• Latest
  • Trending
  • All

کرونا-کوئی وجوہات پر بھی تو سوچو نا!

March 30, 2020

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

February 28, 2023
آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

February 22, 2023
”بھارت ماتا کی جئے“نہ کہنے والے انسانیت کے دشمن

کشمیریوں کو محتاج بنایا جا رہا ہے:فاروق

February 21, 2023
سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

February 21, 2023
تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

February 21, 2023
مودی مبصرین کو مایوس کرکے چلے گئے!

سرکار غریبی کے خاتمہ کیلئے پُرعزم

February 18, 2023
مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

February 17, 2023
…اوراب 370 کو بھی چلینج،سپریم کورٹ تیار!

سُپریم کورٹ 370کی شنوائی کیلئے تیار

February 17, 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات
11th Year of Publication
-18 °c
Tuesday, July 1, 2025
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
English
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
Tafseelat - تفصیلات
No Result
View All Result
Home آج کے کالم

کرونا-کوئی وجوہات پر بھی تو سوچو نا!

غازی سُہیل خان by غازی سُہیل خان
March 30, 2020
in آج کے کالم, تازہ ترین
1 min read
0
66
SHARES
189
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

گذشتہ برس ایک ویڈیو میں شام کا ایک بچہ ،اغیار کے مظالم سے تنگ آکر ، خالق حقیقی سے ملنے سے پہلے کہہ رہا تھا کہ’ میں اللہ کے پاس جا کر سب کچھ بتاﺅں گا ۔۔۔۔ ایسا لگ رہا ہے کہ اُس بچے کی شکایت اللہ تعالیٰ نے سُن لی ہے ۔
آج دنیا کرونا وائرس نامی وبائی بیماری کی وجہ سے غم ناک مناظر پیش کر رہی ہے۔ اٹلی سے ایک ویڈیو سماجی رابطہ کی ویب گاہوں پر گشت کر رہا ہے جس میں اس مہلک وبائی بیماری کی وجہ سے ہلاک ہونے والے ہزاروں افراد کی لاشوں کو ٹرکوں میں لیجاکر بڑے بڑے گھڑوں میں یوں گرایا جارہا ہے کہ جیسے انسان نہ ہوں بلکہ کچرا ہو۔ ان روح فرسا حالات میں مشینوں کے ذریعے لاشوں کودفن کرنا بھی ہماری آنکھوں نے دیکھ لیا،والدین کو اپنے بچوں کو گلے لگانے کے لئے تڑپنا اورترسنا پڑ رہاہے اور مر جانے پر بیٹا اپنے باپ کی لاش کو ہاتھ تک نہیں لگا پارہا ہے۔
دنیا کی بڑی بڑی طاقتیں ،جن کے پاس ایٹم اور نیوکلیر بموں کے خزانے ہیں ،بے یار ومدد گار ہو گئی ہیں ۔ بڑی بڑی عالمی طاقتوں کے بادشاہ یتیم بچوں کی طرح بلک رہے ہیں ،دنیا کا بہترین طبعی نظام ناکام ہو تا ہوا دکھائی دے رہا ہے ۔ پُر رونق بازار ،ہنستے اور کھلتے گھر،دفتر اور اسکول ویرانی کا کربناک منظر پیش کر رہے ہیں ۔غریب اور محتاج عوام اب زندگی کی بجائے موت کو ہی ترجیح دے رہے ہیں ،مسجد ،مندر اور دیگر عبادت گاہوں میں ویرانیاں چھائی ہوئی ہیں ۔ یہ دنیا میں کیا ہونے لگا ہے کسی کو کچھ سمجھ نہیں آرہا ہے ۔ایسا لگ رہا ہے کہ اُس شامی بچے کی فریاد اللہ نے سُن لی ہے ،کشمیر کی آصفہ کے درد انگیز نالے اللہ تعالیٰ کو واحدا لقہار کے بطور فیصلے لینے پر مجبور کر رہے ہیں۔ یمن کے بچوں کی آہیں اور سسکیاں بھی عرش معلٰی پر جا پہنچی ہیں ،شام و عراق کے شاداب شہروں کی تباہی اور جلتی لاشوں کے قاتلوں کو اللہ اپنی قہاری کی جھلک دکھانے لگا ہے ،کشمیر میں کُنن پوشپورہ اور شوپیاں میں معصوم خواتین کی عصمتیں لُٹنے اور ان مظلوموں کی کربناک چیخوں پر دنیا کی خاموشی کا خمیازہ اسکے کاندھوں پر آنے لگا ہے۔ رب ذولجلال معصوم ہبا نثار اور انشاء مشتاق کی محتاجی کا حساب لینے لگا ہے ۔ فلسطین میں بن کھلے ہی کلیوں کے مرجھا دیئے جانے کی قیمت بھی اب دنیا چُکانے لگی ہے ،اللہ دنیا سے برما اور چیچنیا کے مسلمانوں کی لاشوں کے چھیتھڑے اُڑانے کا حساب مانگنے لگا ہے ۔ دہلی ،گجرات اور پوپی کے معصوم انسانوں کے قتل عام کے دوران وہ دل دوز صدائیں اب عرش ہلا رہی ہیں ۔

