• Latest
  • Trending
  • All
بھارت اٹوٹ انگ میں ایک سڑک تک نہیں بنا سکا ہے:انجینئر

جان دینے والے کشمیر کو اسلامی مسئلہ کہکر غلط کہاں ہیں:انجینئر

May 15, 2017

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

February 28, 2023
آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

February 22, 2023
”بھارت ماتا کی جئے“نہ کہنے والے انسانیت کے دشمن

کشمیریوں کو محتاج بنایا جا رہا ہے:فاروق

February 21, 2023
سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

February 21, 2023
تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

February 21, 2023
مودی مبصرین کو مایوس کرکے چلے گئے!

سرکار غریبی کے خاتمہ کیلئے پُرعزم

February 18, 2023
مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

February 17, 2023
…اوراب 370 کو بھی چلینج،سپریم کورٹ تیار!

سُپریم کورٹ 370کی شنوائی کیلئے تیار

February 17, 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات
11th Year of Publication
-18 °c
Monday, May 19, 2025
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
English
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
Tafseelat - تفصیلات
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

جان دینے والے کشمیر کو اسلامی مسئلہ کہکر غلط کہاں ہیں:انجینئر

نمائندہ تفصیلات by نمائندہ تفصیلات
May 15, 2017
in تازہ ترین, جموں کشمیر
1 min read
0
بھارت اٹوٹ انگ میں ایک سڑک تک نہیں بنا سکا ہے:انجینئر
64
SHARES
184
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سرینگر//
عوامی اتحاد پارٹی کے صدر اور ممبر اسمبلی لنگیٹ انجینئر رشید نے کہا ہے کہ اگرچہ جموں کشمیر کا مسئلہ خالصتاََایک سیاسی مسئلہ ہے تاہم کئی خاص وجوہات کے لئے اسے اسلامی مسئلہ قرار دینا کسی طرح غلط نہیں ہے۔انہوں نے تاہم ”نوجوانوں سے “قیادت پر ”بے جا تنقید“کرنے سے بچتے ہوئے اپنے اندر اختلافی نقطہ نظر کو وسعت قلبی کے ساتھ قبول کرنے کی صلاحیت پیدا کرنے کی اپیل کی ہے۔نئی دلی پر کشمیر سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اس صورتحال کا مقابلہ اتفاق و ایکتا سے ہی ممکن ہو سکتا ہے۔

اپنی نوعیت کے منفرد پروگرام میں انجینئر رشید نے آج یہاں اپنے” فیس بُک دوستوں “کے ساتھ ایک روزہ بحث و مباحثہ کے دوران کئی تیکھے سوالوں کاجواب دیا ۔عوامی اتحاد پارٹی کے صدر دفتر پر منعقدہ اس پروگرام کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اس میں وادی کے مختلف علاقوں سے آئے درجنوں خواندہ نوجوانوں نے حصہ لیااور انجینئر رشید کی ذات اور اُنکی سیاست کے بارے میں سوالات پوچھے اور بحث و مباحثہ کیا۔

انجینئر رشید نے یہ منطق ایسے وقت پر پیش کی ہے کہ جب حزب المجاہدین کے آپریشن کمانڈر ذاکر موسیٰ مسئلہ کشمیر کو سیاسی مسئلہ قراردینے کی تنظیمی پالیسی سے اختلاف کرکے باغی ہوگئے ہیں

ایک اور سوال کے جواب میں انجینئر ر شید نے کہا کہ اگر چہ جموں و کشمیر کا مسئلہ سیاسی نوعیت کا ہے لیکن جسطرح نئی دلی کشمیریوں کو بے عزت کرتی ہے ، اندھا کرتی ہے ، گولیوں سے بھون ڈالتی ہے اور جیلوں میں سڑاتی آرہی ہے اُس سے صاف ظاہر ہے کہ نئی دلی انہیں مسلمان ہونے کی سزا دے رہی ہے ۔ اُنہوں نے کہا ”اگر ہندوستان میں مسلمانوں کے شرعی معاملات، بشمول سہ طلاق ،کو عدالت اور ٹی وی اسٹیڈیوز میں گھسیٹا جا رہا ہے ، مسلمانوں کی جانوں کو گائے سے بھی سستا سمجھا جاتا ہے ، ذاکر نائک جیسے عالمی شہرت یافتہ مذہبی اور سماجی اسکالر کو جبراً جلا وطنی پر مجبور کیا جاتا ہے ، ہندو جنونیوں کو کھلی چھوٹ اور سرکاری سرپرستی حاصل ہے ، خود مسلم اکثریتی ریاست جموں و کشمیر میں بڑا گوشت کھانے پر قانونی پابندی نافذہے ، جاںں بحق ہونے والے عسکریت پسندوں کو نا معلوم جگہوں پر مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بغیر ہی دفن کیا جاتا ہے اور پوری ریاست میں امر ناتھ یاترا کے نام پر عوام کے ساتھ ساتھ سرکاری انتظامیہ کو بھی سال بھر یرغمال بنایا جاتا ہے تو اپنی جانوں کانذرانہ پیش کرنے والوں کا یہ کہنا کہ جموں و کشمیر کا مسئلہ اسلامی مسئلہ ہے کہاں غلط ہے “۔

