• Latest
  • Trending
  • All
سنگبازوں کی رہائی کا اعلان،مزاحمتی قائدین کو للچانے کی کوشش

سنگبازوں کی رہائی کا اعلان،مزاحمتی قائدین کو للچانے کی کوشش

February 15, 2023

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

February 28, 2023
آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

February 22, 2023
”بھارت ماتا کی جئے“نہ کہنے والے انسانیت کے دشمن

کشمیریوں کو محتاج بنایا جا رہا ہے:فاروق

February 21, 2023
سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

February 21, 2023
تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

February 21, 2023
مودی مبصرین کو مایوس کرکے چلے گئے!

سرکار غریبی کے خاتمہ کیلئے پُرعزم

February 18, 2023
مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

February 17, 2023
…اوراب 370 کو بھی چلینج،سپریم کورٹ تیار!

سُپریم کورٹ 370کی شنوائی کیلئے تیار

February 17, 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات
11th Year of Publication
-18 °c
Saturday, May 17, 2025
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
English
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
Tafseelat - تفصیلات
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

سنگبازوں کی رہائی کا اعلان،مزاحمتی قائدین کو للچانے کی کوشش

نمائندہ تفصیلات by نمائندہ تفصیلات
February 15, 2023
in تازہ ترین, دیگر اہم خبریں
1 min read
0
سنگبازوں کی رہائی کا اعلان،مزاحمتی قائدین کو للچانے کی کوشش
47
SHARES
133
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سرینگر// سرکاری فورسز پر سنگبازی کرنے کے ملزم بعض نوجوانوں کے خلاف دائر مقدمات کو واپس لئے جانے کے سرکاری اشارے کو اگرچہ وادی میں عام لوگوں نے زیادہ اہمیت تو نہیں دی ہے تاہم تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے اقدام سے سرکار علیٰحدگی پسند قیادت کو مذاکراتی میز پر آنے کیلئے آمادہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔تجزیہ نگاروں کا ماننا ہے کہ چونکہ مذاکرات کار دنیشور شرما کے ساتھ بات چیت کرنے سے انکار کرکے علیٰحدگی پسندوں نے مرکزی سرکار کے اس تازہ مشن کشمیر کی اعتباریت کو چوٹ پہنچائی ہے لہٰذا مرکزی سرکار نے سنگبازوں کے خلاف دائر معاملات کا جائزہ لئے جانے کی بات کہکر اپنی ”سنجیدگی“کا اظہار کرنا چاہا ہے۔

ایسا لگتا ہے کہ سرکار کو اس بات کا احساس ہو گیا ہے کہ کشمیر کی صورتحال سے سکیورٹی کے زاویہ نگاہ سے ہی نہیں نپٹا جا سکتا ہے۔

سنٹرل یونیورسٹی میں شعبہ قانون کے پروفیسر اور سیاسی تجزیہ نگار شیخ شوکت حسین کے مطابق چونکہ علیٰحدگی پسند قیادت نے مرکز کے مذاکرات کار دنیشور شرما کے ساتھ بات کرنے سے انکار کیا ہے لہٰذا مرکزی سرکار نے سنگبازوں کے خلاف دائر معاملات کا جائزہ لینے کا اعلان کرواکے دراصل علیٰحدگی پسندوں کو میز پر آنے کیلئے آمادہ کرنے کی کوشش کی ہے۔انکا کہنا ہے کہ پہلی بار سنگبازی کے الزام میں پھنسنے والے نوجوانوں کے مقدمات کے جائزہ اور انکی رہائی سے در اصل حکومت ہند وادی کے عوام سے مذاکرات کاری کے تئیں ایک مثبت ردعمل چاہتی ہے اور اسے لگتا ہے کہ ایسے میں علیٰحدگی پسند قیادت میز پر آنے کو آمادہ ہو جائے گی۔واضح رہے کہ حکومت ہند نے 23اکتوبر کوانٹیلی جنس بیورو یا آئی بی کے سابق سربراہ دنیشور شرم کو جموں کشمیر میں مذاکرات کاری پر تعینات کردیا تھا اور انہوں نے 6نومبر کو ریاست کا پہلا دورہ کیا تھا جبکہ وہ جمعہ کو ریاست کے دوسرے دورے پر پہنچ چکے ہیں۔علیٰحدگی پسند قیادت نے تاہم مسٹر شرما کے مشن کشمیر کو وقت گذاری کیلئے شروع کردہ ایک بے معنیٰ عمل قرار دیتے ہوئے اس میں شامل ہونے سے انکار کیا ہوا ہے حالانکہ مسٹر شرما نے کئی بار کہا ہے کہ دیگر لوگوں کے ساتھ ساتھ وہ علیٰحدگی پسند قیادت کے ساتھ بھی مذاکرات کرنے کی کوشش کرینگے۔