ایسا لگ رہا ہے کہ اُس شامی بچے کی فریاد اللہ نے سُن لی ہے ،کشمیر کی آصفہ کے درد انگیز نالے اللہ تعالیٰ کو واحدا لقہار کے بطور فیصلے لینے پر مجبور کر رہے ہیں۔

یہ چند واقعات کی مثال ہے کہ جن پر سیاسی، اقتصادی اور مادی مفادات کی وجہ سے دنیا لمبے عرصہ سے آنکھیں موندھے ہوئی تھی بلکہ خود مظلوموں کی بجائے طاقتور ظالم کی تعریفوں میں لگی تھی۔ لیکن اللہ خالق و مالک ،جس کو نہ اونگھ آتی ہے نہ نیند،جس کے قبضے میں ساری دنیا ہے، بے بسوں ،بے کسوں ،مظلوموں ،بچوں ،بزرگوں اور خواتین پر ہو رہے مظالم کا حساب رکھتا رہا ۔ دنیا کے جھوٹے خداﺅں کو یہ گمان بھی نہیں ہوا ہوگا کہ وہ اس خالقِ برحق سے بچ نہیں سکتے ۔ شاید دنیا میں فرعونو و نمرود بنے بیٹھے گمراہوں کو اسکا قطعی اندازہ نہیں ہوا ہوگا کہ کوئی واحدالقہار انہیں فنا بھی کر سکتا ہے ۔لیکن آج سبھی کو بھی اعتراف ہے کہ اس نہ دکھنے والے وائرس نے دنیا کی بڑی بڑی طاقتوں کو کلین بولڈ کر دیا ہے ۔
’
دنیا میں ہر کسی نے بس انسانیت کو تباہ کرنے کاسامان فراہم کیا انسانیت فناہ ہو گئی ہر طرف سے ظالم اور جابر حکمران انسانیت پر ظلم کا ہر ایک حربہ آزما رہے ہیں ۔ہر ایک کو بس انسانیت کی بربادی کے لئے ہتھیاروں کی جیسے لت لگی ہو۔ دنیا کے بڑے بڑے ممالک ہتھیاروں کے ذخائر جمع کر رہے ہیں۔ جب دنیا میں اس سوچ کے حکمران مسلط ہوتے ہیں اور انسانیت گمراہ ہوتی ہے تو اللہ اسے مختلف اقسام کے عذاب میں جھکڑ لیتا ہے ۔
اللہ تعالیٰ سورہ احزاب میں فرماتے ہیں ”جو لوگ اللہ اور اس کے رُسول کو ایذء دیتے ہیں اُن پر دنیا اور آخرت میں اللہ کی پھٹکار ہے اور اُن کے لئے نہایت رُسوا کُن عذاب ہے “۔ ایسا نہیں ہے کہ دنیامیں اس وبائی بیماری کے متعلق کسی نے انتباہ نہ کیا ہو….میں پہلے بھی بتا چُکا ہوں کہ جب ظلم و جبر کا دور انسانیت پر چلنا شروع ہو جاتا ہے تو اللہ کا عذاب نازل ہونا شروع ہو جاتا ہے ۔ پاکستان کے ایک معروف صحافی حامد میر نے اپنے ایک مضمون میں لکھا ہے کہ ایک امریکی جریدے ”کلینیکل مائیکروبا ئیولوجی ریویو“کے اکتوبر 2002ء کے شمارے میں شایع ہونے والے ایک تحقیقی مضمون میں 13سال قبل پانچ سائنسدانوں نے دنیا کو کورونا وائرس کے بارے میں خبردار کیا ہے ۔یہ جریدہ امریکن سوسائٹی فار مائیکرو بائیولوجی کے زیر اہتمام شایع ہوتا ہے ۔ وہ لکھتے ہیں کہ کچھ سال کے بعد امریکن تھنک ٹینک رینڈ کارپوریشن نے 2012ء میں ایک رپورٹ شایع کی اور بتایا کہ مستقبل میں امریکہ کے لئے بڑا خطرہ دہشت گردی نہیں بلکہ ایک عالمی وبا بنے گی جو امریکی معاشرے کے پورے طرزِ زندگی کو بدل کر رکھ دے گی لہذا اس طرف توجہ کریں ۔
اس انتباہ کے باوجود بھی امریکہ اور دنیا کے دیگر ممالک نے انسانیت کے بچاﺅ کے لئے کوئی قدم نہیں اُٹھایا بلکہ اب یوں کہا جا رہا ہے کہ دنیا میں حکمرانوں کی نا اہلی اب تاریخ کا ایک بد ترین حصہ بنتی جا رہی ہے۔ جہاں مورخ اس دور کا ذکر کرتے ہوئے شام اور یمن کی جنگ کا ذکر کریں گے وہیں افغانسان کی جنگ میں امریکہ اور طالبان کا امن معاہدہ بھی تاریخ کے اوراق سیاہ کرے گا اور کورونا وائرس بھی تاریخ کے اہم ابواب میں شامل ہوگا اور یہ ضرورلکھا جائے گا کہ کورونا کی وبا سے لڑنے کے لئے دنیا کی بڑی بڑی عالمی طاقتوں کو شعبہ طب میں وینٹی لیٹرس کی کمی پڑ گئی جس کے سبب انسانیت سسک سسک کر کورونا وائر س کی بھینٹ چڑھ کر موت کے گھاٹ اُتر گئی ۔واحسرتا
کرونا وائرس کی تباہ کاریوں اسکی وجوہات اور مستقبل میں اسکے اثرات کے حوالے سے بہت کچھ لکھا جاچکا ہے اور آگے بھی لکھا جائے گا لیکن المختصر ہمیں رجوع اللہ کرنے میں دیر نہیں کرنی چاہے ۔ ہمیں اپنے اجتماعی گناہوں کی توبہ کی سبیل کرنی چاہیے اور ساتھ ساتھ اپنے آپ کے ساتھ سماج میں مجبوروں ،لاچاروں ،مسکینوں اور دردمندوں کے جینے کا سہارا بننا چاہیے ۔ ابھی اللہ مہلت دے رہا ہے بلکہ قرآن حکیم کی سورہ فاطر میں اللہ فرماتے ہیں ”اور اگر اللہ تعالی لوگوں پر اُن کے اعمال کے سبب سخت گیری فرمانے لگتا تو روئے زمیں پر ایک جاندار کو نہ چھوڑتا لیکن اللہ تعالیٰ اُن کو میعادِ معین تک مہلت دے رہا ہے سو جب اُن کی میعاد آپہنچے گی اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو آپ دیکھ لے گا“۔
اس مشکل کی گھڑی میں ہمیں مجموعی طور انسانیت کو بچانے کے لئے اپنی کوششیں تیز کرنا ہونگیں، نہیں تو تاریخ دان لکھے گا کہ دنیا میں ایک صدی ایسی بھی گُزری ہے جب وینٹی لیٹرس اور دیگر طبی سامان کی کمی کے سبب فلاں قوم فنا ہو گئی ۔اللہ تعالیٰ ہمارے حال پر رحم کھائے ۔آمین۔
[email protected]
 

