سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

اسلام آباد// پاکستان کا دورہ کرنے والے سعودی شہزادہ محمد بن سلمان کو پاکستان نے سونے کا پانی چڑھائی ہوئی ایک خوبصورت بندوق کا تحفہ دیا ہے۔ اسکے علاوہ ایک پاکستانی فنکارہ کے پنسل سے بنائی گئی شہزادہ سلمان کی پیٹنگ بھی انہیں تحفے میں دی گئی ہے جو اتنی کمال کی ہے کہ شہزادے کو آنکھوں پر یقین کرنا مشکل ہوجائے گا۔

سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی نے ایک پارلیمانی وفد کی قیادت کرتے ہوئے شاہی مہمان کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں سینٹ کی جانب سے ایک گولڈ پلیٹڈ گن اور پینسل سے بنے پوٹریٹ کا تحفہ پیش کیا ۔ محمد بن سلمان کو پیش کردہ بندوق سیاہ رنگ کی ہے جبکہ اسکے تقریباََ نصف حصہ پر سونے کا پانی چڑھایا ہوا ہے۔ اسکے علاوہ شاہی مہمان کو پنسل سے بنائی ہوئی انہی کی ایک تصویر کا بھی تحفہ دیا گیا ہے جو ہوبہو انکی شکل کے ساتھ ملتی ہے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب نے اس سے قبل عمران خان کو سونے سے بنائی گئی ایک کلاشنکوف تحفے میں دی تھی۔

یہ آپ نے پڑھا ہے کیا؟

سعودی عرب کا عمران خان کو انوکھا تحفہ

Exit mobile version