شوپیاں کے پولس تھانہ پر حملہ،اہلکار ہلاک،حملہ آور ہتھیار لیکر فرار

فائل فوٹو

سرینگر// جنوبی کشمیر کے شوپیاں قصبہ میں ٓج صبح صبح جنگجوؤں نے یہاں کے پولس تھانہ پر ایک اچانک حملے میں کم از کم ایک اہلکار کو ہلاک کردیا ہے اور خود مہلوک کا ہتھیار اُڑاکر بھاگ گئے ہیں۔ پولس نے اس حملے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ پولس تھانے پر علی الصبح حملہ ہوا ہے۔

ایک پولس ترجمان نے بتایا کہ حملہ آوروں نے صبح ساڑھے چھ بجے کے قریب شوپیاں کے پولس تھانہ پر اچانک ہلہ بولدیا ۔انہوں نے کہا کہ شدید فائرنگ سے تھانے کے مرکزی پھاٹک کی حفاظت پر مامور ثاقب محی الدین ساکنہ زاوورہ شوپیاں نامی سپاہی شدید زخمی ہوگئے جبکہ حملہ آور مذکورہ کا ہتھیار اُڑا کر رفو چکر ہوگئے۔چناچہ فائرنگ رُک جانے پر تھانے میں موجود اہلکاروں نے خون میں لت پت ثاقب کو اسپتال پہنچایا تاہم ڈاکٹروں نے اُنہیں مردہ قرار دیا۔

یہ حملہ ایسے وقت پر ہوا ہے کہ جب ریاست میں بلدیاتی اداروں کے انتخابات کیلئے سکیورٹی کو مزید سخت کیا گیا ہے اور فورسز کی سینکڑوں اضافی کمپنیوں کو تعینات کیا گیا ہے۔

اس واقعہ کے فوری بعد پولس،سی آر پی ایف اور فوج نے آس پڑوس کے علاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے تاہم آخری اطلاعات ملنے تک کسی گرفتاری کی کوئی اطلاع نہیں تھی۔

یہ حملہ ایسے وقت پر ہوا ہے کہ جب ریاست میں بلدیاتی اداروں کے انتخابات کیلئے سکیورٹی کو مزید سخت کیا گیا ہے اور فورسز کی سینکڑوں اضافی کمپنیوں کو تعینات کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ مزاحمتی خیمہ کے ساتھ ساتھ مین اسٹریم کی بنیادی جماعتوں نے بھی ان انتخابات کا بائیکاٹ کیا ہوا ہے جبکہ جنگجوؤں نے انتخابی میدان میں آنے والوں کیلئے سخت دھمکیاں دی ہوئی ہیں۔

یہ بھی تو پڑھیئے!

7 ماہ میں 128 نئے لڑکے جنگجو صفوں میں شامل

Exit mobile version