• Latest
  • Trending
  • All
این آئی اے کی ستائی حُریت کی چین سے اپیل

این آئی اے کی ستائی حُریت کی چین سے اپیل

25/07/2017
سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات

سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات

26/05/2026
گلوان پورہ کا حیوان گرفتار

گلوان پورہ کا حیوان گرفتار

26/05/2026
معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل

معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل

25/05/2026
مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں

مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں

25/05/2026

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

03/03/2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

02/03/2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

02/03/2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

02/03/2023
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

28/02/2023
آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

22/02/2023
”بھارت ماتا کی جئے“نہ کہنے والے انسانیت کے دشمن

کشمیریوں کو محتاج بنایا جا رہا ہے:فاروق

21/02/2023
سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

21/02/2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات
11th Year of Publication
-18 °c
Tuesday, June 2, 2026
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
English
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Tafseelat - تفصیلات
Home تازہ ترین

این آئی اے کی ستائی حُریت کی چین سے اپیل

صریر خالد by صریر خالد
25/07/2017
in تازہ ترین, جموں کشمیر
1 min read
0
این آئی اے کی ستائی حُریت کی چین سے اپیل
38
SHARES
109
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سرینگر// تفتیشی ایجنسی این آئی اے کی جانب سے سات کارکنوں کی گرفتاری کے اگلے دن آج مزاحمت پسند حریت کانفرنس نے چین اور ایران سے مسئلہ کشمیر میں مداخلت کرنے کی درخواست کی ہے۔حُریت کا کہنا ہے کہ چونکہ دونوں ممالک کشمیر کو متنازعہ مانتے ہیں لہٰذا اُنہیں اس مسئلے کو حل کرنے میں کردار ادا کرنا چاہیئے۔

” مسئلہ کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں کے علاوہ امریکہ، ایران، چین، روس ،ترک OIC چشم دید گواہ ہیں کہ مسئلہ کشمیر ایک حقیقت ہے اور اس سلسلے میں ہم نے بارہا ان کی مداخلت کے لئے خواہش کا اظہار بھی کیا ہے اور ہمیں امید ہے بین الاقوامی برادری ہم سے کئے گئے وعدﺅں کا پاس لحاظ رکھنے کے لئے ثالثی کا رول ادا کریں گے اور برصغیر میں بڑھتے ہوئے تناﺅ اور جنگی جنوں کو ختم کرنے میں اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے“ ۔

آج یہاں سے جاری کردہ ایک بیان میں حُریت کانفرنس نے کہا ہے”اقوامِ متحدہ،عالمی برادری،بشمولِ امریکہ،چین،ایران،ترکی اور او آئی سی اس حقیقت کے گواہ ہیں کہ کشمیر ایک متنازعہ ریاست ہے اور اسکا اقوامِ متحدہ کی منظور شدہ قراردادوں کے مطابق حل ہونا ابھی باقی ہے“۔یہ بیان این آئی اے کی جانب سے نعیم احمد خان اور بٹہ کراٹے کے علاوہ پانچ حُریت کارکنوں،بشمولِ سید گیلانی کے داماد الطاف فنتوش کے،کی گرفتاری کے اگلے دن سامنے آیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ این آئی اے کو مزاحمتی قیادت کے خلاف ایک جنگی ہتھیار کے بطور استعمال کیا جارہا ہے۔

پی ڈی پی کی قیادت والی ریاستی سرکار کی جانب اشارے کے ساتھ بیان میں کہا گیا ہےکہ ”مقامی گماشتے“مزاحمتی قیادت کے خلاف آمرانہ اقدامات کو عملانے میں مددگار ثابت ہورہے ہیں۔حُریت نے یہ بھی کہا ہے کہ این آئی اے کی چھاپہ ماری اور گرفتاریاں مزاحمت پسندوں کو نفسیاتی دباو میں لانے کا منصوبہ بند حربہ ہے تاکہ ” حریت قائدین عوام کے جذبہ  آزادی کی ترجمانی کا فریضہ ترک کریں اور اس طرح ریاست میں ڈھائے جارہے بھارتی مظالم پردہ پڑ جائے اور عالمی برادری اصل حقائق سے بے خبر رہ جائے“ ۔ حُریت نے تاہم کسی طرح کے دباو میں آںے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے” بھارتی حکومت NIA کے ذریعے فرضی کیسسز درج کرکے لیڈر شپ کو ہراساں کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور ان کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کرکے تحریک آزادی کو زک پہنچانے کے لئے پر تولے جارہے ہیں لیکن حریت اپنے لوگوں کو یقین دلانا چاہتی ہے کہ اس طرح کی کاروائیوں سے تحریک آزادی کا کارواں رُکنے ،بکنے اور جھکنے والا نہیں بلکہ مزید عزم و حوصلوں سے یہ کارواں منزل کی جانب بڑھتا ہی جائے گا“۔

