• Latest
  • Trending
  • All
حُریت نہیں تحریک نشانے پر ہے!

حرُیت پیاسی تو ہے مگر۔۔۔!

January 25, 2018

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

February 28, 2023
آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

February 22, 2023
”بھارت ماتا کی جئے“نہ کہنے والے انسانیت کے دشمن

کشمیریوں کو محتاج بنایا جا رہا ہے:فاروق

February 21, 2023
سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

February 21, 2023
تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

February 21, 2023
مودی مبصرین کو مایوس کرکے چلے گئے!

سرکار غریبی کے خاتمہ کیلئے پُرعزم

February 18, 2023
مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

February 17, 2023
…اوراب 370 کو بھی چلینج،سپریم کورٹ تیار!

سُپریم کورٹ 370کی شنوائی کیلئے تیار

February 17, 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات
11th Year of Publication
-18 °c
Tuesday, July 1, 2025
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
English
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
Tafseelat - تفصیلات
No Result
View All Result
Home آج کے کالم

حرُیت پیاسی تو ہے مگر۔۔۔!

انجینئر رشید by انجینئر رشید
January 25, 2018
in آج کے کالم
1 min read
0
حُریت نہیں تحریک نشانے پر ہے!
72
SHARES
205
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ریاستی اسمبلی کے جاری بجٹ اجلاس کے دوران جب وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو حسب روایت گورنر کے خطبے پر بحث کا جواب دینا تھا تو حزب اختلاف کے لیڈر اور سابقہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ صاحب نے یہ کہکر وزیر اعلیٰ کی تقریر کا بائیکاٹ کیا کہ انہوں نے اپوزیشن اراکین کی طرف سے کشمیر پر ہو رہی سِولین ہلاکتوں کے بارے میں اپنے منہ سے کچھ بھی نہیں بولا ۔ عمر صاحب کا فرما نا تھا کہ اگر وزیر اعلیٰ اپوزیشن کی طرف سے ہلاکتوں پر اٹھائے گئے سوالات پر دوباتیں خود بولتیںتو کافی بہتر رہتا ۔ بظاہر عمر صاحب کی بات میں کوئی اعتراض کرنے کی وجہ نظر نہیں آتی لیکن پوچھا جا سکتا ہے کہ اگر محبوبہ مفتی، بقول عمر صاحب کے ، وہی الفا ظ بولتیں جو ان کی بجائے عبدالرحمان ویری صاحب نے بولے تو کون سا فرق پڑتا کیونکہ زمینی صورتحال اسمبلی میں کئے جانے والے دعوئوں ، وعظ و نصیحت اورسرکار کی جانب سے دی جانے والی یقین دہانیوں سے سو فیصدی مختلف ہے ۔ ایسے حالات میں، جب ریاستی اسمبلی بڑی سرعت کے ساتھ اپنی افادیت کھو رہی ہے اور اسمبلی کے اندر ہو رہی بحث و مباحثوں کاایوان سے باہرنہ کوئی خریدار ہے اور نہ ہی اسکا زمینی صورتحال پرکوئی اثر ہی پڑتا ہے، محبوبہ مفتی کی تقریر کا بائیکاٹ کرنا کوئی معنیٰ نہیں رکھتا ہے اور نہ ہی اس سے کوئی فرق پڑے گا ۔حالانکہ عمر عبداللہ سے لیکر محبوبہ مفتی اور اس سے لیکر کسی بھی ہندوستانی تک جموں کشمیر کی اسمبلی کوسب ہی ’’ہندوستان کی طاقتور ترین‘‘اسمبلی کہتے نہیں تھکتے ہیں لیکن امرِ واقع یہ ہے کہ اس ایوان کا وقار اس حد تک گر چکا ہے کہ یہاں روز مرہ کے مسائل سے متعلق بھی ،اکثر و بیشتر،غلط جوابات اور اطلاعات دی جاتی ہیں۔

محبوبہ جی کومگریہ بات کون سمجھائے کہ اگر کنویں کے اندر پانی کے بدلے تیزاب ہو تو بھلاگھوڑا اسے سونگھ بھی کیسے سکتا ہے کیونکہ ایسا کرنے پر اسکا منھ ہی جھلس جائے گا ۔

