹینسنگ) کا کوئی تصور بھی نہیں ہے ۔یی غفلت ایک دھماکہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے کہ جس کی زد میں آکر احتیاط کرنے والے بھی آسکتے ہیں۔

حالانکہ ہم نے لاوڈ اسپیکر کے ذرئعہ منادی بھی کرائی ہے کہ لوگ گھروں میں رہیں،ہم مزید کوشش کریں گے لیکن جب تک لوگ خود اپنی فکر نہیں کریں گے ہماری کوششیں کامیاب نہیں ہوسکتی ہیں

تفصیلات کی ایک ٹیم نے گذشتہ روز جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ، ترال اور اس جانب کے دیگر کئی علاقوں کا دورہ کرکے حالات کا جائزہ لیا تو احتیاطی تدابیر کے حوالے سے منظر نامہ مایوس کن معلوم ہورہا تھا۔ ترال جاتے ہوئے نودل کے قریب سی آر پی ایف اور جموں کشمیر پولس کی ایک مشترکہ ٹکڑی گاڑیوں کو روک کر مسافروں سے خصوصی طور یہ پوچھ رہی تھی کہ کہیں وہ ہوائی اڈے سے تو نہیں آئے ہیں یا کہیں بیرونِ جموں کشمیر سے ہوکر تو نہیں آئے ہیں۔ کئی لوگوں کے شناختی کارڈ دیکھ کر اس بات کو یقینی بنائے جانے کی کوشش کی جا رہی تھی کہ وائرس سے متاثر کوئی شخص علاقے میں داخل نہ ہونے پائے۔ اس ٹکڑی میں شامل اہلکار اور افسران مسافروں کو یہ نصیحت بھی دے رہے تھے ”آپ جاگروت تو ہیں نا، آپ کو معلوم تو ہے نا کہ وائرس پھیلا ہوا ہے اور احتیاط لازمی ہے“۔

میں خود اندر بیٹھا ہوں، ہو سکتا ہے کہ آپکو خوشبو آرہی ہو میں اندر بیٹھے کافی پی رہا ہوں (اشرف حماد)

نودل ترال کی یہ واحد جگہ تھی کہ جہاں پہنچ کر اس وسیع علاقے میں کرونا وائرس سے بچاو کی تدابیر کا احساس ہو رہا تھا تاہم علاقے کے کئی دیہات گھومنے پر لگا کر لوگ بڑی حد تک بے پرواہ ہیں۔ کئی مقامات پر لوگوں کو سیب کے پیڑوں کی دوا پاشی کرتے اور کہیں کسی کو تعمیراتی مواد ڈھوتے ہوئے دیکھا جاسکتا تھا جبکہ نوجوانوں کی کئی ٹولیاں کھیتوں یا سڑکوں، جن پر ٹریفک کی نقل و حمل نہ ہونے کے برابر دیکھی جا سکتی تھی، پر گپیں ہانکنے میں مشغول تھیں۔
ترال کے آری پل گاوں میں کئی لوگوں نے کہا ”سنا تو ہے کہ وائرس پھیلا ہے لیکن یہاں کچھ نہیں ہے،پریشان مت ہوجائیں“۔ اسی گاوں میں تعزیت کی ایک مجلس میں کئی لوگ بیٹھے تھے جن میں سے بیشتر نے کوئی ماسک پہنے تھے اور نہ ہی وہ مصافحہ کرنے سے پرہیز کئے ہوئے تھے۔گاوں کے ایک ذی عزت شخص کا انتقال ہوگیا تھا اور یہاں کئی لوگ پُرسہ دینے کیلئے حاضر ہورہے تھے۔ وہی کشمیری انداز، وہی آنا جانا اور آنے جانے پر گرم جوشی کے ساتھ مصافحہ کرنا۔ پندرہ بیس لوگوں کے مجمعہ میں مشکل سے دو صاحبان نے منھ پر ماسک چڑھارکھے تھے اور چند ہی لوگ ایسے تھے کہ جو مصافحہ کرنے سے پرہیز کررہے تھے۔ حالانکہ محفل میں موت و حیات کے مسائل اور اظہارِ افسوس کی بجائے کرونا پر ہی زیادہ باتیں ہو رہی تھیں۔ اسی گاوں کے ایک بزرگ نے کہا ”یہ سب ادھر شہر میں ہے یہاں کچھ نہیں ہے،اللہ خیر کرے گا“۔ ایک نوجوان نے مصافحہ کرنے میں احتیاط نہ برتنے پر کہا ”اس میں کیا ڈرنا،یہاں ایسا (کرونا) کچھ نہیں ہے، اتنا کیوں ڈرتے ہیں“۔

