• Latest
  • Trending
  • All
پلاسٹک بُلٹ….قیام امن کیلئے متبادل ہتھیاروں کی نہیں مسئلہ کے حل کی ضرورت ہے

پلاسٹک بُلٹ….قیام امن کیلئے متبادل ہتھیاروں کی نہیں مسئلہ کے حل کی ضرورت ہے

January 6, 2019

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

February 28, 2023
آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

February 22, 2023
”بھارت ماتا کی جئے“نہ کہنے والے انسانیت کے دشمن

کشمیریوں کو محتاج بنایا جا رہا ہے:فاروق

February 21, 2023
سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

February 21, 2023
تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

February 21, 2023
مودی مبصرین کو مایوس کرکے چلے گئے!

سرکار غریبی کے خاتمہ کیلئے پُرعزم

February 18, 2023
مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

February 17, 2023
…اوراب 370 کو بھی چلینج،سپریم کورٹ تیار!

سُپریم کورٹ 370کی شنوائی کیلئے تیار

February 17, 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات
11th Year of Publication
-18 °c
Monday, May 19, 2025
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
English
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
Tafseelat - تفصیلات
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

پلاسٹک بُلٹ….قیام امن کیلئے متبادل ہتھیاروں کی نہیں مسئلہ کے حل کی ضرورت ہے

صریر خالد by صریر خالد
January 6, 2019
in تازہ ترین, جموں کشمیر
1 min read
0
پلاسٹک بُلٹ….قیام امن کیلئے متبادل ہتھیاروں کی نہیں مسئلہ کے حل کی ضرورت ہے
53
SHARES
150
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سرینگر// جموں کشمیر میں ”بھیڑ کو قابو کرنے کیلئے“استعمال کئے جارہے متنازعہ پیلٹ گن کے متبادل کے بطور وزارت دفاع کی جانب سے پلاسٹک کی گولیوں کی تیاری کو جہاں ”خیرسگالی“کا اقدام بتانے کی کوشش کی جارہی ہے وہیں کشمیر میں اسے افسوسناک قراردیا جارہا ہے۔کشمیریوں کا کہنا ہے کہ تشدد کی بنیاد،مسئلہ کشمیر،پر توجہ کرنے کی بجائے نئے ہتھیار بنانا اور انہیں کشمیر میں آزمانا انتہائی افسوسناک ہے اور مرکزی سرکار کی ضد اور ہٹ دھرمی کی تازہ مثال۔لوگوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کی ”خیرسگالی“کی بجائے مسئلہ کشمیر کے حل کی ٹھوس کوششیں کرکے تشدد کی جڑ اکھاڑنے کی کوشش کی جانی چاہیئے تھی لیکن اسکے برعکس طاقت کی پالیسی پر کاربند رہنا سرکار کے غرورکی جانب اشارہ کرتا ہے۔

لیبارٹری کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ پلاسٹک گولی پیلٹ سے پانچ سو درجہ کم مہلک ہے اور یہ گولی اپنے شکار کی جلد میں فقط بیس ملی میٹر تک گھس سکتی ہے جس سے فقط چند قطرہ خون نکلنے کے علاوہ کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔

وزارت دفاع کے تحت ہائی پروفائل ”ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولوپمنٹ آرگنائزیشن“(ڈی آر ڈی او)نے پیلٹ گن کے متبادل کے بطور پلاسٹک کی گولی تیار کی ہے جو ”غیر مہلک“بتائی جاتی ہے اور دعویٰ کیا جارہا ہے کہ جہاں یہ نیا ہتھیار بھیڑ کو قابو کرنے میں انتہائی مددگار ثابت ہوسکتا ہے وہیں اسکی خاصیت یہ بھی ہے کہ اس سے کسی کی جان نہیں جائے گی بلکہ نشانہ بننے والا ”معمولی زخمی“ہوجائے گا۔لیبارٹری کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ پلاسٹک گولی پیلٹ سے پانچ سو درجہ کم مہلک ہے اور یہ گولی اپنے شکار کی جلد میں فقط بیس ملی میٹر تک گھس سکتی ہے جس سے فقط چند قطرہ خون نکلنے کے علاوہ کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ یہ گولی چلانے کیلئے کسی نئے ہتھیار کی ضرورت نہیں ہے بلکہ اسے پہلے سے سرکاری فورسز کے زیر استعمال AK47اورAK56رائفلوں سے فائر کیا جاسکے گا۔بتایا جاتا ہے کہ لیبارٹری نے ابتدائی طور ایک ہزار گولیاں تیار کی ہیں جنہیں سی آر پی ایف کے وادی¿ کشمیر میں قائم تربیتی مراکز میں آزمایا اور کار آمد پایا گیا ہے۔ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کامیاب آزمائش کے بعد ایک لاکھ گولیوں کی تیاری کا کام شروع کیا گیا ہے اور سی آر پی ایف کو پہلی کھیپ کے تحت پلاسٹک کی دس ہزار گولیاں سپلائی کی جاچکی ہیں۔