ایک طرف طاقتور ترین کہلائے جانے والے اس ایوان کے رواں اجلاس میں پی ڈی پی کے جاوید بیگ اور دیگر ارکان نے حریت پسند قیادت کو ہٹ دھرم ، تنگ نظر اور کوتاہ اندیش ثابت کرنے کی بڑی کوشش کی اور دوسری طرف محبوبہ مفتی نے بذات خود حریت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے اس گھوڑے سے تشبیع دی جو پیاسا توہو مگر پانی پینے پر آمادہ نہیں۔محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ گھوڑے کو کنویں تک تولیا جا سکتا ہے البتہ پانی پینے کیلئے مجبور نہیں کیا جاسکتا۔ محبوبہ جی کومگریہ بات کون سمجھائے کہ اگر کنویں کے اندر پانی کے بدلے تیزاب ہو تو بھلاگھوڑا اسے سونگھ بھی کیسے سکتا ہے کیونکہ ایسا کرنے پر اسکا منھ ہی جھلس جائے گا ۔محبوبہ مفتی گھوڑے کی مثال دینے میں غلط تو نہیں ہیں لیکن یہ بات لازمی ہے کہ گھوڑے کو پانی سے بھرے کنویں کی جانب لیجایا جانا چاہیئے نہ کہ وہاں جہاں پانی کی بجائے تیزاب بھرا ہو۔ حریت کوپیاسا گھوڑا ضرور جانیئے لیکن یہ بھی سمجھ لیجئے کہ پیاس پانی سے بجھتی ہے کسی اور چیز سے نہیں۔

حریت دودھ سے دھلی نہیں ہے اور اس میں باہمی مشاورت اور فیصلہ لینے کی صلاحیت کا کافی حد تک فقدان پایا جاتا ہے لیکن پھر بھی مذاکراتی عمل کے حوالے سے حریت کے خدشات اور تحفظات کو یکسر مسترد نہیں کیا جا سکتا۔ جہاں نئی دلی خود مذاکرات کے حوالے سے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہے وہاں حریت ماضی کے تلخ تجربات کی روشنی میں ایسے مذاکرات کا حصہ بننے کیلئے شائد تیار نہیں ہو سکتی جن کا حشر پہلے ہی سب کو معلوم ہے ۔ جہاں ماضی میں میر واعظ، یاسین ملک اور عسکری کمانڈر حضرات ان تلخ تجربات کے نتیجے میں اپنی اعتباریت پر سوالیہ نشان لگا چکے ہیں وہاں اب پڑھے لکھے نواجون مین اسٹریم اور علیحدگی پسند دونوں سے دورہوتے جا رہے ہیں ۔ شائد کوئی بھی کھل کر مذاکر ات کیلئے تب تک تیار نہیں ہوگا جب تک نہ نئی دلی کسی حد تک سنجیدگی کا مظاہرہ کرے ۔ حیرانگی کی بات یہ ہے کہ ایک طرف محبوبہ جی حریت کو پیاسے گھوڑے کی طرح پیاس بھجانے کی خاطر کنویں تک لے جانے کا دعویٰ کرتی ہیں لیکن اگلی ہی سانس میں حریت کو ہندوستانی آئین کے اندر بات چیت کرنے اور اس کے علاوہ تمام متبادلات کو مسترد بھی کرتی ہیں۔ پوچھا جا سکتا ہے کہ اگر ہندوستانی آئین کے اندر ہی مسئلہ کشمیر کا حل مضمر ہے تو پھرمین اسٹریم جماعتیں خود پہل کرکے یہ حل کیوں نہیں نکال رہی ہیں اسکے لئے حریت سے کیوں کہا جا رہا ہے۔

جب مین اسٹریم جماعتیں ریاستی تشدد کو روکنے کی پوزیشن میں ہیں اور نہ ہی یہ جماعتیں نئی دلی کو بامعنیٰ بات چیت کیلئے آمادہ کر سکتی ہیں تو پھر آپ حریت کے گھوڑے کو کونسے کنویں کے پاس لیجانے کی بات کرتے ہیں۔ یہ بات کس قدر مضحکہ خیز ہے کہ ہندوستانی آئین کے اندر کشمیر مسئلہ کے حل کی وکالت کرنے والی محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ دفعہ 370 کے حوالے سے بھی دلی کے آگے ہاتھ جوڑ کر ایڈیاں رگڑنے میں مصروف ہیں ۔

