خواجہ آصف کو راحت،اب نا اہل نہیں رہے!

اسلام آباد // پاکستان کی عدالتِ عُظمیٰ نے خواجہ آصف کو راحت پہنچاتے ہوئے ان کی نا اہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا اور الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے آج (جمعہ کو ) محفوظ کیا گیا مختصر فیصلہ سناتے ہوئے خواجہ آصف کی تاحیات نا اہلی کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے ۔ سپریم کورٹ نے سابق وزیر خارجہ کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت بھی دے دی ہے۔

انہوں نے اپنے دلائل میں کہا کہ خواجہ آصف کی مدت بطور کابینہ ممبر کا ریکارڈ جمع کروایا ہے، ان کا بطور وزیر حلف دیکھ لیا جائے، خواجہ آصف نے حلف یہ اٹھایا کہ وہ ذاتی مفاد کو خاطر میں نہیں لائیں گے لیکن وہ وزیر ہوتے ہوئے بیرون ملک ملازم بھی رہے۔

سپریم کورٹ میں خواجہ آصف نا اہلی فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ بینچ میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس سجاد علی شاہ شامل ہیں۔ آج (جمعہ کو ) سماعت کے دوران عثمان ڈار کے وکیل سکندر بشیر مہمند نے دلائل دیے، انہوں نے اپنے دلائل میں کہا کہ خواجہ آصف کی مدت بطور کابینہ ممبر کا ریکارڈ جمع کروایا ہے، ان کا بطور وزیر حلف دیکھ لیا جائے، خواجہ آصف نے حلف یہ اٹھایا کہ وہ ذاتی مفاد کو خاطر میں نہیں لائیں گے لیکن وہ وزیر ہوتے ہوئے بیرون ملک ملازم بھی رہے۔بعد ازاںخواجہ آصف کے وکیل منیر اے ملک نے جواب الجواب دیا۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد سپریم کورٹ نے 11 بجے تک کیلئے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو اب سنادیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 26 اپریل کو تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے وزیر خارجہ خواجہ آصف کو متحدہ عرب امارات کا اقامہ رکھنے پر تاحیات نااہل قرار دیا تھا۔

یہ بھی پڑھئیں

نواز شریف کا پارٹی صدر بننے کا راستہ ہموار

Exit mobile version