کھڈونی کولگام میں جھڑپ، 3جنگجو جاں بحق

سرینگر// جموں کشمیر پولس نے اپنے ایک کانسٹیبل سلیم شاہ کے اغوا اور قتل کے محض چند ہی گھنٹوں کے بعد انکے قتل میں ملوث تین جنگجووں کو جاں بحق کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔تینوں جنگجو،جن کے نام ابھی تک معلوم نہیں ہوسکے ہیں،جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے کھڈونی میں دوران شب ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران مارے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج کی راشٹریہ رائفلز،جموں کشمیر پولس کے اسپیشل آپریشنز گروپ(ایس او جی)اور سی آر پی ایف کے سینکڑوں اہلکاروں نے کھڈونی کے وانی محلہ میں ایک مکان پر چھاپہ مارا جہاں تین جنگجو موجود تھے جنہوں نے سرکاری فورسز پر فائرنگ کی تاہم سینکڑوں سرکاری اہلکاروں کے سامنے انکی پیش نہ گئی اور وہ مارے گئے۔

ایک ٹویٹ میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ تینوں جنگجو سلیم شاہ نامی پولس اہلکار کے اغوا اور قتل میں ملوث تھے۔

جموں کشمیر پولس کے ڈائریکٹر جنرل ایس پی وید نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جائے واردات سے تین لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔ایک ٹویٹ میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ تینوں جنگجو سلیم شاہ نامی پولس اہلکار کے اغوا اور قتل میں ملوث تھے۔واضح رہے کہ ایس پی او سے پولس کانسٹیبل بنے سلیم شاہ کو جمعہ کی رات متلہامہ میں اپنے گھر سے نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا تھا اور سنیچر کو انکی لاش پھینکی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھئیں

شوپیاں میں فوجی اہلکار کا اغوا کے بعد قتل

Exit mobile version