پروفیسر حسین کا کہنا ہے کہ حکومت ہند کو اس مذاکراتی عمل کیلئے اعتباریت ضرورت ہے اور اسی وجہ سے علیٰحدگی پسند قیادت کو کسی نہ کسی طرح آمادہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔انکے مطابق حکومت نے پہلے زبردستی کرنا چاہی تھی اور جب اس سے بات نہ بنی تو اب سنگبازوں کو رہا کردئے جانے کے جیسا اعلان کیا گیا۔تاہم انکا کہنا ہے کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا ہے بلکہ 2010کی احتجاجی تحریک کے بعد عمر عبداللہ کے زمانے میں بھی ایسا ہوا تھا لیکن 2016میں لوگ پھر سڑکوں پر آنکلے۔قابلِ ذکر ہے کہ عمر عبداللہ نے1200سنگبازوں کو عام معافی دئے جانے کا اعلان کیا تھا جس پر تاہم پولس اور دیگر ایجنسیوں کی جانب سے اعتراض اٹھائے جانے کے بعد عمل نہیں کیا جا سکا تھا۔

چونکہ علیٰحدگی پسند قیادت نے مرکز کے مذاکرات کار دنیشور شرما کے ساتھ بات کرنے سے انکار کیا ہے لہٰذا مرکزی سرکار نے سنگبازوں کے خلاف دائر معاملات کا جائزہ لینے کا اعلان کرواکے دراصل علیٰحدگی پسندوں کو میز پر آنے کیلئے آمادہ کرنے کی کوشش کی ہے۔

کشمیر یونیورسٹی کے پروفیسر اور سیاسی تجزیہ نگار نور احمد بابا بھی شیخ شوکت حسین کے جیسے ہی خیالات رکھتے ہیں۔انکا کہنا ہے کہ دنیشور شرما کی تجاویز پر عمل کرکے مرکزی سرکار مذاکراتی عمل کو کسی حد تک معتبر بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔انکا کہنا ہے کہ اگرچہ سنگبازوں کی معافی کا مسئلہ کشمیر کے بڑے اور اہم مسئلے کے ساتھ کوئی تعلق تو نہیں ہے البتہ اس طرح کے فیصلے سے سرکار یہ پیغام دینا چاہتی ہے کہ چیزیں مثبت سمت میں آگے بڑھ سکتی ہیں۔انکا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ سرکار کو اس بات کا احساس ہو گیا ہے کہ کشمیر کی صورتحال سے سکیورٹی کے زاویہ نگاہ سے ہی نہیں نپٹا جا سکتا ہے۔

اپنے دوسرے دورے کے پہلے دن جمعہ کو جموں میں محبوبہ مفتی کے ساتھ ملاقات کے دوران دنیشور شرما نے علیٰحدگی پسند قیادت کو مذاکرات پر آمادہ کرنے کیلئے وزیرِ اعلیٰ کو ”اپنی سطح پر“کوششیں کرنے کیلئے کہا ہے۔تاہم علیٰحدگی پسند راہنما مولوی عمر فاروق نے کل ہی نماز جمعہ کے موقعہ پر ہزاروں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے سنگبازوں کی معافی کے سرکاری فیصلے کو کوئی اہمیت نہ دیتے ہوئے اسے ایک مصنوعی اقدام قرار دیا اور کہا کہ اگر سرکار کا واقعہ دل بدل گیا ہو تو پھر اسے سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے کیلئے سبھی سیاسی قیدیوں کو رہا کردینا چاہیئے۔

Tags: AmnestyDaneshwar SharmaHurriyat ConferenceJammu and KashmirJoint Resistance LeadershipStone PeltingTalks
Share19Tweet12Share5Send
نمائندہ تفصیلات

نمائندہ تفصیلات

Related Posts

بھارت

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

by نمائندہ تفصیلات
March 3, 2023
243
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔
بھارت

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

by تفصیلات نیوز ڈیسک
March 2, 2023
131
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘
کاروبار/ سیاحت

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

by نمائندہ تفصیلات
March 2, 2023
155
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ
جموں کشمیر

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

by تفصیلات نیوز ڈیسک
March 2, 2023
134
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں
تازہ ترین

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

by نمائندہ تفصیلات
February 28, 2023
143
  • Trending
  • Comments
  • Latest
کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

February 3, 2021
کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

August 19, 2018
سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

February 18, 2019
پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

February 1, 2021

کولگام میں 6کشمیری جاں بحق،2فوجی بھی ہلاک

1
بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

1
مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

1
دفعہ370کو دفع کرنے کا وقت آ  گیا ہے:بی جے پی

دفعہ 35-Aقصور کس کا ،ذمہ داری کس کی؟

1

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
Tafseelat - تفصیلات

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Navigate Site

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات

Follow Us

No Result
View All Result
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Go to mobile version