• Latest
  • Trending
  • All
فیس بُک پراستعفیٰ دینے والا پولس اہلکار گرفتار

فیس بُک پراستعفیٰ دینے والا پولس اہلکار گرفتار

September 9, 2017

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

February 28, 2023
آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

February 22, 2023
”بھارت ماتا کی جئے“نہ کہنے والے انسانیت کے دشمن

کشمیریوں کو محتاج بنایا جا رہا ہے:فاروق

February 21, 2023
سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

February 21, 2023
تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

February 21, 2023
مودی مبصرین کو مایوس کرکے چلے گئے!

سرکار غریبی کے خاتمہ کیلئے پُرعزم

February 18, 2023
مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

February 17, 2023
…اوراب 370 کو بھی چلینج،سپریم کورٹ تیار!

سُپریم کورٹ 370کی شنوائی کیلئے تیار

February 17, 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات
11th Year of Publication
-18 °c
Friday, May 16, 2025
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
English
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
Tafseelat - تفصیلات
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

فیس بُک پراستعفیٰ دینے والا پولس اہلکار گرفتار

تفصیلات نیوز ڈیسک by تفصیلات نیوز ڈیسک
September 9, 2017
in تازہ ترین, جموں کشمیر
1 min read
0
فیس بُک پراستعفیٰ دینے والا پولس اہلکار گرفتار
55
SHARES
158
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سرینگر// جموں کشمیر پولس نے اپنے اُس جوان کو حراست میں لیا ہے کہ جنہوں نے حال ہی فیس بُک پر ایک ویڈیو جاری کرکے ”اپنے ضمیر کی آواز پر“پولس کی نوکری چھوڑ دینے کا اعلان کیا تھا۔رئیس احمد شیخ نامی پولس اہلکار کو نشاط میں اُنکے گھر سے گرفتار کر لیا ہے اور اُنسے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔

”ہاں ہم اُس سے بات کرینگے اور اُس سے پوچھیں گے کہ اُس نے اس طرح کی بات کیوں کی ہے۔ہم یہ بھی دیکھیں گے کہ اُسے کہیں جنگجووں نے دباو میں تو نہیں لایا ہے یا پھر اُس کے دماغ میں کوئی اور ڈر تو نہیں ہے“۔(منیر خان، آئی جی پی کشمیر)

رئیس احمد شیخ نامی ایک پولس اہلکار،جو اپنی گفتگو سے خاصے پڑھے لکھے معلوم ہوتے ہیں،نے دو ایک روز قبل فیس بُک پر ویڈیو جاری کرکے پولس کی نوکری سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوچکے ویڈیو میںرئیس کو یہ کہتے دیکھا جاسکتا ہے”میں نے جموں کشمیر پولس(کی نوکری)سے استعفیٰ دیا ہے تاکہ میرا ضمیر مجھ سے یہ سوال نہ کرتا رہے کہ بحیثیتِ پولس اہلکار کے جو خون خرابا میں دیکھ رہا ہوں وہ صحیح ہے یا غلط“۔اُنہیں مزید کہتے دیکھا جاسکتا ہے”میرا نام رئیس ہے اور میں پولس محکمہمیں سات سالوں سے بحیثیتِ سپاہی کام کر رہا ہوں۔اس محکمہمیں آتے وقت میں نے خود کے ساتھ یہ عہد کیا تھاکہ میں عوام کی خدمت کروں گا اور اپنے گھر کی ذمہ داری اپنے سر لوں گا،تو میں اپنے حساب سے جہاد میں ہی تھا کیونکہ جہاد کے معنیٰ ہوتا ہے اپنے اندر کی غیر ضروری خواہشات کے خلاف لڑنا اور انسانیت کے حق میں لڑناہے لیکن وادی کشمیر میں حالات ہی خراب ہوچکے ہیں،یہاں پر ایک نہ تھمنے والا طوفان برپا ہواہے۔ہر روز یہاں پر کشمیری گذر(مر) رہے ہیں،آدھے آنکھوں کی روشنی سے محروم ہورہے ہیں(احتجاجی مظاہروں کے دوران پیلٹ گن کا شکار ہوکر آنکھیں کھودینے والوں کی جانب اشارہ)،آدھے جیلوں میں سڑ رہے ہیں،جیل کاٹ رہے ہیں،آدھے نظربند ہیں۔ یہ سارا جو مسئلہ ہے یہ صرف اور صرف اسلئے ہے کیونکہ کشمیری اپنا حق مانگ رہے ہیںجسے رائے شماری کہتے ہیں“۔

اسکے بعد رئیس نے مختصر مگر جامع الفاظ میں مسئلہ کشمیر کا تاریخی پسِ منظر بیان کیا ہے اور کہا ہے کہ کس طرح سے اس مسئلے کے ابھی تک حل نہ کئے جانے کی وجہ سے کشمیری عوام خمیازہ بھگتتے آرہے ہیں۔کشمیر میں قیام امن کی خواہش کا جذباتی انداز میں اظہار کرتے ہوئے رئیس نے ویڈیو میں کہا ہے”نا تو مجھے پاکستان سے اُلفت ہے اور نہ ہندوستان کے ساتھ نفرت،مجھے بس اپنے کشمیر کے ساتھ محبت ہے،میں یہاں امن چاہتا ہوں“۔

