سعودی عرب کا عمران خان کو انوکھا تحفہ

اسلام آباد // وزیراعظم عمران خان کو سعودی عرب کے ایک حاکم نے خالص سونے سے بنے ہوئے کلاشنکوف کا غیر روایتی تحفہ دیدیا ہے۔ خان کیلئے خاص بنائے گئے کلاشنکوف کی گولیاں بھی سونے سے ہی بنائی گئی ہیں۔

اس بندوق کو چاہیں تو گولی چلانے کیلئے استعمال بھی کیا جاسکتا ہے

گورنر تبوک شہزادہ فہد بن سلطان بن عبدالعزیز آل سعود نے اسلام آباد آکر وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں خود یہ انوکھا اور حیرت انگیز تحفہ پیش کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے ،اور جیسا کہ وزیر اعظم ہاوس کی جانب سے جاری کی گئی تصاویر میں صاف ہے، اس انوکھے تحفہ کیلئے ایک خاص ڈبہ بھی تیار کرایا گیا ہے جس میں کلاشنکوف کو انتہائی سلیقے اور خوبصورت انداز میں رکھ کر وزیر اعظم کو پیش کیا گیا۔

معلوم ہوا ہے کہ اس بندوق کو چاہیں تو گولی چلانے کیلئے استعمال بھی کیا جاسکتا ہے۔

Exit mobile version