مفتی صاحب کی برسی کے موقعہ پر جموں کے زوراور اسٹیدم کے آڈیٹوریم میں پی ڈی پی نے جہاں ریاستی گورنر کو بھی مدعو کیا تھا وہاں انہوں نے اس تقریب میں پہلے مفتی محمد سعید یادگاری لیکچر کیلئے دانشور لارڈ میگنارڈ ڈسائی کوبھی مدعو کیا تھا ۔ لارڈ میگنارڈ ڈسائی نے اپنی زبردست تقریر میں پوری دنیا میں سیاسی تنازعات کے حل کے حوالے سے جو دلچسپ اور مدلل باتیں کیں وہ بے حد معنیٰ خیز تھیں ۔ انہوں نے براہ راست اسکارٹ لینڈ، ویلز اور شمالی آئی لینڈجیسے تنازعات کیلئے ریفرنڈم کے ذریعے پُر امن حل کا تذکرہ کرتے ہوئے یہ بات کہہ دی کہ جموں کشمیر کے تنازعے کاحل بھی ریفرنڈم میں ہی مضمر ہے ۔ ان کی تقریر کا مرکزی نقطہ لگ بھگ وہی بات تھی جس کیلئے پی ڈی پی اور این سی کی سرکاریں کبھی گذشتہ 9برسوں سے کبھی راقم کو اسمبلی کے اندر تو کبھی ریاست کی مختلف سڑکوں پر تشدد کا نشانہ بناتے رہے ہیں اور کبھی حریت قائدین کو باپند سلاسل کرتی رہی ہیں ۔ دلچسپ ہے کہ جو باتیں 2جنوری کے دن ہم نے اسمبلی میں گورنر صاحب کے خطبے کے دوران سامنے رکھیں اور جن پر انہوں نے اور دیگر لوگوں نے شدید غصے کا اظہار کیازوراور اسٹیڈیم میں لارڈ میکنارڈ کی زبانی ان ہی باتوں کو سن کر گورنر موصوف اور محبوبہ جی پوری تقریر کے دوران تالیاں بجاتے رہے۔ نہ صرف یہ دو حضرات بلکہ ڈاکٹر نرمل سنگھ بھی دوران تقریب دیگر بیوروکریٹوں ،منسٹروں ، ممبران اسمبلی اور دانشوروں کے ساتھ ریفرنڈم کی باتیں سن کر تالیاں بجاتے رہے۔

حیرانگی کی بات ہے کہ زوراور اسٹیڈیم سے اسمبلی پہنچتے پہنچتے میڈم محبوبہ جی نے ہر اس بات کی نفی کر دی جس سے لارڈ میگنارڈ ڈسائی کے منہ سے سن کر وہ باغ باغ ہو رہی تھیں ۔ یہ کشمیری سیاستدانوں کا دوغلا پن ہے اور ان کے بے ایمان چہروں پر سے پردہ اٹھاتا ہے ۔ جہاں مین اسٹریم کو بے اعتبار اور رسوا کرنے کیلئے نئی دلی کو بھی ذمہ دار ٹھہرایا جا سکتا ہے وہاں مین اسٹریم نے خود بھی اپنے پائوں پر کلہاڑی مارنے میں بخل سے کام نہیں لیاہے۔چناچہ نیشنل کانفرنس ہو یا پی ڈی پی اس نے کبھی بھی اپنی اصل ذمہ داریوں کا ادراک کرکے ریاستی اسمبلی سے وہ سب حاصل کرنے کی کوشش تک نہیں کی ہے کہ جو یقیناََ اس ایوان سے حاصل کیا جاسکتا تھا۔ ریاستی اسمبلی کا رواں اجلاس ایک بار پھر پرانی روایات کو ہی آگے لے جانے کی ڈگر پر ہے ۔

ان کی تقریر کا مرکزی نقطہ لگ بھگ وہی بات تھی جس کیلئے پی ڈی پی اور این سی کی سرکاریں کبھی گذشتہ 9برسوں سے کبھی راقم کو اسمبلی کے اندر تو کبھی ریاست کی مختلف سڑکوں پر تشدد کا نشانہ بناتے رہے ہیں اور کبھی حریت قائدین کو باپند سلاسل کرتی رہی ہیں ۔

