• Latest
  • Trending
  • All
….جب ایک سکھ نوجوان نے سر کی پگڑی کو انسانیت کا دستار کردیا!

….جب ایک سکھ نوجوان نے سر کی پگڑی کو انسانیت کا دستار کردیا!

February 15, 2023

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

February 28, 2023
آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

February 22, 2023
”بھارت ماتا کی جئے“نہ کہنے والے انسانیت کے دشمن

کشمیریوں کو محتاج بنایا جا رہا ہے:فاروق

February 21, 2023
سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

February 21, 2023
تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

February 21, 2023
مودی مبصرین کو مایوس کرکے چلے گئے!

سرکار غریبی کے خاتمہ کیلئے پُرعزم

February 18, 2023
مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

February 17, 2023
…اوراب 370 کو بھی چلینج،سپریم کورٹ تیار!

سُپریم کورٹ 370کی شنوائی کیلئے تیار

February 17, 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات
11th Year of Publication
-18 °c
Tuesday, May 20, 2025
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
English
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
Tafseelat - تفصیلات
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

….جب ایک سکھ نوجوان نے سر کی پگڑی کو انسانیت کا دستار کردیا!

صریر خالد by صریر خالد
February 15, 2023
in تازہ ترین, دیگر اہم خبریں
1 min read
0
….جب ایک سکھ نوجوان نے سر کی پگڑی کو انسانیت کا دستار کردیا!
112
SHARES
319
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سرینگر// اسوقت جب جموں کشمیر سے باہر اقلیتوں کی حالت زار انسانیت کو شرمسار کئے ہوئے ہے،وادی میں انسانی اقدار کے باقی ہونے کا ایک تازہ واقعہ پیش آیا ہے۔یہ واقعہ جنوبی کشمیر میں قصبہ اونتی پورہ کا ہے کہ جہاں ایک سکھ نوجوان نے اپنے سر کی پگڑی کھول کر اسے انسانیت کے سر کا دستار بنادیا۔

منجیت سنگھ محض 20سال کے ہیں لیکن جس طرح انہوں نے سر راہ زخمی حالت میں پڑی ایک مسلمان خاتون کو بچانے کیلئے اپنے سر کی پگڑی کھولی اسکے لئے انہیں بڑے بڑوں کی جانب سے بھی واہ واہی مل رہی ہے۔منجیت سنگھ تب کسی کام سے ،بلکہ ایک زخمی خاتون کی اچھی قسمت سے،اونتی پورہ میں تھے کہ جب انہوں نے انسان دوستی کا اعلیٰ مظاہرہ کرکے وادی کشمیر میں اکثریت اور اقلیت کے روایتی بھائی چارہ کی لاج رکھی۔

45سال کی ایک مسلمان خاتون کو اونتہ پورہ میں ایک تیز رفتار ٹرک نے ٹکر ماری تھی اور انہیں خون میں لت پت چھوڑ کر خود فرار ہوگیا تھا۔ظاہر ہے کہ ایک خاتون کو بر لبِ سڑک خون میں لت پت کراہتے دیکھ کر یہاں لوگ جمع ہوگئے تاہم کسی نے بھی تماشہ بین بننے کی بجائے مذکورہ خاتون کا مسیحا بننے کی کوشش نہیں کی۔اس دوران منجیت سنگھ نامی ایک خوبرو سکھ نوجوان بھی یہاں پہنچ گئے اور انہوں نے جونہی خون میں لت پت خاتون کو کراہتے ہوئے دیکھا تو انسے رہا نہ گیا….وہ آگے بڑھے اور زخمی کی مدد کرنے لگے۔مذکورہ کی زخمی ٹانگ سے کافی خون بہتے دیکھ کر انہوں نے ایک لمحہ ضائع کئے بغیر اپنے سرکی پگڑی کھول دی اور اسی پٹی بناکرایک انجان خاتون کا زخم باندھ دیا جس سے خون رک گیا اور بصورت دیگر خطرے میں پڑنے والی خاتون کی جان بچ گئی۔

