سرینگر// پیغام رسانی کیلئے دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ایپلی کیشن واٹس ایپ نے چند روز قبل ایک فیچر متعارف کرایا جس کے تحت کوئی بھی صارف بھیجے گئے پیغام کو سات منٹ کے اندر ڈیلیٹ کر سکتا ہے جس کے باعث بہت سے لوگوں نے سکھ کا سانس لیا۔
لیکن آپ کو دلچسپ بات بتاتے ہیں کہ ایک خفیہ طریقہ استعمال کرتے ہوئے آپ 2 سے 3 ہفتے قبل بھیجا گیا کوئی پیغام بھی ڈیلیٹ کر سکتے ہیں اور اس کیلئے نہ ہی کسی ایپلی کیشن کے انسٹال کرنے کی ضرورت ہے اور نہ ہی تکنیکی طرز کا کوئی علم درکار ہے بلکہ یہ طریقہ بہت ہی آسان ہے جسے آپ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
2 سے 3 ہفتے پرانا کوئی بھی پیغام ڈیلیٹ کرنے کیلئے آپ کو صرف یہ کرنا ہے کہ اپنے موبائل پر واٹس ایپ پر ”ایرو پلین“ موڈ آن کریں ۔ اب اپنے موبائل کی سیٹنگز میں جا کر تاریخ کو اس تاریخ سے بدل دیں جس میں بھیجے جانا والا پیغام ڈیلیٹ کرنا چاہتے ہیں اور وقت کو اس وقت کیساتھ تبدیل کر دیں جب یہ پیغام بھیجا گیا تھا۔
مثال کے طور پر اگر آپ نے یہ پیغام یکم نومبر کو 3 بجے بھیجا تھا تو آپ تاریخ یکم نومبر پر تبدیل کریں اور وقت کو 3 بجے سے لے کر 3 بج کر 6 منٹ کے درمیان رکھ سکتے ہیں۔ اس طرح واٹس ایپ کا سات منٹ کے اندر پیغام ڈیلیٹ کرنے والا فیچر استعمال کیا جا سکے گا۔
تاریخ اور وقت میں تبدیلی کے بعد واٹس ایپ کھولیں اور مطلوبہ پیغام کو سلیکٹ کر کے ”ڈیلیٹ فار ایوری ون“ پر کلک کر دیں۔ آپ کا پیغام تبدیل ہو جائے گا اور اب آپ تاریخ اور وقت درست کر کے ایروپلین موڈ بند کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔”میں نے ان لیجنڈز کیساتھ سیلفی لی ہے اور۔۔۔“ کاجل نے امیتابھ بچن اور کمل ہاسن کیساتھ لی گئی تصویر اپ لوڈ کی تو شرم سے پانی پانی ہو گئیں، دیکھ کر اجے دیوگن کی بھی ہنسی چھوٹ جائے گی
یہ یاد رکھیں کہ اس طریقے کے تحت ایک مہینہ پرانے پیغامات ڈیلیٹ نہیں کئے جا سکتے کیونکہ ایسا کرنے پر واٹس ایپ ایپلی کیشن ایرر دیتی ہے اور تاریخ اور وقت درست کر کے دوبارہ کوشش کرنے کا پیغام ملتا ہے۔ اگرچہ دو سے تین ہفتے پرانے پیغامات اس نے پڑھ ہی لئے ہوں گے جسے بھیجے گئے تھے مگر پھر بھی یہ طریقہ بہت سے لوگوں کیلئے کارآمد ہو سکتا ہے اور اس سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