• Latest
  • Trending
  • All
مزاحمتی قیادت جی ایس ٹی پر جامع پالیسی مرتب کرے:انجینئر رشید

مزاحمتی قیادت جی ایس ٹی پر جامع پالیسی مرتب کرے:انجینئر رشید

July 2, 2017

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

February 28, 2023
آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

February 22, 2023
”بھارت ماتا کی جئے“نہ کہنے والے انسانیت کے دشمن

کشمیریوں کو محتاج بنایا جا رہا ہے:فاروق

February 21, 2023
سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

February 21, 2023
تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

February 21, 2023
مودی مبصرین کو مایوس کرکے چلے گئے!

سرکار غریبی کے خاتمہ کیلئے پُرعزم

February 18, 2023
مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

February 17, 2023
…اوراب 370 کو بھی چلینج،سپریم کورٹ تیار!

سُپریم کورٹ 370کی شنوائی کیلئے تیار

February 17, 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات
11th Year of Publication
-18 °c
Monday, May 19, 2025
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
English
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
Tafseelat - تفصیلات
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

مزاحمتی قیادت جی ایس ٹی پر جامع پالیسی مرتب کرے:انجینئر رشید

تفصیلات نیوز ڈیسک by تفصیلات نیوز ڈیسک
July 2, 2017
in تازہ ترین, جموں کشمیر
1 min read
0
مزاحمتی قیادت جی ایس ٹی پر جامع پالیسی مرتب کرے:انجینئر رشید
47
SHARES
133
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سرینگر// عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ اور ممبر اسمبلی لنگیٹ انجینئر رشید نے کہا ہے کہ مزاحمتی قیادت کو جی ایس ٹی کے معاملے کو تاجروں کے کورٹ میں ڈالنے کی بجائے اس پر ماہرین کے مشورے کے ساتھ جامع پالیسی مرتب کرنی چاہیئے۔اُنہوں نے کہا ہے کہ نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی جی ایس ٹی کے نفاذ سے متعلق ابہام پیدا کرکے بڑی ہوشیاری سے نئی دلی کو ”محفوظ راہداری“دینے کے لئے کوشاں ہیں۔اُنہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جموں کشمیر کے عوام کو بلا روک آزاد کشمیر کے راستے دنیا سے تجارت کرنے کی اجازت دی جانی چاہیئے۔

انجینئر رشید نے مزاحمتی قیادت سے بھی کہا ہے کہ وہ اس معاملے کو سیول سوسائٹی اور تاجروں کے کورٹ میں ڈالنے کی بجائے قانونی اور آئینی ماہرین کے علاوہ تاجر برادری اور دیگر لوگوں کو اعتماد میں لیکر کوئی جامع پالیسی مرتب کرے۔

آج یہاں سے جاری کردہ ایک بیان میں عوامی اتحاد پارٹی نے کہا ہے کہ انجینئر رشید نے یہ باتیں مختلف عوامی وفود کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران بتائیں۔بیان کے مطابق عوامی وفود سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے انجینئر رشید نے کہا ”نئی دلی کو ریاست کے مالی مفادات سے زیادہ یہ فکر لاحق ہے کہ کسی نہ کسی طرح ریاست کو پوری طرح ہندوستانی وفا ق میں ضم کیا جائے“۔ اُنہوں نے مزید کہا ہے”جی ایس ٹی کے حوالے سے وزیرِ اعلیٰ محبوبہ مفتی اور مظفر حسین بیگ کی سربراہی میں منعقد ہونے والی دونوں میٹنگوں کے دوران جہاںبھاجپانے کھل کر ریاست کیلئے الگ جی ایس ٹی بنانے کی یہ کہہ کر مخالفت کی کہ اس سے ملک کے اندر ایک اور ملک کے قیام کو تقویت ملے گی وہیں بد قسمتی سے نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی نے زیادہ تروقت ایک دوسرے کو نیچے دکھانے میں صرف کیا ۔ نیشنل کانفرنس بظاہر جی ایس ٹی کے نفاذکی شدید مخالف ہے لیکن اس سوال کا جواب دینے سے قاصر ہے کہ اس کے دورِ حکومت میں وزیر ِخزانہ رہے عبدالرحیم راتھر نے ہی ملکی سطح پر مشاورت کے دوران ریاست پر جی ایس ٹی لگانے کی بھر پور وکالت کیوں کی تھی“۔انجینئر رشید نے کہا ہے کہ اگر چہ دونوں جماعتیں جی ایس ٹی کے نفاذ کی صورت میں ریاست کی اٹانومی پر آنچ آنے کے خدشات کو لیکر شور مچارہی ہیں لیکن ، دلی کے دباﺅ کی وجہ سے، کوئی ٹھوس منصوبہ سامنے نہیں لایا جا رہا ہے ۔اُنہوں نے کہا ہے کہ اگر محبوبہ مفتی ابھی اپوزیشن میں ہوتیں تو وہ سب سے زیادہ شور مچارہی ہوتیں لیکن اقتدار میں رہتے ہوئے یہ جماعتیں اپنے لئے الگ رول کا انتخاب کرتی ہیں۔ اُنہوں نے کہا ہے” حد تو یہ ہے کہ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی اٹانومی کے تحفظ کو لیکر واویلا تو مچاتے ہیں لیکن بچی کھچی خود مختاری کے تابوت میں آخری کیل لگانے کے خطرات کا انہیں کتنا احساس ہے اس بات سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ دونوں لیڈران جی ایس ٹی کے معاملے کو لیکر ایک بار بھی مشاورت کیلئے راضی نہیں ہوئے ہیں۔ اسی طرح کانگریس کا رول ان دو جماعتوں سے بھی بد تر اور منافقانہ ہے “۔

