• Latest
  • Trending
  • All
ایک پاکستانی ماں کا اپنے فوت شدہ فوجی بیٹے کے نام خط

ایک پاکستانی ماں کا اپنے فوت شدہ فوجی بیٹے کے نام خط

July 16, 2017

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

February 28, 2023
آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

February 22, 2023
”بھارت ماتا کی جئے“نہ کہنے والے انسانیت کے دشمن

کشمیریوں کو محتاج بنایا جا رہا ہے:فاروق

February 21, 2023
سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

February 21, 2023
تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

February 21, 2023
مودی مبصرین کو مایوس کرکے چلے گئے!

سرکار غریبی کے خاتمہ کیلئے پُرعزم

February 18, 2023
مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

February 17, 2023
…اوراب 370 کو بھی چلینج،سپریم کورٹ تیار!

سُپریم کورٹ 370کی شنوائی کیلئے تیار

February 17, 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات
11th Year of Publication
-18 °c
Tuesday, July 1, 2025
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
English
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
Tafseelat - تفصیلات
No Result
View All Result
Home انٹرویو

ایک پاکستانی ماں کا اپنے فوت شدہ فوجی بیٹے کے نام خط

تفصیلات نیوز ڈیسک by تفصیلات نیوز ڈیسک
July 16, 2017
in انٹرویو
1 min read
0
ایک پاکستانی ماں کا اپنے فوت شدہ فوجی بیٹے کے نام خط
202
SHARES
577
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

پاک فوج کے آپریشن ضربِ عضب میں مارے جاچکے ایک نوجوان افسرایس ایس جی کمانڈو کیپٹن آکاش آفتاب ربانی کی والدہ اپنے بیٹے کو بہت یاد کرتی ہیں۔ا±نہوں نے اپنے فوت شدہ بیٹے کے نام ،جنہیں وہ کاشی کہکر پکارا کرتی رہی ہیں،ایک جذباتی خط لکھا ہے جسے پڑھکر ماں کے دل کی حالت کا اندازہ ہوتا ہے اور ہر حساس دل رکھنے والے شخص کی ہچکیاں بندھ جاتی ہیں۔ مائیں جہاں کی بھی ہوں وہ نعمت ہوتی ہیں اور اُنکے پیار کی سرحدیں بھی نہیں ہوتیں لہٰذا پاکستان کے اخبار ”روزنامہ پاکستان“ میں اس دلچسپ خط کو پڑھکر تفصیلات نے مذکورہ اخبار کے شکریہ کے ساتھ اسے اپنے قارئین کی دلچسپی کیلئے نقل کیا ہے۔

میری آنکھوں کے نور میرے دل کے ٹکڑے میرے بیٹے آکاش!

3سال ہوگئے میرے بیٹے تمہیں دیکھے ہوئے 2014کی 17اور 18مئی کو ہم تربیلا میں تمہارے ساتھ تھے۔وہ آخری دفعہ ہم سب اکٹھے تھے۔ وہ ہماری زندگی کے حسین ترین، پرسکون اور بہت قیمتی دو دن تھے اور میں اتنی نادان اتنی بھولی ذرا بھی اندازہ نہیں تھا کہ یہ میں اپنے شہزادے سے آخری بار مل رہی ہوں۔ کاش میں ا 177ن سب دنوں کو جو تمہارے ساتھ گزرے کسی طرح Saveکر لیتی اور جب بھی چاہتی انھیں دیکھ سکتی۔لیکن میر ے بچے بس صرف اور صرف یادیں ہی رہ جاتی ہیں جو اب کسی انمول خزانے سے کم نہیں۔

ایک طرف سے خوش بھی ہوتی ہوں کہ زندگی سے 3سال کم ہوگئے اور تم سے ملنے کے ٹائم میں کچھ کمی ہوئی۔پر یہ تو میرا اللہ ہی جانتا ہے کہ ابھی بھی کتنا فاصلہ باقی ہے۔

