• Latest
  • Trending
  • All
مفلوک عوام اورسونے کےانڈے

مفلوک عوام اورسونے کےانڈے

June 9, 2017

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

February 28, 2023
آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

February 22, 2023
”بھارت ماتا کی جئے“نہ کہنے والے انسانیت کے دشمن

کشمیریوں کو محتاج بنایا جا رہا ہے:فاروق

February 21, 2023
سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

February 21, 2023
تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

February 21, 2023
مودی مبصرین کو مایوس کرکے چلے گئے!

سرکار غریبی کے خاتمہ کیلئے پُرعزم

February 18, 2023
مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

February 17, 2023
…اوراب 370 کو بھی چلینج،سپریم کورٹ تیار!

سُپریم کورٹ 370کی شنوائی کیلئے تیار

February 17, 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات
11th Year of Publication
-18 °c
Monday, May 19, 2025
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
English
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
Tafseelat - تفصیلات
No Result
View All Result
Home آج کے کالم

مفلوک عوام اورسونے کےانڈے

اطہر مسعود وانی by اطہر مسعود وانی
June 9, 2017
in آج کے کالم
1 min read
0
مفلوک عوام اورسونے کےانڈے
51
SHARES
145
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

یہ2011کا واقعہ ہے،اسلام آباد میں پنجاب ہائوس کے ہال میں ہم سب بیٹھے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی آمدکے انتظار میں تھے۔گرمیوں کے دن تھے،ہال میں ایئر کنڈیشن چل رہا تھا،ہال کی ہوا میں عجیب سی مسحور کن خوشبو تھی ،سانس لیتے ہوئے شادابی کا احساس ہوتا تھا،میں سوچ میں پڑ گیا کہ ایسی قوت بخش ،مسحور کن خوشبو کا سا ماحول میں نے پہلے کہاں دیکھا تھا،اچانک یاد آیا کہ لندن کے قریب واقع ایک قصبے ریڈنگ کے ٹائون ہال کے بازار میں گھومتے ہوئے ایسی ہی فرحت بخش خوشبو والی ہوائوں کا ماحول تھا۔میں سوچ میں پڑ گیا کہ جس ملک کے حکمران ایسی شاندار فضا میں سانس لیتے ہیں،انہیں عوام کی مشکلات،مصائب اور ذلت بھری زندگی کا احساس کیسے ہو سکتا ہے؟

اللہ تعالی کی طرف سے شاہی زندگی کی نعمت سے سرفراز اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے ایک اجلاس میں سختی سے کہا کہ جائیدادوں کی قیمتوں میں بہت زیادہ اضافہ ہو چکا ہے،چناچہ پراپرٹی ٹیکس کی شرح میں (نمایاں،حسب ضرورت) اضافہ کر دیا جائے۔

دو تین دن پہلے،ٹی وی پہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرنے کے بعد بجٹ کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ایک صحافی نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے سوال کیا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ مزدوروں کے لئے صرف ایک ہزار روپے اضافہ کرتے ہوئے ان کی اجرت 14ہزار سے15ہزار کی گئی ہے اور یہ اضافہ7.1فیصد بنتا ہے۔اس پر شاہانہ زندگی انجوائے کرنے کی نعمت سے سرفراز وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کہنے لگے ،اچھا،اگر دس فیصد اضافہ کر دیا جائے تو یہ رقم پندرہ ہزار چار سو روپے بنتی ہے،چلو ابھی تو تجاویز آ رہی ہیں،دیکھتے ہیں۔(سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد اضافہ یوں ہوتا ہے کہ سب سے بڑے افسران کی تنخواہوں میں اضافہ ”ہنڈسم” ہوتا ہے جبکہ چپڑاسی تک یہ اضافہ چند سو روپے رہ جاتا ہے)

