سوائن فلو کے ایک اور مریض کی موت،تعداد 6 ہوگئی

سرینگر// میڈیکل انسٹیچیوٹ صورہ میں ایک اور مریض کے دم توڑ بیٹھ جانے سے وادی میں سوائن فلو کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد چھ ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سوائن فلو کا شکار گاندربل کے ایک پچاس سالہ شہری نے آج صبح میڈیکل انسٹیچیوٹ صورہ میں کئی دنوں کے علاج و معالجہ کے کارگر ہونے ہونے پر دم توڑ دیا۔ ان ذرائع کے مطابق مذکورہ کو کئی دن پہلے اسپتال میں بھرتی کیا جاچکا تھا اور ڈاکٹروں نے انکا کئی طرح سے علاج کیا تاہم وہ جانبر نہیں ہوسکے۔سوائن فلو کا شکار ہوکر مرنے والے یہ چھٹے شخص ہیں۔

سوائن فلو سے پانچ اموات،انٹی بائیوٹک نہ لینے کا مشورہ

ریاست کے مختلف علاقوں میں کچھ عرصہ سے سوائن فلو کی مہلک بیماری پھیلی ہوئی ہے جسکی وجہ سے وادی میں حالیہ دنوں کے دوران ابھی تک نصف درجن افراد ،جن میں ایک انجینئرنگ کالج کی وارڈن بھی شامل ہیں،ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس حوالے سے میڈیکل انسٹیچیوٹ صورہ کی انتظامیہ اور ڈاکٹروں پر غیر ذمہ داری اور بے حسی کے اظہار کا الزام بھی لگا ہے۔

اس دوران ڈاکٹروں کی ایک تنظیم نے لوگوں کیلئے احتیاطی تدابیر تجویز کرنے کے علاوہ سوائن فلو کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں کو بھی مریضوں کو انٹی بائیوٹک کی بجائے انٹی وائرل تجویز کرنے کی صلاح دی ہے۔ڈاکٹروس ایسوسی ایشن آف کشمیر نامی تنظیم نے کہا ہے کہ سوائن فلو میں انٹی بائیوٹک ادویات کوئی فائدہ پہنچانے کی بجائے مزید نقصان دیتی ہیں جبکہ اس مرض سے نپٹنے کا واحد ہتھیار انٹی وائرل ادویات ہیں۔تنظیم نے کہا ہے کہ بعض ڈاکٹر اس حقیقت سے نابلد ہونے یا غیر ذمہ داری کی وجہ سے انٹی بائیوٹک تجویز کرکے مریضوں کیلئے مزید خطرات پیدا کرتے ہیں۔

Exit mobile version