سرینگر//لالبازار سرینگر میں چوروں نے دورانِ شب وانی ڈیزائنر فیبرکس نامی کپڑوں کی معروف دکان کو لوٹ لیا ہے۔ دکان کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا ہے جسکے بارے میں پولس کو مطلع کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وانی فیبرکس کے مالک اعجاز اشرف آج صبح معمول کے مطابق دکان آئے تو انہوں نے بٹہ کدل میں واقع اپنی دکان لوٹی ہوئی پائی۔اُنکے مطابق چوروں نے کم از کم پانچ لاکھ روپے کے کپڑے چُرائے ہیں۔اس سلسلے میں پولس تھانہ لالبازار نے ایک معاملہ درج کرلیا ہے اور چوروں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔علاقے کے دکانداروں نے اس واقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چوروں کو فوری طور پکڑ لئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