اب فون نمبر سیو کئے بغیر بھی وٹس ایپ کیجیئے

سرینگر// وٹس ایپ دنیا میں موبائل فون پر استعمال ہونے والی پیغام رسانی کی سب سے مشہور ایپلی کیشن ہے جو تقریباََ ایک ضرورت بن گئی ہے۔ موبائل فون میں موجود کسی بھی نمبر پر وٹس ایپ کے ذرئعہ کوئی تحریری، صوتی یا ویڈیو پیغام بھیجنا آسان ہے اور اسکا طریقہ تقریباََ سب کو معلوم ہے تاہم اب یہ بھی ممکن ہے کہ کسی ایسے نمبر کے ساتھ بھی رابطہ کیا جاسکے کہ جو آپ کے فون میں موجود نہ ہو۔

بعض اوقات لوگوں کو کسی نمبر پر فقط ایک ہی بار پیغام بھیجنے کی ضرورت ہوتی ہے ہے یا وہ کسی اور وجہ سے مذکورہ نمبر کو اپنے فون پر سیو کرکے نہیں رکھنا چاہتے ہیں۔ ایسے نمبر پر وٹس ایپ بھیجنے کیلئے ایک آسان طریقہ ہے جو اگرچہ پہلے پہل مبہم لگتا ہے تاہم ایک بار استعمال کرنے کے بعد یہ معمولی اور سہل ثابت ہوجاتا ہے۔ طریقہ درج ذیل ہے:

اپنے موبائل فون کے براوزر میں درج ذیل لنک ٹائپ کریں

https://api.whatsapp.com/send?phone=XXXXXXXXXXX

 

 

 

ہاں XXXXXXXXXXX کی جگہ آپ وہ فون نمبر لکھیں کہ جو آپ کے فون میں سیو تو نہیں ہے لیکن آپ اس پر پیغام بھیجنا چاہتے ہیں۔ فون نمبر سے قبل اسکا کنٹری کوڈ لکھیں لیکن ہاں + کا نشان نہ لگائیں۔ اب انٹر دبائیں، آپکا کام ہوگیا ۔۔۔۔ مزے کیجیئے اور تفصیلات کے بارے میں دوستوں کو باتئیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

وٹس ایپ کا مطلوبہ ترین اپڈیٹ ،گروپ کال ممکن

 

Exit mobile version