ویڈیو جاری کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے رئیس احمد نے کہا ہے”ہر روز ہر وقت میرا ضمیر مجھ سے سوال کرتا ہے کہ جو میں خون کی ندیاں بحیثیتِ پولس مین دیکھ رہا ہوں، کیا یہ دیکھنا میرے لئے صحیح ہے یا غلط،اس سوال کا جواب نہ میرے پاس تھا اور نہ ابھی ہے ،ہر وقت یہ سوال مجھے چُبھتا رہا ہے،یہ آگ جو یہاں لگی ہوئی ہے میں اس مسئلے کا حل تو نہیں نکال سکتا لیکن میں نے اپنے مسئلے کا حل یہ نکالا ہے کہ میں نے پولس کی نوکری چھوڑ دی ہے تاکہ میرا ضمیر مجھ سے خونریزی کےبارے میں بار بار سوال نہ کرے“۔

آئیندہ کے منصوبوں کے بارے میں وہ کہتے ہیں”رہی بات میرے جہاد کی،میں اپنی جدوجہد جاری رکھوں گا۔اپنے گھر کی ضروریات پورا کرنے کیلئے محنت مشقت کروں گا۔دیکھو دوستو!میں ایک غریب گھر سے ہوں میرا باپ مزدور ہے،محنت مزدوری کروں گالیکن میں اپنے ضمیر کو مرتا نہیں دیکھ سکتا اور نہ ہی اسے ان سُنا کرسکتا ہوں“۔ویڈیو کے آکر پر رئیس حضرتِ علیؓ کے ایک قول کا حوالہ دیتے ہوئے کہتے ہیں”رزق کے پیچھے اپنے ضمیر کو خراب نہ کرو کیونکہ رزق انسان کو ایسے تلاشتی ہے جیسے مرنے والے کو موت“۔

”نا تو مجھے پاکستان سے اُلفت ہے اور نہ ہندوستان کے ساتھ نفرت،مجھے بس اپنے کشمیر کے ساتھ محبت ہے،میں یہاں امن چاہتا ہوں“۔

(رئیس احمد،مستعفی اہلکار)

مقامی اخبار رائزنگ کشمیر میں شائع ہوئی ایک رپورٹ میں کسی نامعلوم پولس افسر کے حوالے سے کہا گیا ہے”اُس(کانسٹیبل)نے تحریری طور محکمہ کو نہیں بتایا ہے لہٰذا اُسے حراست میں لیا گیا ہے تاکہ پتہ کیا جاسکے کہ اُسے کس چیز نے فیس بُک پر ویڈیو جاری کرکے پولس محکمہ سے مستعفی ہونے کا اعلان کرنے پر اُکسایا ہے“۔اُنہوں نے کہا ہے کہ پولس یہ جاننے کی کوشش کر ری ہے کہ مذکورہ پولس اہلکار کے اس فیصلے کے پیچھے اصل میں کیا ہے۔

کشمیر پولس کے چیف منیر احمد خان نے رئیس احمد کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی شروع کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے”ہاں ہم اُس سے بات کرینگے اور اُس سے پوچھیں گے کہ اُس نے اس طرح کی بات کیوں کی ہے۔ہم یہ بھی دیکھیں گے کہ اُسے کہیں جنگجووں نے دباو میں تو نہیں لایا ہے یا پھر اُس کے دماغ میں کوئی اور ڈر تو نہیں ہے“۔اُنکا کہنا ہے کہ رئیس کے خلاف محکمہ کے ضوابط کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رئیس پولس تھانہ بانڈی پورہ میں تعینات ہیں جہاں سے اُنہوں نے ہفتے بھر کی رخصت لی تھی اور پھر واپس جانے کی بجائے اُنہوں نے فیس بُک پر آکر اپنے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔رئیس کے استعفیٰ کی ویڈیو وائرل ہوچکی ہے اور اس حوالے سے دور دور تک کے میڈیا نے خبریں شائع کی ہیں۔

Tags: Call of ConscienceFeaturedJK PoliceKashmir IssueResignation
Share22Tweet14Share6Send
تفصیلات نیوز ڈیسک

تفصیلات نیوز ڈیسک

Related Posts

بھارت

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

by نمائندہ تفصیلات
March 3, 2023
243
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔
بھارت

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

by تفصیلات نیوز ڈیسک
March 2, 2023
131
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘
کاروبار/ سیاحت

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

by نمائندہ تفصیلات
March 2, 2023
155
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ
جموں کشمیر

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

by تفصیلات نیوز ڈیسک
March 2, 2023
134
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں
تازہ ترین

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

by نمائندہ تفصیلات
February 28, 2023
143
  • Trending
  • Comments
  • Latest
کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

February 3, 2021
کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

August 19, 2018
سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

February 18, 2019
پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

February 1, 2021

کولگام میں 6کشمیری جاں بحق،2فوجی بھی ہلاک

1
بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

1
مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

1
دفعہ370کو دفع کرنے کا وقت آ  گیا ہے:بی جے پی

دفعہ 35-Aقصور کس کا ،ذمہ داری کس کی؟

1

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
Tafseelat - تفصیلات

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Navigate Site

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات

Follow Us

No Result
View All Result
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Go to mobile version