منجیت سنگھ تب کسی کام سے ،بلکہ ایک زخمی خاتون کی اچھی قسمت سے،اونتی پورہ میں تھے کہ جب انہوں نے انسان دوستی کا اعلیٰ مظاہرہ کرکے وادی کشمیر میں اکثریت اور اقلیت کے روایتی بھائی چارہ کی لاج رکھی

حالانکہ سکھ مذہب میں پگڑی کی بڑی اہمیت ہے اور سکھوں کیلئے اسے یوں سر راہ کھولنا آسان نہیں ہے لیکن منجیت کو ایک بے بس انسان کی جان بچانا ہی سب سے بڑا مذہب معلوم ہوا اور انہوں نے ادھر ادھر کی سوچے بغیر اپنی پگڑی کو انسانیت کا دستار کرلیا۔جیسا کہ وہ خود کہتے ہیں”میں نے انہیں خون میں لت پت سڑک کنارے پڑے دیکھا تو مجھ سے رہا نہ گیا،میں نے پگڑی اتار کر انکی پٹی کردی جس سے انکا خون رک گیا“۔انہیں اس بات پر کوئی بہت زیادہ فخر بھی نہیں ہے بلکہ وہ کہتے ہیں ”میں نے وہی کیا جو کسی بھی انسان کو کرنا چاہیئے تھا،میری جگہ کوئی اور انسان دوست شخص ہوتا تو وہ بھی ایسا ہی کرتا“۔

منجیت سنگھ ترال کے معروف گاوں دیور کے باشندہ ہیں اور وہ خود بھی حالات اور قسمت کے ستائے ہوئے ہیں۔سال بھر قبل منجیت کے والدکرنیل سنگھ،جو ذرعی یونیورسٹی میں 25سال سال ڈیلی ویجر کے بطور کام کرتے تھے،کا انتقال ہوا اور منجیت پر اپنی ناتواں ماں اور بہن کا بوجھ آپڑا۔یونیورسٹی حکام اس حد تک ”مہربان“ثانت ہوئے کہ انہوں نے اپنے یہاں 25سال کی عارضی نوکری کرنے والے کرنیل سنگھ کے بیٹے کو باپ کی جگہ رکھ لیا تاہم یہ ایک عارضی نوکری ہے۔حالانکہ انہیں انکے والد کی خدمات کے عوض مستقل نوکری دئے جانے کا وعدہ ضرور دیا گیا ہے لیکن اسے ابھی پورا نہیں کیا گیا ہے جیسا کہ ریاست میں ہزاروں ڈیلی ویجروں کے ساتھ برسوں سے ہوتا آرہا ہے۔منجیت کہتے ہیں کہ عارضی نوکری سے ملنے والے تھوڑے سے مشاہرے پر انکے گھر کا گذارہ نہیں ہوپاتا ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ انکی نوکری مستقل ہوجائے تو انکے لئے گھر چلانا آسان ہوجاتا….کیا پتہ اپنے والد کی طرح انہیں اس خواب کی تعبیر دیکھنے کیلئے کتنی عمر درکار ہوگی….!!!

Tags: BrotherhoodkashmirManjeet SinghMinoritiesRoad Traffic AccidentSikhTral
Share45Tweet28Share11Send
صریر خالد

صریر خالد

Related Posts

بھارت

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

by نمائندہ تفصیلات
March 3, 2023
243
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔
بھارت

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

by تفصیلات نیوز ڈیسک
March 2, 2023
131
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘
کاروبار/ سیاحت

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

by نمائندہ تفصیلات
March 2, 2023
155
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ
جموں کشمیر

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

by تفصیلات نیوز ڈیسک
March 2, 2023
134
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں
تازہ ترین

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

by نمائندہ تفصیلات
February 28, 2023
143
  • Trending
  • Comments
  • Latest
کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

February 3, 2021
کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

August 19, 2018
سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

February 18, 2019
پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

February 1, 2021

کولگام میں 6کشمیری جاں بحق،2فوجی بھی ہلاک

1
بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

1
مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

1
دفعہ370کو دفع کرنے کا وقت آ  گیا ہے:بی جے پی

دفعہ 35-Aقصور کس کا ،ذمہ داری کس کی؟

1

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
Tafseelat - تفصیلات

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Navigate Site

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات

Follow Us

No Result
View All Result
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Go to mobile version