پیلٹ گن کا شکار ہوئے ایک بچے کی فائل فوٹو

حالانکہ ڈی آر ڈی او کی نئی ایجاد کو کشمیریوں کیلئے ”خیرسگالی“کے ایک اقدام کے بطور پیش کیا جارہا ہے تاہم خود کشمیریوں نے اسے انتہائی افسوسناک قرار دیا ہے۔چناچہ اس خبر کے سامنے آنے کے بعد سے کشمیر میں اس حوالے سے سماجی رابطے پر خوب بحثیں ہورہی ہیں اور لوگ ناراضگی کا اظہار کررہے ہیں۔ایک شخص نے فیس بُک پر لکھاہے”ان(مرکزی سرکار)کیلئے ہماری حیثیت لیبارٹری کے چوہوں سے زیادہ نہیں ہے،وہ لوگ نئے نئے ہتھیار بناکر انہیں ہم پر آزماتے ہیں“۔ایک اور شخص نے طنزیہ انداز میں لکھا ہے”کون کہتا ہے کہ ہم کم اہم ہیں،کیا نئے ہتھیاروں کی آزمائش اور انکا مزہ چکھانے کیلئے ہمارا ترجیحی بنیادوں پر انتخاب نہیں کیا جاتا ہے“۔

انسانی حقوق کی تنظیم جموں کشمیر کولیشن آف سیول سوسائٹی (جے کے سی سی ایس)کے کارڈی نیٹر نے ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کی کوششوں کی بجائے نئے نئے ہتھیار بنانے اور انہیں کشمیر میں آزمانے کو انتہائی بدقسمتی کی بات قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ 2010میں بھی مرکزی سرکار نے یہ کہکر پیلٹ گن کو متعارف کرایا تھا کہ یہ ”غیر مہلک“ہتھیار ہے لیکن یہ بات اب کوئی راز نہیں ہے کہ پیلٹ گن سے نہ صرف لوگ جان سے گئے ہیں بلکہ اس سے ہزاروں لوگ شدید زخمی ہوچکے ہیں جن میں سے سینکڑوں کی آنکھیں کلی یا جزوی طور ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ضائع ہوچکی ہیں۔کشمیر یونیورسٹی کے ایک اسکالر نے بھی کچھ اسی طرح کا تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ تشدد کی جڑ بنے ہوئے مسئلہ کشمیر کو ایڈرس کرنے کی بجائے نئے ہتھیاروں سے حالات کو قابو کرنا نادانی بھی ہے،بد قسمتی بھی اور افسوسناک بھی۔انہوں نے کہا کہ طاقت کا زیادہ سے زیادہ مظاہرہ کرنے سے کوئی مقصد حاصل نہیں کیا جاسکتا ہے بلکہ نئی دلی کو متعلقین کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات شروع کرنے چاہیئے تھے جو صورتحال کو بہتر کرنے کا واحد ذرئعہ ہوسکتا ہے۔

 2010کی عوامی ایجی ٹیشن میں زائد از ایک سو لوگوں،جن میں بچوں کی خاصی تعداد شامل تھی،کے گولیوں کا شکار ہوکر مارے جانے کے بعد مرکزی سرکار نے ایک ”راحت“کے بطور پیلٹ گن متعارف کرائی تھی تاہم اس سے نہ صرف لوگ انتہائی حد تک زخمی ہوئے یا مارے گئے بلکہ اس ہتھیار کے ایک ساتھ سینکڑوں چھرے پھینکنے کی وجہ سے اسکا شکار ہوکر سینکڑوں لوگ ہمیشہ کیلئے اندھے ہوچکے ہیں

جیسا کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں کہتی ہیں 2010کی عوامی ایجی ٹیشن میں زائد از ایک سو لوگوں،جن میں بچوں کی خاصی تعداد شامل تھی،کے گولیوں کا شکار ہوکر مارے جانے کے بعد مرکزی سرکار نے ایک ”راحت“کے بطور پیلٹ گن متعارف کرائی تھی تاہم اس سے نہ صرف لوگ انتہائی حد تک زخمی ہوئے یا مارے گئے بلکہ اس ہتھیار کے ایک ساتھ سینکڑوں چھرے پھینکنے کی وجہ سے اسکا شکار ہوکر سینکڑوں لوگ ہمیشہ کیلئے اندھے ہوچکے ہیں جسکی وجہ سے حکومت ہند کو عالمی سطح پر زبردست بدنامی اٹھانا پڑی ہے۔پیلٹ گن کا تازہ شکار حبا نامی اٹھارہ ماہ کی بچی ہے جنکی ایک آنکھ ضائع ہوچکی ہے جبکہ بنیادی طور حیوانوں کو نشانہ بنانے کیلئے مخصوص اس ہتھیار کا شکار ہونے والوں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ انہوں نے اپنی ایک تنظیم بنائی ہوئی ہے تاکہ وہ اپنی حالتِ زار کی طرف توجہ دلا سکیں۔

Tags: DRDOIndian ArmykashmirKashmir protestsPellet GunPlastic Bullet
Share21Tweet13Share5Send
صریر خالد

صریر خالد

Related Posts

بھارت

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

by نمائندہ تفصیلات
March 3, 2023
243
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔
بھارت

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

by تفصیلات نیوز ڈیسک
March 2, 2023
131
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘
کاروبار/ سیاحت

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

by نمائندہ تفصیلات
March 2, 2023
155
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ
جموں کشمیر

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

by تفصیلات نیوز ڈیسک
March 2, 2023
134
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں
تازہ ترین

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

by نمائندہ تفصیلات
February 28, 2023
143
  • Trending
  • Comments
  • Latest
کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

February 3, 2021
کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

August 19, 2018
سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

February 18, 2019
پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

February 1, 2021

کولگام میں 6کشمیری جاں بحق،2فوجی بھی ہلاک

1
بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

1
مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

1
دفعہ370کو دفع کرنے کا وقت آ  گیا ہے:بی جے پی

دفعہ 35-Aقصور کس کا ،ذمہ داری کس کی؟

1

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
Tafseelat - تفصیلات

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Navigate Site

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات

Follow Us

No Result
View All Result
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Go to mobile version