دیہات میں سب کچھ معمول کے مطابق ہے۔ ڈر ہے کہ کہیں یہ بھول پورے کشمیر کو بھاری نہ پڑے   ( مختار  وانی)

جنوبی کشمیر کے اسلام آباد ضلع کے کئی گاوں سے بھی اسی طرح کی اطلاعات ہیں۔ تفصیلات کے نمائندہ ساحر شکیل کی ایک رپورٹ کے مطابق گاوں والے معمول کے مطابق باغات کی دوا پاشی، پیڑ پودوں کی دیکھ بال، ساگ زاروں کی کھدائی اور بوائی کے جیسے کاموں میں مشغول ہیں اور کرونا کے حوالے سے بڑی حد تک بے پرواہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گاوں میں باجماعت نمازیں بھی معمول کے مطابق ہوتی ہیں اور چوپال بھی سجھتے ہیں ۔ رپورٹ میں ہے ”گاوں والے کرونا کی خبریں سُنتے تو ہیں لیکن یہاں کوئی خوف و حراس نہیں ہے اور نہ ہی بہت زیادہ احتیاطی تدابیر کی جا رہی ہیں۔ لوگ روز مرہ کے کام میں اس قدر مشغول ہیں کہ انہیں وبا کے بارے میں بہت زیادہ سوچنے کی فرصت ہی نہیں ملتی ہے“۔
سینئر صحافی اور تجزیہ نگار اشرف حماد نے شوپیاں کا حال بیان کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ قصبے میں سناٹا ہے اور لوگوں کی نقل و حمل محدود ہوچکی ہے تاہم دیہی علاقوں میں اس حد تک احتیاط نہیں برتی جا رہی ہے کہ جو مطلوبہ ہے۔ انہوں نے کہا ”حالانہ یہاں بھی کوئی چہل پہل تو نہیں ہے لیکن لوگ باغبانی میں مصروف ہیں، ٹریفک وغیرہ بند ہے لیکن میرے خیال میں لوگوں کو اس حد تک وبا پھیلنے کا خدشہ نہیں ہے کہ جتنا ماہرین اندیشہ ظاہر کررہے ہیں“۔ اشرف حماد نے تاہم کہا ”میں خود اندر بیٹھا ہوں، ہو سکتا ہے کہ آپکو خوشبو آرہی ہو میں اندر بیٹھے کافی پی رہا ہوں“۔
پلوامہ سے اخبارِ نگران کے مدیر مختار وانی نے بھی کچھ اسی طرح کے حالات سنائے۔انہوں نے کہا کہ یہاں کے لوگ بہت زیادہ پریشان ہیں اور نہ ہی مطلوبہ احتیاط برتتے محسوس ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا ”جس حد تک سرکار نے شہروں میں بندشیں عائد کرکے لوگوں کو گھروں میں رہنے پر آمادہ کیا ہے اسکے مقابلے میں دیہات میں سب کچھ معمول کے مطابق ہے۔ ڈر ہے کہ کہیں یہ بھول پورے کشمیر کو بھاری نہ پڑے“۔
شمالی کشمیر کے ہندوارہ سے تاہم اطلاع ہے کہ وہاں کی پولس اہم رول نبھاتے ہوئے لوگوں کو گھروں کی چار دیواری تک محدود کئے ہوئے ہے۔یہاں کے سماجی کارکن اور وکیل ایڈوکیٹ ماجد بانڈے سے ہم نے کہ دیہی علاقوں میں لوگ کرونا کے حوالے سے کس حد تک احتیاط کرتے ہیں،کتنے فکر مند ہیں؟انہوں نے کہا ”بہت حد تک – اس ضمن میں سرکاری مشینری خصوصاََ پولیس کا رول بھی کافی اہم ہے“۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا لوگ سوشل ڈسٹنس بنائے ہوئے ہیں یا پھر خامیاں ہیں ؟ انہوں نے کہا ”ہاں کافی حد تک“۔