لوگ ٹراول ہسٹری کیوں چھُپاتے ہیں،وجہ سامنے آگئی!

Tags: ChinaCorona VirusCovid19Ghazi Suhail KhanUSA
Share26Tweet17Share7Send
غازی سُہیل خان

غازی سُہیل خان

Related Posts

بھارت

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

by نمائندہ تفصیلات
March 3, 2023
243
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔
بھارت

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

by تفصیلات نیوز ڈیسک
March 2, 2023
133
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘
کاروبار/ سیاحت

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

by نمائندہ تفصیلات
March 2, 2023
161
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ
جموں کشمیر

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

by تفصیلات نیوز ڈیسک
March 2, 2023
134
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں
تازہ ترین

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

by نمائندہ تفصیلات
February 28, 2023
145
  • Trending
  • Comments
  • Latest
کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

February 3, 2021
کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

August 19, 2018
سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

February 18, 2019
پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

February 1, 2021

کولگام میں 6کشمیری جاں بحق،2فوجی بھی ہلاک

1
بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

1
مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

1
دفعہ370کو دفع کرنے کا وقت آ  گیا ہے:بی جے پی

دفعہ 35-Aقصور کس کا ،ذمہ داری کس کی؟

1

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
Tafseelat - تفصیلات

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Navigate Site

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات

Follow Us

No Result
View All Result
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Go to mobile version