”اگر واقعی نئی دلی کو جموں و کشمیر کے مالی مفادات کی ذرہ بھر بھی فکر ہے تو اسے چاہئے کہ انڈس واٹر ٹریٹی کے نتیجے میں ریاست کو ہو رہے بھاری نقصانات کی تلافی کرے ،این ایچ پی سی کے پروجیکٹ بلا شرط واپس کرے ،ریاست کے لوگوں کو آزاد کشمیر کے راستے سے وسطی ایشیاءاور دیگر ممالک کے ساتھ تجارت کی اجازت دے اور ریاستی اسمبلی کو اپنا جی ایس ٹی قانون بنانے کی کوششوں میں رخنہ ڈالنے سے باز آئے ۔

انجینئر رشید نے مزاحمتی قیادت سے بھی کہا ہے کہ وہ اس معاملے کو سیول سوسائٹی اور تاجروں کے کورٹ میں ڈالنے کی بجائے قانونی اور آئینی ماہرین کے علاوہ تاجر برادری اور دیگر لوگوں کو اعتماد میں لیکر کوئی جامع پالیسی مرتب کرے۔ واضح رہے کہ بزرگ علیٰحدگی پسند لیڈر سید علی شاہ گیلانی نے ایک بیان میں تاجر برادری کو ہوشیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ جی ایس ٹی اور اس طرح کے مسائل پر احتجاجی کریں لیکن یہ خیال رکھیں کہ کہیں”مسائل ِ کشمیر“پر ہونے والے احتجاج سے ”مسئلہ کشمیر“پر سے توجہ نہ ہٹ جائے۔یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ جموں کشمیر میںنئے ٹیکس قانون جی ایس ٹی کے اطلاق کو لیکر تنازعہ جاری ہے کہ جہاں سرکار بھارت کی دیگر ریاستوں کی طرح اس قانون کو نافذ کرنے کے لئے پر تول رہی ہے وہیں تاجر برادری اور اپوزیشن نے یہ کہکر اسکی مزاحمت کی ہے کہ اس سے ریاست کی اٹانومی پر آنچ آئے گی اور ریاست کی ”مالی خود مختاری“پر اثر پڑے گا۔

انجینئر رشید نے مرکزی وزیرِ خزانہ ارون جیٹلی کے اس بیان کو بدنیتی پر قرار دیا کہ جموں کشمیر میں جی ایس ٹی کے نافذ نہ ہونے کی صورت میں ریاست کو مالی نقصان ہوگا۔ اُنہوں نے کہاہے ”اگر واقعی نئی دلی کو جموں و کشمیر کے مالی مفادات کی ذرہ بھر بھی فکر ہے تو اسے چاہئے کہ انڈس واٹر ٹریٹی کے نتیجے میں ریاست کو ہو رہے بھاری نقصانات کی تلافی کرے ،این ایچ پی سی کے پروجیکٹ بلا شرط واپس کرے ،ریاست کے لوگوں کو آزاد کشمیر کے راستے سے وسطی ایشیاءاور دیگر ممالک کے ساتھ تجارت کی اجازت دے اور ریاستی اسمبلی کو اپنا جی ایس ٹی قانون بنانے کی کوششوں میں رخنہ ڈالنے سے باز آئے ۔ لیکن صاف نظر آ رہا ہے کہ نئی دلی کا واحد مقصد ریاست پر ہندوستانی آئین کی ترمیم شدہ 101ویں شق لاگو کر کے باقی ماندہ اٹانومی کو کمزور کرکے کشمیر مسئلہ کی حیثیت کو مزید غیر اہم بنادے“۔

 

Tags: AutonomyEr RasheedGSTNCPDPS A S Geelani
Share19Tweet12Share5Send
تفصیلات نیوز ڈیسک

تفصیلات نیوز ڈیسک

Related Posts

بھارت

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

by نمائندہ تفصیلات
March 3, 2023
243
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔
بھارت

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

by تفصیلات نیوز ڈیسک
March 2, 2023
131
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘
کاروبار/ سیاحت

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

by نمائندہ تفصیلات
March 2, 2023
155
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ
جموں کشمیر

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

by تفصیلات نیوز ڈیسک
March 2, 2023
134
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں
تازہ ترین

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

by نمائندہ تفصیلات
February 28, 2023
143
  • Trending
  • Comments
  • Latest
کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

February 3, 2021
کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

August 19, 2018
سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

February 18, 2019
پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

February 1, 2021

کولگام میں 6کشمیری جاں بحق،2فوجی بھی ہلاک

1
بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

1
مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

1
دفعہ370کو دفع کرنے کا وقت آ  گیا ہے:بی جے پی

دفعہ 35-Aقصور کس کا ،ذمہ داری کس کی؟

1

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
Tafseelat - تفصیلات

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Navigate Site

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات

Follow Us

No Result
View All Result
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Go to mobile version