ایک نوجوان نے مصافحہ کرنے میں احتیاط نہ برتنے پر کہا ”اس میں کیا ڈرنا،یہاں ایسا (کرونا) کچھ نہیں ہے، اتنا کیوں ڈرتے ہیں

ضلع کمشنر پلوامہ راگو لانگر سے رابطہ کرنے کی کوشش رائیگاں گئی تاہم ضلع کے ایک افسر نے، انکا نام نہ لئے جانے کی شرط پر، بتایا ”بد قسمتی سے دیہی عوام اس خطرے کو بہت زیادہ سنجیدگی سے نہیں لے رہے ہیں حالانکہ ہم نے لاوڈ اسپیکر کے ذرئعہ منادی بھی کرائی ہے کہ لوگ گھروں میں رہیں،ہم مزید کوشش کریں گے لیکن جب تک لوگ خود اپنی فکر نہیں کریں گے ہماری کوششیں کامیاب نہیں ہوسکتی ہیں“۔
واضح رہے کہ کرونا وائرس کی وبا نے پوری دنیا کو گھیرے میں لیا ہوا ہے اور جموں کشمیر بھی اس وبا سے محفوظ نہیں ہے۔ حالانکہ جموں میں تین اور کشمیر میں ایک مریض کی تصدیق ہونے پر یہاں ابھی تک ، خوش قسمتی سے، فقط چار مصدقہ مریض ہیں لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ سینکڑوں لوگوں کے اس وائرس سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے اور طبی ماہرین ان پر نظر بنائے ہوئے ہیں۔ اس بدترین وائرس کیلئے ابھی تک کوئی علاج دریافت نہیں ہو سکا ہے تاہم عالمی سطح پر طبی ماہرین کا اس بات پر اجماع ہے کہ انتہائی صفائی کا اہتمام اور لوگوں کے ایکدوسرے سے دور رہنے سے وائرس کی ترسیل رک سکتی ہے۔ چناچہ ابھی تقریباََ ساری دنیا نے لاک ڈاون کیا ہوا ہے اور لوگ گھروں میں قید ہیں۔ جموں کشمیر میں بھی اسکولوں اور دیگر اداروں کے علاوہ بیشتر سرکاری دفاتر میں چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے اور لوگوں کو گھروں میں بند رہنے پر آمادہ کرنے کیلئے سرکاری اور سماجی سطح پر مہم چلائی جا رہی ہے تاہم بعض لوگ ابھی بھی صورتحال کو بہت زیادہ سنجیدہ نہیں لے رہے ہیں۔
 

Tags: AdministrationCoronaQuarantineTralVillageLifeYouth
Share54Tweet34Share13Send
صریر خالد

صریر خالد

Related Posts

بھارت

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

by نمائندہ تفصیلات
March 3, 2023
243
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔
بھارت

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

by تفصیلات نیوز ڈیسک
March 2, 2023
131
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘
کاروبار/ سیاحت

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

by نمائندہ تفصیلات
March 2, 2023
155
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ
جموں کشمیر

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

by تفصیلات نیوز ڈیسک
March 2, 2023
134
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں
تازہ ترین

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

by نمائندہ تفصیلات
February 28, 2023
143
  • Trending
  • Comments
  • Latest
کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

February 3, 2021
کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

August 19, 2018
سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

February 18, 2019
پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

February 1, 2021

کولگام میں 6کشمیری جاں بحق،2فوجی بھی ہلاک

1
بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

1
مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

1
دفعہ370کو دفع کرنے کا وقت آ  گیا ہے:بی جے پی

دفعہ 35-Aقصور کس کا ،ذمہ داری کس کی؟

1

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
Tafseelat - تفصیلات

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Navigate Site

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات

Follow Us

No Result
View All Result
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Go to mobile version