اللہ تعالی کی طرف سے شاہی زندگی کی نعمت سے سرفراز اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے ایک اجلاس میں سختی سے کہا کہ جائیدادوں کی قیمتوں میں بہت زیادہ اضافہ ہو چکا ہے،چناچہ پراپرٹی ٹیکس کی شرح میں (نمایاں،حسب ضرورت) اضافہ کر دیا جائے۔(بد بخت عوام کو پتہ نہیں کہ عوام کی خدمت پر معمور افراد کے اخراجات میں کتنا اضافہ ہو گیا ہے،ملک سے محبت،وفاداری اور اطاعت کا تقاضہ یہی ہے کہ عوام کا خون اب قطرہ قطرہ نہیں بلکہ زیادہ مقدار میں نکالا جائے،عوام غذائیت کی کمی لاحق ہونے کی فکر نہ کریں،رزق دینے والی اللہ کی ذات ہے)

پھر خیال آیا کہ ہم تو غلام ہیں ،تاہم ہماری غلامی کے طور طریقے بدل دیئے گئے ہیں،عوام کو یہ سمجھنا چاہئے کہ یہ ملک ان کا ہے،کیا ہوا اگر ان کے نصیب میں روز سسک سسک کر جینا اور مرنا تقدیر امر بن چکا ہے،

میں پھر سوچ میں پڑ گیا ،پاکستان بنانے کا احسان عوام کا ہے یا کاروبار ریاست چلانے والوں کا،پھر خیال آیا کہ ہم تو غلام ہیں ،تاہم ہماری غلامی کے طور طریقے بدل دیئے گئے ہیں،عوام کو یہ سمجھنا چاہئے کہ یہ ملک ان کا ہے،کیا ہوا اگر ان کے نصیب میں روز سسک سسک کر جینا اور مرنا تقدیر امر بن چکا ہے،ملک اور ملک چلانے والوں کا مفاد اسی میں ہے کہ عوام اپنا مال و اسباب بیچ کر(ہو سکے تو خود کو بھی بیچ کر) سرکاری وصولیوں کی ادائیگی کو یقینی بنائیں،غذائیت کی کمی کا شکار ہو کر مر جائیں لیکن اس ملک کے مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہ کریں اور نہ ہی ملک کی فکر کریں کیونکہ ملک بہت مضبوط ہاتھوں میں ہے اور ملک میں قائم اس مضبوط نظام پر کوئی بھی بری نظر بھی نہیں ڈال سکتا۔اللہ اکبر
آخر میں ارباب اختیار سے اتنی گزارش ہے کہ عوام کو اتنا ہی ” عزیز” رکھیں کہ آپ کا دل بہلتا جائے،اتنا زیادہ نہ چاہیں کہ عوام کا دم ہی نکل جائے۔عوام کو مفلوک الحال بنائے رکھیں اور سونے کے انڈے وصول کرتے جائیں، لیکن سونے کے انڈے دینے والی مرغی کو ذبح کرنے پہ نہ تل جائیں۔

Tags: Athar Masood WaniAzad KashmirIncomeindiaLondonPakistanPoor PeopleSalaryScent
Share20Tweet13Share5Send
اطہر مسعود وانی

اطہر مسعود وانی

Related Posts

lithium in jammu and kashmir
آج کے کالم

کشمیر میں لیتھیئم کی دریافت

by صریر خالد
February 17, 2023
190
پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی
آج کے کالم

پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

by صریر خالد
February 1, 2021
853
آج کے کالم

اور میرا پیشاب نکل گیا۔۔۔!

by حمیداللہ شاہ
January 20, 2021
277
آج کے کالم

’’گُلمیوٹھ‘‘ جس نے ایک خاندان کو بدل دیا!

by حمیداللہ شاہ
January 3, 2021
349
آج کے کالم

’’سلام بابُن گرٔٹہ‘‘ اور میری آنکھوں کے کھنڈرات!

by صریر خالد
January 28, 2021
447
  • Trending
  • Comments
  • Latest
کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

February 3, 2021
کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

August 19, 2018
سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

February 18, 2019
پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

February 1, 2021

کولگام میں 6کشمیری جاں بحق،2فوجی بھی ہلاک

1
بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

1
مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

1
دفعہ370کو دفع کرنے کا وقت آ  گیا ہے:بی جے پی

دفعہ 35-Aقصور کس کا ،ذمہ داری کس کی؟

1

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
Tafseelat - تفصیلات

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Navigate Site

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات

Follow Us

No Result
View All Result
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Go to mobile version