انجینئر رشید نے یہ منطق ایسے وقت پر پیش کی ہے کہ جب حزب المجاہدین کے آپریشن کمانڈر ذاکر موسیٰ مسئلہ کشمیر کو سیاسی مسئلہ قراردینے کی تنظیمی پالیسی سے اختلاف کرکے باغی ہوگئے ہیں۔ذاکر موسیٰ نے کشمیر کو ”سکیولر اسٹیٹ“بنانے کے لئے ”کوشاں“حریت لیڈروں کو جان سے مار دینے کی دھمکی دی تھی جسے حزب المجاہدین نے نا قابلِ قبول قرار دیا اور ذاکر موسیٰ ردِ عمل میں تنظیم چھوڑ کر ہی چلے گئے۔

ایک اورسوال کے جواب میں انجینئر رشید نے کہا ” جس طرح نئی دلی(کشمیر سے متعلق) اصل حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہی ہے اس کامقابلہ اور سدباب کرنے کے لئے کشمیریوں کو بھی آپس میں اتفاق کرنا ہوگا“ ۔نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے انجینئر رشید نے کہا کہ اُنہیں اپنی لیڈرشپ پر بیجا تنقید کرنے سے گریز کرتے ہوئے اختلافی نقطہ نظر کو خندہ پیشانی سے برداشت کرنے کی عادت ڈالنی چاہیئے۔انجینئر رشید نے کہا” اگر عوام کے ساتھ ساتھ لیڈر شپ بھی اتحا د کا مظاہرہ کرے اور ہوش و حواس سے کام لے تو کوئی وجہ نہیں کہ نئی دلی اپنی جارحانہ پالیسیوں کو ترک کرنے کیلئے مجبور نہ ہو جائے“۔

اس موقعہ پر شرکاءنے اس بات سے اتفاق کیا کہ لیڈرشپ کو استقامت کے ساتھ ساتھ خلوص کا بھی مظاہرہ کرنا ہوگا تاکہ نئی دلی بار بار کشمیر مسئلہ کے منصفانہ حل سے بھاگنے نہ پائے ۔

Tags: Er RasheedHizbul MujahideenIslamKashmir IssueSecularismZakir Moosa
Share26Tweet16Share6Send
نمائندہ تفصیلات

نمائندہ تفصیلات

Related Posts

بھارت

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

by نمائندہ تفصیلات
March 3, 2023
243
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔
بھارت

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

by تفصیلات نیوز ڈیسک
March 2, 2023
131
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘
کاروبار/ سیاحت

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

by نمائندہ تفصیلات
March 2, 2023
155
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ
جموں کشمیر

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

by تفصیلات نیوز ڈیسک
March 2, 2023
134
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں
تازہ ترین

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

by نمائندہ تفصیلات
February 28, 2023
143
  • Trending
  • Comments
  • Latest
کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

February 3, 2021
کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

August 19, 2018
سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

February 18, 2019
پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

February 1, 2021

کولگام میں 6کشمیری جاں بحق،2فوجی بھی ہلاک

1
بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

1
مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

1
دفعہ370کو دفع کرنے کا وقت آ  گیا ہے:بی جے پی

دفعہ 35-Aقصور کس کا ،ذمہ داری کس کی؟

1

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
Tafseelat - تفصیلات

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Navigate Site

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات

Follow Us

No Result
View All Result
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Go to mobile version