واشنگٹن // چین کے شہر کنگ داو سے 80 ناٹیکل میل دور ہتھیاروں سے لیس چینی جہاز نے امریکی جہازوں کو بھاگنے پر مجبور کردیا ۔ تاہم دونوں ممالک کے درمیان ہونے والا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے قبل بھی ایسے واقعات پیش آچکے ہیں۔
کارروائی کے دوران چین کا ایک جنگی جہاز امریکی بحریہ کے جہاز سے محض 300 فٹ (91 میٹر) کے فاصلے تک پہنچ گیا تھا۔ چینی جنگی جہاز J-10 اتوار کے روز امریکہ کے جہاز EP-3 کے انتہائی قریب پہنچ گیا تھا جس کے باعث امریکی جہاز فوری طور پر اپنارخ تبدیل کر نے پر مجبور ہو گیا۔
خبررساں ادارے رائٹرز نے امریکی اہلکاروں کے حوالے سے کہا ہے کہ چین کے2 جنگی جہازوں نے مشرقی چین کے سمندر میں امریکی بحریہ کے ایک جاسوس طیارے کو علاقے سے نکلنے پر مجبور کر دیا۔ اس کارروائی کے دوران چین کا ایک جنگی جہاز امریکی بحریہ کے جہاز سے محض 300 فٹ (91 میٹر) کے فاصلے تک پہنچ گیا تھا۔ چینی جنگی جہاز J-10 اتوار کے روز امریکہ کے جہاز EP-3 کے انتہائی قریب پہنچ گیا تھا جس کے باعث امریکی جہاز فوری طور پر اپنارخ تبدیل کر نے پر مجبور ہو گیا۔خبررساں ادارے کے مطابق امریکی اہلکاروں نے یہ بات شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتائی کیونکہ انہیں ایسی اطلاعات پبلک کو فراہم کرنے کا اختیار نہیں تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ مئی میں بھی چین کے مشرقی سمندر میں چین کے SU-30 جہاز نے ایک امریکی جاسوس طیاروں کو راستہ بدلنے پر مجبور کر دیا تھا جو بین الاقوامی فضا میں تابکاری کے اثرات کا جائزہ لے رہا تھا۔