کاشی ! جنت کا تصور اچھا لگتا ہے۔اس لئے نہیں کہ وہاں پر ہر طرح کی نعمتیں ہوں گی اور بہت آرام ہوگا۔ بلکہ اسلئے کہ وہاں موت نہیں ہو گی۔ اور کوئی کسی سے نہیں بچھڑے گا۔وہاں شاید ہم جیسی ماو ں کے بچے ان سے نہیں بچھڑیں گے۔اور جو بچے یہاں یتیم ہیں۔وہاں انکے والدین انکے ساتھ ہوں گئے اور وہاں بچھڑنے والی خطرناک ترین اور افسوسناک ترین صورت حال نہیں ہو گی۔ وہاں یہ جُدائیاں یہ ویرانیاں اور یہ اُداسیاں نہیں ہوں گی انشائاللہ۔

کاشی اکثر یہ ہی سوچتی رہتی ہوں کہ کاش تو مجھ سے نہ بچھڑتا کاش تو ہمارے ساتھ اپنی فیملی کے ساتھ ہوتا تو ہم مکمل ہوتے کتنے خوش ہوتے۔

کاشی ! جنت کا تصور اچھا لگتا ہے۔اس لئے نہیں کہ وہاں پر ہر طرح کی نعمتیں ہوں گی اور بہت آرام ہوگا۔ بلکہ اسلئے کہ وہاں موت نہیں ہو گی۔ اور کوئی کسی سے نہیں بچھڑے گا۔وہاں شاید ہم جیسی ماو ں کے بچے ان سے نہیں بچھڑیں گے۔اور جو بچے یہاں یتیم ہیں۔وہاں انکے والدین انکے ساتھ ہوں گئے اور وہاں بچھڑنے والی خطرناک ترین اور افسوسناک ترین صورت حال نہیں ہو گی۔ وہاں یہ جُدائیاں یہ ویرانیاں اور یہ اُداسیاں نہیں ہوں گی انشائاللہ۔

کاشی! پتہ نہیں جنت میرے نصیب میں ہے یا نہیں۔پر مجھے بس اس جنت کا انتظار ہے جہاں میرے بچے میرے ساتھ اکٹھے ہوں۔میری ساری فیملی میرے ابو تمھارے داداابو سب اکٹھے ہوں۔الگ ہونے کی بچھڑنے کی کوئی بات نہ ہو۔

کاشی! لاونج میں تمہاری seat خالی ہوتی ہے۔ ڈائننگ ٹیبل پر تمہاری کرسی خالی ہوتی ہے۔ٹیبل پر تمہارے نام کی پلیٹ ،سپون اور فورک نہیں ہوتا۔جب میں درزی سے کپڑے سلواتی ہوں۔تو اس میں تمہارے جوڑے نہیں ہوتے۔ تمہارے نام کی shoppingنہیں ہوتی۔کاشی کو یہ پسندہے تو یہ پکے گا،اب یہ نہیں ہوتا۔گھر میں لانڈری میں تمہارے کپڑے نہیں دھلتے۔اب کبھی بھی مجھے تمہارا بستر نہیں بنانا ہوتا ،تمہارا انتظار نہیں ہوتا کہ وہ راستے میں ہے اور آرہا ہے بار بار فون نہیں کرنا ہوتا۔کاشی کہاں پہنچے ہو۔کب تک گھر پہنچو گے۔کاشی آہستہ گاڑی چلانا۔دیکھو راستے میں فضول نہ رکنا۔

کاشی! میرے فون پر تمہارے نام کیring نہیں آتی۔تمہارے نام سے کوئی messageنہیں آتاکاشی میری جان ،کیا بتاوں کس کس بات پر میں نہیں تڑپتی۔دُکھی ہوتی اور نہیں ٹوٹتی۔کاشی قدم قدم پر ہر ہر بات میں تمہاری کمی محسوس ہوتی ہے۔ کاشی تم نے اپنی زندگی میں ایک گانا PMA کے دورانیہ میں youtubeپرڈالا تھا۔
جو بھی قدم تم اٹھاو 191 گے میں یاد آو 191ں گا
جب تنہا راہوں میں جاو 191 گے میں یاد آو 191ں گا