جب تک نہ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی اپنا احتساب کرکے کسی نہ کسی ایسے ایجنڈے پر متفق ہو جائیں جس پر ان کا ایمان قائم ہو جائے تب تک اسمبلی کے اندر کہی جانے والی ہرصحیح بات کو بھی لوگ سرکس کا ڈرامہ ہی کہیں گے اور مین اسٹریم سیاستدانوں کی بے بسی کا مذاق اڑاتے رہیں گے ۔ محبوبہ مفتی نے اسمبلی کے اندر حریت کو دھمکیاں دیکر، اور یہ کہکر کہ جو کچھ بھی حاصل کیا جا سکتا ہے ہندوستانی آئین کے اندر ہی ممکن ہے، بات چیت کے عمل کو اور بھی پیچیدہ بنا لیاہے۔ اگر یوں کہا جائے کہ انہوں نے اپنے بیان سے نہ صرف دنیشورو شرما کا کام مشکل کر دیا بلکہ حریت کیلئے بھی بات چیت کے دروازے فی الحال بند کر دئے ہیںتو بے جا نہ ہوگا ۔ اب یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا کہ میڈم نے یہ حیران کن بیان دلی کے ساتھ مشاروت کے بعد دیا تھا یا ان کی اپنی ذہنی اخترا ع کا نتیجہ تھا ۔ یہ بھی عین ممکن ہے کہ نئی دلی خود ہی مذاکرات نہیں کرنا چاہتی ہے اور اسی لئے ایک طرف دنیشور شرما کو مذاکرات کار مقرر کرکے اس نے خود کو حاتم طائی کا چاچا ثابت کرنے کی کوشش کی اور دوسری طرف محبوبہ مفتی کی طرف سے حریت کو مذاکرات کے حوالے سے بد ظن کرنے اور مایوسی کی طرف دھکیلنے کا کام کرکے اپنی چنکیائی سیاست کو جاری رکھا۔

یہ خود اہل کشمیر اور ان کے لیڈروں کا کام ہے کہ وہ نئی دلی کے اصل عزائم کو سمجھ کرکشمیریوں کی قربانیوں کو ثمر آور ثابت کرنے کیلئے حریت دفاتر اور ممبران اسمبلی پر اس قدر اور اسطرح دبائو ڈالے کہ موجودہ مزاحمتی تحریک باعزت طریقے سے اپنے منتقی انجام تک پہنچ جائے۔

Tags: AssemblyDaneshwar SharmaEr RasheedHurriyat ConferenceMuzakiratS A S GeelaniTalks
Share29Tweet18Share7Send
انجینئر رشید

انجینئر رشید

انجینئر رشید ایک معروف قلمکار ہونے کے علاوہ شمالی کشمیر کے کپوارہ ضلع کے حلقہ انتخاب لنگیٹ کے ممبر اسمبلی بھی ہیں۔ سیاسی و سماجی موضوعات پر دونوں ،انگریزی و اُردو، زبانوں میں لکھتے ہیں اور ایک وسیع حلقہ قارئین رکھتے ہیں۔ تفصیلات کے علاوہ انکے مضامین انگریزی و اُردو اخباروں میں شائع ہوتے اور خوب پڑھے جاتے ہیں۔

Related Posts

lithium in jammu and kashmir
آج کے کالم

کشمیر میں لیتھیئم کی دریافت

by صریر خالد
February 17, 2023
191
پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی
آج کے کالم

پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

by صریر خالد
February 1, 2021
854
آج کے کالم

اور میرا پیشاب نکل گیا۔۔۔!

by حمیداللہ شاہ
January 20, 2021
277
آج کے کالم

’’گُلمیوٹھ‘‘ جس نے ایک خاندان کو بدل دیا!

by حمیداللہ شاہ
January 3, 2021
349
آج کے کالم

’’سلام بابُن گرٔٹہ‘‘ اور میری آنکھوں کے کھنڈرات!

by صریر خالد
January 28, 2021
448
  • Trending
  • Comments
  • Latest
کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

February 3, 2021
کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

August 19, 2018
سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

February 18, 2019
پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

February 1, 2021

کولگام میں 6کشمیری جاں بحق،2فوجی بھی ہلاک

1
بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

1
مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

1
دفعہ370کو دفع کرنے کا وقت آ  گیا ہے:بی جے پی

دفعہ 35-Aقصور کس کا ،ذمہ داری کس کی؟

1

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
Tafseelat - تفصیلات

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Navigate Site

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات

Follow Us

No Result
View All Result
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Go to mobile version