کپوارہ// لائن آف کنٹرول(ایل او سی) کے ٹنگڈار سیکٹر میں فوج نے دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے چار جنگجووں کو مار گرایا ہے جبکہ جھڑپ ابھی بھی جاری بتائی جا رہی ہے۔ایک دفاعی ترجمان نے بتایا کہ یہ واقعہ ایل او سی کے ٹنگڈار سیکٹر میں پیش آیا ہے کہ جہاں تعینات فوجی جوانوں نے مشکوک سرگرمیاں محسوس کرکے یہ پایا کہ جنگجووں کا ایک گروہ دراندازی کرکے اس پار آنے کی کوشش میں ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ آپریشن ابھی جاری ہے تاہم ابھی تک چار جنگجو مارے جا چکے ہیں۔
فوجی جوانوں نے مشکوک سرگرمیاں محسوس کرکے یہ پایا کہ جنگجووں کا ایک گروہ دراندازی کرکے اس پار آنے کی کوشش میں ہے۔
فوجی ذرائع کے مطابق حالیہ ایام میں دراندازی کی پے در پے کوششیں ہوئی ہیں جن میں بیشتر کو ناکام بنایا جا چکا ہے۔ابھی دو ایک روز قبل ہی فوج نے دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے تاہم کہا تھا کہ جنگجو واپس پاکستانی علاقہ کی جانب فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