ہاں کاشی ایسا ہی ہے ساری دنیا اردگرد ہے لیکن لگتا ہے تنہاہوں، کچھ نہیں ہے۔
میرے بیٹے کاشی I miss youپلیز واپس آجاو …. کاش تمہیں اندازہ ہو کہ میں تمہیں کتنا یاد کرتی ہوں۔اکثر سونے سے پہلے اللہ تعالیٰ سے دعا کرتی ہوں اللہ جی کاشی آپ کا دیا ہوا تحفہ تھا,آپ کی چیز تھی آپ کی امانت تھی,آپ کو بھی بہت پیارا تھا,آپ نے مجھ سے واپس لے لیا,میں آپ سے گِلہ نہیں کر سکتی پر پلیز مجھے خواب میں تو اس سے ملوا دیا کریں….میں اس کی چمکتی ہوئی گہری آنکھیں دیکھ لوں،میں اسکے خوبصورت معصوم چہر ے کی فرشتوں کی سی مسکراھٹ دیکھ لوں،میں اسکے وہ گولو گولو سے ہاتھ اور پاوں چھولوں،میں اس کی وہ آوازسُن لوں کہ جب وہ بولتا تھا تو جیسے میرے کانوں میں رس سا گھلتا تھا۔کاشی ساری خواہشیں ختم کر ایک خواہش رہ گئی ہے میں کاشی کو دوبارہ کب دیکھوں گی ا±ف کاشی اتنا تنا لمبا انتظار۔
کاشی !آج شام کو بہت اچھا موسم ہو رہا تھا بہت خوشگوار ٹھنڈی ٹھنڈی ہوائیں چل رہی تھیں ….کاشی تو بہت یاد آرہا تھا،تیری باتیں کہ ایسے موسم میں تو کہا کرتا تھا۔

آکاش! جب بھی ٹی وی پر Talkshow میں یہ تبصرہ ہوتا ہے۔کہ فلاں آپریشن کے بعد ملک میں امن وامان کی صورت حال میں بہتری آئی ہے اور دہشت گردی کے واقعات کم ہوئے ہیں۔تو کبھی کسی نہ کسی جنرل کو کریڈٹ دیا جاتا ہے یا حکمرانوں کے نمائندے زبردستی کریڈٹ لینے کی کوشش کرتے ہیں اور اس میں وہ پڑھے لکھے اور سمجھدار anchor’sبھی ان شہیدوں کو بھول جاتے ہیں جنہوں نے اس دہشت گردی کی جنگ میں اپنے ملک اپنی سرزمین کے امن و سلامتی کے لیئے اپنی قیمتی جانیں قربان کی ہوتی ہیں۔یہ سب دیکھ کر سب شہیدوں کی ماو ں کی طرح مجھے بھی بہت تکلیف ہوتی ہے۔

”امی آئیں سب باہر برآمدے میں بیٹھ کر گپ شپ لگاتے ہیںاور ساتھ کچھ باٹا کھاپاہو جا ئے“۔جب بھی تم اچھا کھانا کھاتے یا اچھی پارٹی ہوتی تو تم کہتے تھے آج تو بہت کھانا کھایا، امی اب دو دن میں میں کچھ نہیں کھاو ں گا۔
او کاشی ہر بات کے ساتھ تمہاری کوئی نہ کوئی یاد جڑی ہوتی ہے۔
اور کاشی کیا بتاو ں زندگی کی وہی روٹین ہے۔تین سالوں میں کچھ بھی نہیں بدلاجب تک انسان زندہ ہے بس وہی تماشے اور ڈرامے جو شروع سے ہوتا چلا آرہا ہے۔کاشی میں کچھ نہ کچھ تو کرتی رہتی ہوں اِدھراُدھر بھی آتی جاتی رہتی ہوں زندگی کاٹنی جو ہے نارمل تو نہیں رہتا بندہ۔لوگوں کو پریشانی ہوتی ہے کہ زندگی تیزی سے گزر رھی ہے۔اور ختم ہوجائے گی۔اور یہاں میں ختم ہونے کے انتظار میں جیئے جارہی ہوں۔

کاشی! عجیب سی زندگی ہے،خوشی کی بات پر بھی خوشی نہیں ہوتی ہاں پریشانی کی بات پر زیا دہ پریشانی اور دُکھ ہوتا ہے۔ ایسے لگتا ہے برداشت ختم ہو گئی ہے ہمت جواب دے گئی ہے۔ ہر وقت جیسے کوئی جھنجھلا کر بیٹھا ہوا ہو۔

