• Latest
  • Trending
  • All

این سی میں رہنے یا نہ رہنے پر سوچوں گا:روح اللہ

October 9, 2020

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

February 28, 2023
آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

February 22, 2023
”بھارت ماتا کی جئے“نہ کہنے والے انسانیت کے دشمن

کشمیریوں کو محتاج بنایا جا رہا ہے:فاروق

February 21, 2023
سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

February 21, 2023
تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

February 21, 2023
مودی مبصرین کو مایوس کرکے چلے گئے!

سرکار غریبی کے خاتمہ کیلئے پُرعزم

February 18, 2023
مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

February 17, 2023
…اوراب 370 کو بھی چلینج،سپریم کورٹ تیار!

سُپریم کورٹ 370کی شنوائی کیلئے تیار

February 17, 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات
11th Year of Publication
-18 °c
Friday, May 9, 2025
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
English
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
Tafseelat - تفصیلات
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

این سی میں رہنے یا نہ رہنے پر سوچوں گا:روح اللہ

صریر خالد by صریر خالد
October 9, 2020
in تازہ ترین, جموں کشمیر
1 min read
0
68
SHARES
195
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

برسہا برس تک جموں کشمیر کی شناخت بنی رہی آئینِ ہند کی دفعہ  370 کو کاالعدم ہوئے ایک سال سے زیادہ وقت ہوچکا ہے اور بظاہر اس حوالے سے سابق ریاست میں خاموشی ہے تاہم گذشتہ سال  5اگست کی مرکزی سرکار کی مہم جوئی کی چنگاری کئی سینوں میں سُلگ رہی ہے۔
نیشنل کانفرنس کے سینئر اور شیعہ فرقہ میں نہایت با اثر لیڈر آغا روح اللہ نے گذشتہ سال کے مرکزی سرکار کے فیصلے کی چُبھن رکھنے کا ایک بار پھر برملا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر نیشنل کانفرنس نے گذشتہ سال کے فیصلوں کو کالعدم قرار دلوانے کیلئے سُرعت کے ساتھ کوشش نہیں کی تو وہ پارٹی سے الگ بھی ہوسکتے ہیں۔
مرکزی سرکار نے گذشتہ سال  5 اگست کو اپنی نوعیت کی مہم جوئی کے دوران جموں کشمیر کی خصوصی حیثت کو ختم کرنے کے علاوہ اس مسلم اکثریت والی ریاست کو دو یونین ٹریٹریز میں تقسیم کردیا تھا۔اس فیصلے سے قبل مرکزی سرکار نے جموں کشمیر میں علیٰحدگی پسندوں کی پوری قیادت کے ساتھ ساتھ نیشنل کانفرنس،پی ڈی پی اور کانگریس جیسی مین اسٹریم کی جماعتوں کے کئی لیڈروں اور چُنندہ کارکنوں کو بھی یا تو حراست میں لیا تھا یا پھر انہیں انکے گھروں میں نظربند کردیا تھا۔پی ڈی پی کی صدر اور سابق وزیرِ اعلیٰ محبوبہ مفتی کے سوا دیگر سبھی سیاستدانوں کو مہینوں قبل چھوڑ دیا گیا ہے لیکن نیشنل کانفرنش کے سابق ترجمان آغا روح اللہ کو ملال ہے کہ اُنکی پارٹی مطلوبہ ’’سنجیدگی‘‘ کا مظاہرہ نہیں کر رہی ہے۔

گذشتہ سال  5 اگست کو اپنی نوعیت کی مہم جوئی کے دوران جموں کشمیر کی خصوصی حیثت کو ختم کرنے کے علاوہ اس مسلم اکثریت والی ریاست کو دو یونین ٹریٹریز میں تقسیم کردیا تھا۔اس فیصلے سے قبل مرکزی سرکار نے جموں کشمیر میں علیٰحدگی پسندوں کی پوری قیادت کے ساتھ ساتھ نیشنل کانفرنس،پی ڈی پی اور کانگریس جیسی مین اسٹریم کی جماعتوں کے کئی لیڈروں اور چُنندہ کارکنوں کو بھی یا تو حراست میں لیا تھا یا پھر انہیں انکے گھروں میں نظربند کردیا تھا

