وٹس ایپ کا مطلوبہ ترین اپڈیٹ ،گروپ کال ممکن

سرینگر// مقبول ترین میسجنگ، ایپ واٹس ایپ ، نے مطلوبہ ترین اپڈیٹ جاری کرکے کسی بھی گروپ کے ممبران کے بیچ ویڈیو کال ممکن بنادی ہے۔ پر ویڈیو کال کی سہولت اس سے قبل صرف دو صارفین کے درمیان محدود تھی لیکن اب اس میں گروپ ویڈیو کال کا فیچر بھی دستیاب کردیا گیا ہے۔

یوں تو واٹس ایپ ویڈیو کال فیچر 2016 میں متعارف کیا گیا تھا تاہم ابھی تک فقط دو صارفین کے مابین ہی بات چیت ممکن تھی۔ وٹس ایپ گروپس کے مشہور ہونے اور انکے بہت زیادہ استعمال ہونے پر گروپ ممبران کے بیچ ایک ساتھ بات چیت کی سہولیت بہت ضروری ہوگئی تھی جسے اب کمپنی نے ممکن بنادیا ہے۔ فیس بُک کی ملکیت وٹس ایپ نے حال ہی تازہ ترین اپڈیٹ جاری کردیا ہے جس سے بیک وقت چار صارفین ایک ساتھ ویڈیو کال پر بات چیت کرسکتے ہیں۔

گروپ ویڈیو کال کی سہولت فیس بک میں بھی موجود ہے جس میں بیک وقت 50 صارفین سے ویڈیو کال ہوسکتی ہے

اس فیچر کی مدد سے صارف جہاں اور جس وقت چاہے با آسانی اپنے دوستوں سے ویڈیو کال کرسکے گا۔گروپ ویڈیو کال کرنے کے لیے ویڈیو کال کے آپشن میں جانا ہوگا اور اوپر دائیں جانب دیئے گئے add participant کے آپشن پر کلک کرنا ہوگا جس میں صارف اپنے تین دوستوں کو کال ملا کر بات کرسکتا ہے۔کمپنی کی جانب سے اس فیچر کو اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے جاری کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گروپ ویڈیو کال کی سہولت فیس بک میں بھی موجود ہے جس میں بیک وقت 50 صارفین سے ویڈیو کال ہوسکتی ہے جب کہ اسنیپ چیٹ میں 16 صارفین سے ایک ہی وقت میں ویڈیو چیٹ ہوسکتی ہے۔

Exit mobile version