لوگوں کو پریشانی ہوتی ہے کہ زندگی تیزی سے گزر رھی ہے۔اور ختم ہوجائے گی۔اور یہاں میں ختم ہونے کے انتظار میں جیئے جارہی ہوں۔

آکاش! ہم کیپٹن سلما ن سرور کے یومِ شہادت پر لاہور گئے تھے۔اُنہوں نے سلمان کا یوم شہادت پوری اچھی طرح سے organizeکیا۔بہت سے شہداءکی فیمیلیز آئی ہوئی تھیں۔ہم سب کے چہروں پر ایک ہی کہانی تحریر تھی۔جو ہم با آسانی ایک دوسرے کے چہرے سے پڑھ سکتے تھے۔اپنے جیسے لوگو ں کے ساتھ وہ دو دن بہت اچھے گزرے۔

آکاش! جب بھی ٹی وی پر Talkshow میں یہ تبصرہ ہوتا ہے۔کہ فلاں آپریشن کے بعد ملک میں امن وامان کی صورت حال میں بہتری آئی ہے اور دہشت گردی کے واقعات کم ہوئے ہیں۔تو کبھی کسی نہ کسی جنرل کو کریڈٹ دیا جاتا ہے یا حکمرانوں کے نمائندے زبردستی کریڈٹ لینے کی کوشش کرتے ہیں اور اس میں وہ پڑھے لکھے اور سمجھدار anchor’sبھی ان شہیدوں کو بھول جاتے ہیں جنہوں نے اس دہشت گردی کی جنگ میں اپنے ملک اپنی سرزمین کے امن و سلامتی کے لیئے اپنی قیمتی جانیں قربان کی ہوتی ہیں۔یہ سب دیکھ کر سب شہیدوں کی ماو ں کی طرح مجھے بھی بہت تکلیف ہوتی ہے۔

کاشی رمضان آنے والا ہے کوشش کروں گی کہ اچھے سے عبادت کر سکوں۔اور کاشی گھر میں سب خیریت ہے سب کے لیئے دعا کرنا۔
اب اجازت چاھتی ہوں۔
اللہ حافظ
تمہاری ماں۔

Tags: Captain AakashMothers LovePakistanZarb e Azab
Share81Tweet51Share20Send
تفصیلات نیوز ڈیسک

تفصیلات نیوز ڈیسک

Related Posts

میں نے اپنے کئی کارٹون چھُپا کے رکھے ہیں!
انٹرویو

میں نے اپنے کئی کارٹون چھُپا کے رکھے ہیں!

by تفصیلات نیوز ڈیسک
October 5, 2017
575
اُسامہ بن لادن کی ان کہی اور سنسنی خیز کہانی
انٹرویو

اُسامہ بن لادن کی ان کہی اور سنسنی خیز کہانی

by تفصیلات نیوز ڈیسک
June 14, 2017
596
عُظمیٰ کاپاکستان….جنت ہے یا موت کا کنواں؟
انٹرویو

عُظمیٰ کاپاکستان….جنت ہے یا موت کا کنواں؟

by تفصیلات نیوز ڈیسک
June 3, 2017
247
بارہ منٹ کی دوری….بارہ سال کا سفر!
آج کے کالم

بارہ منٹ کی دوری….بارہ سال کا سفر!

by صریر خالد
May 11, 2017
202
بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون
انٹرویو

بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

by تفصیلات نیوز ڈیسک
October 13, 2017
190
  • Trending
  • Comments
  • Latest
کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

February 3, 2021
کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

August 19, 2018
سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

February 18, 2019
پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

February 1, 2021

کولگام میں 6کشمیری جاں بحق،2فوجی بھی ہلاک

1
بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

1
مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

1
دفعہ370کو دفع کرنے کا وقت آ  گیا ہے:بی جے پی

دفعہ 35-Aقصور کس کا ،ذمہ داری کس کی؟

1

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
Tafseelat - تفصیلات

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Navigate Site

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات

Follow Us

No Result
View All Result
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Go to mobile version