سرینگر// حکومت نے آج ڈیجیٹل اور الیکٹرانک میڈیا کے لئے اشتہاری پالیسی کو حتمی شکل دینے کے لئے ٹیکنیکل سب کمیٹی تشکیل دی ہے جو مکمل ہونے پر ریاستی کابینہ کو منظوری کے لئے پیش کی جائے گی۔
سیکرٹری محکمہ اطلاعات ایم ایچ ملک کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق ناظم اطلاعات تکنیکی سب کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے جبکہ کمیٹی کے ارکان میں محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی، محکمہ خزانہ، محکمہ داخلہ کے ڈپٹی سیکرٹری عہدے کے نمائندگان و محکمہ اطلاعات کے ڈپٹی ڈائریکٹر عہدے کا نمائندہ کمیٹی کے ارکان ہوں گے۔
واضح رہے کہ ریاست میں پرنٹ میڈیا کے لئے پہلے ہی ایک اشتہاری پالیسی وضع کی گئی ہے اور ڈیجیٹل و الیکٹرانک میڈیا کے بڑھتے اثر و نفوذ کے سبب محکمہ اطلاعات و روابطہ عامہ نے ان کے لئے ایک علیحدہ اشتہاری پالیسی وضح کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