ایک انگریزی روزنامہ کے ساتھ انٹرویو کے دوران آغا روح اللہ نے کہا ہے کہ جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت چھین لئے جانے کے بعد کی صورتحال میں اپنی پارٹی نیشنل کانفرنس کے طریقۂ کار سے وہ خوش نہیں ہیں۔اُنکا کہنا ہے کہ وہ فقط اسی صورت میں نیشنل کانفرنس کے ساتھ بنے رہ سکتے ہیں کہ اگر پارٹی نے ’’سنجیدگی‘‘ کا مظاہرہ کیا اور سابق ریاست کی خصوصی حیثیت کی بحالی کیلئے جدوجہد کی۔اُنکا کہنا ہے ’’میں نے کئی بار کہا ہے کہ میں نیشنل کانفرنس کے (ابھی) کام کرنے کے طریقہ سے خوش نہیں ہوں ۔۔۔ہم اس چیز کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے ہیں اور کوئی عجلت نہیں دکھا رہے ہیں لیکن دیکھتے ہیں کہ مستقبل میں وہ (پارٹی کے لوگ) کیسا وطیرہ اپناتے ہیں‘‘۔
آغا روح اللہ اپنے وقت پر سب سے کم عمر کابینی وزیر رہے ہیں۔وہ نہ صرف نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر مانے جاتے ہیں بلکہ شیعہ فرقہ میں انہیں ایک با اثر لیڈر کی حیثیت حاصل ہے۔نیشنل کانفرنس کے نائبِ صدر عمر عبداللہ کے اس بیان ،کہ وہ جموں کشمیر کے یونین ٹریٹری بنے رہنے تک انتخابات میں شریک نہیں ہونگے،کے اگلے ہی دن  28جولائی کو آغا روح اللہ نے نیشنل کانفرنس کی ترجمانی سے استعفیٰ دیا تھا۔آغا روح اللہ نے عمر عبداللہ کے بیان میں انکے جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی سے زیادہ اسکے دوبارہ ریاست بنائے جانے میں دلچسپی رکھنے کا پیغام پوشیدہ پایا تھا اور اسی کے خلاف احتجاج کے بطور وہ اپنے عہدہ سے مستعفی ہوگئے تھے۔

آغا روح اللہ نے کہا ہے کہ اگر نیشنل کانفرنس نے اُنکی امیدوں کے مطابق جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی کیلئے ’’جدوجہد‘‘ شروع کی تو وہ پارٹی کے ساتھ بنے رہیں گے نہیں تو وہ اس بارے میں ’’سوچیں گے‘‘۔

اُنکے سیاسی مستقبل کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں آغا روح اللہ نے کہا ہے کہ اگر نیشنل کانفرنس نے اُنکی امیدوں کے مطابق جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی کیلئے ’’جدوجہد‘‘ شروع کی تو وہ پارٹی کے ساتھ بنے رہیں گے نہیں تو وہ اس بارے میں ’’سوچیں گے‘‘۔
نیشنل کانفرنس کی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس کے منتظر آغا روح اللہ نے کہا ہے ’’دفعہ  370 اور ہم سے چھین لئے جاچکے آئینی اختیارات کی بحالی کے سِوا ہمارا کوئی اور مقصد نہیں ہونا چاہیئے۔ہمیں اس سب کی بحالی پر توجہ مرکوز کئے رکھنی چاہیئے اور ہمیں سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیئے‘‘۔آغا روح اللہ نے کہا ہے کہ نیشنل کانفرنس کے اندر انکے مساوی جذبات رکھنے والے اور بھی لوگ ہیں اور اُنکی سوچ کو خوب حمایت حاصل ہے۔
 

Tags: Aga RuhullahArticle 370FeaturedNational ConferenceOmer Abdhullah
Share27Tweet17Share7Send
صریر خالد

صریر خالد

Related Posts

بھارت

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

by نمائندہ تفصیلات
March 3, 2023
243
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔
بھارت

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

by تفصیلات نیوز ڈیسک
March 2, 2023
131
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘
کاروبار/ سیاحت

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

by نمائندہ تفصیلات
March 2, 2023
155
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ
جموں کشمیر

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

by تفصیلات نیوز ڈیسک
March 2, 2023
134
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں
تازہ ترین

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

by نمائندہ تفصیلات
February 28, 2023
142
  • Trending
  • Comments
  • Latest
کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

February 3, 2021
کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

August 19, 2018
سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

February 18, 2019
پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

February 1, 2021

کولگام میں 6کشمیری جاں بحق،2فوجی بھی ہلاک

1
بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

1
مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

1
دفعہ370کو دفع کرنے کا وقت آ  گیا ہے:بی جے پی

دفعہ 35-Aقصور کس کا ،ذمہ داری کس کی؟

1

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
Tafseelat - تفصیلات

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Navigate Site

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات

Follow Us

No Result
View All Result
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Go to mobile version