واضح رہے کہ نعیم احمد خان اور بٹہ کراٹے کے ایک اسٹنگ آپریشن میں پیسہ لگا کر وادی میں گڑ بڑ پھیلانے کا انکشاف کئے جانے کے بعد این آئی اے نے حپریت قائدین کے خلاف منی لانڈرنگ کا ایک معاملہ درج کیا ہوا ہے جسکی تحقیقات کے دوران ماہ بھر قبل سرینگر سے دلی تک کئی مقامات پر چھاپے گئے اور کل خان اور کراٹے کے ساتھ ساتھ حُریت کانفرنس کے پانچ ارکان کو گرفتار کرکے دلی منتقل کردیا گیا ہے۔ان گرفتاریوں کے خلاف آج مشترکہ مزاحمتی قیادت کی کال پر کشمیر بند رہا۔

” حریت قائدین عوام کے جذبہ  آزادی کی ترجمانی کا فریضہ ترک کریں اور اس طرح ریاست میں ڈھائے جارہے بھارتی مظالم پردہ پڑ جائے اور عالمی برادری اصل حقائق سے بے خبر رہ جائے“ ۔

بیان میں حریت نے چین سے مسئلہ کشمیر میں مداخلت کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے” مسئلہ کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں کے علاوہ امریکہ، ایران، چین، روس ،ترک OIC چشم دیدگواہ ہیں کہ مسئلہ کشمیر ایک حقیقت ہے اور اس سلسلے میں ہم نے بارہا ان کی مداخلت کے لئے خواہش کا اظہار بھی کیا ہے اور ہمیں امید ہے بین الاقوامی برادری ہم سے کئے گئے وعدﺅں کا پاس لحاظ رکھنے کے لئے ثالثی کا رول ادا کریں گے اور برصغیر میں بڑھتے ہوئے تناﺅ اور جنگی جنوں کو ختم کرنے میں اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے“ ۔

یہاں یہ بات دلچسپ ہے کہ حُریت نے ایسے وقت پر چین سے مسئلہ کشمیر میں مداخلت کی درخواست کی ہے کہ جب چین-بھارت تعلقات میں کشیدگی ہے اور چین نے گزشتہ دنوں مسئلہ کشمیر میں مداخلت کرنے کا خواہاں ہونے کا اشارہ دیا ہے۔چینی میڈیا میں یہاں تک لکھا گیا ہے کہ پاکستان کی درخواست پر چین اپنی فوجیں کشمیر میں اُتار سکتا ہے۔

Tags: AppealArrestChinaFeaturedGeelaniIranKashmir IssueNIA
Share15Tweet10Share4Send
صریر خالد

صریر خالد

Related Posts

سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات
تازہ ترین

سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات

by نمائندہ تفصیلات
26/05/2026
109
گلوان پورہ کا حیوان گرفتار
تازہ ترین

گلوان پورہ کا حیوان گرفتار

by نمائندہ تفصیلات
26/05/2026
109
معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل
تازہ ترین

معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل

by نمائندہ تفصیلات
25/05/2026
109
مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں
جموں کشمیر

مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں

by تفصیلات نیوز ڈیسک
25/05/2026
109
بھارت

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

by نمائندہ تفصیلات
03/03/2023
109
  • Trending
  • Comments
  • Latest

کولگام میں 6کشمیری جاں بحق،2فوجی بھی ہلاک

1

’’سلام بابُن گرٔٹہ‘‘ اور میری آنکھوں کے کھنڈرات!

1
بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

1
مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

1
سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات

سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات

26/05/2026
گلوان پورہ کا حیوان گرفتار

گلوان پورہ کا حیوان گرفتار

26/05/2026
معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل

معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل

25/05/2026
مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں

مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں

25/05/2026
Tafseelat - تفصیلات

13th Year of Publication
Copyright © 2026 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmo Network

Navigate Site

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات

Follow Us

No Result
View All Result
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی

13th Year of Publication
Copyright © 2026 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmo Network

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Go to mobile version