• Latest
  • Trending
  • All
کولگام کے بعد کنلون میں جھڑپ،3جنگجو1 شہری از جان

کولگام کے بعد کنلون میں جھڑپ،3جنگجو1 شہری از جان

04/08/2017
سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات

سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات

26/05/2026
گلوان پورہ کا حیوان گرفتار

گلوان پورہ کا حیوان گرفتار

26/05/2026
معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل

معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل

25/05/2026
مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں

مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں

25/05/2026

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

03/03/2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

02/03/2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

02/03/2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

02/03/2023
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

28/02/2023
آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

22/02/2023
”بھارت ماتا کی جئے“نہ کہنے والے انسانیت کے دشمن

کشمیریوں کو محتاج بنایا جا رہا ہے:فاروق

21/02/2023
سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

21/02/2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات
11th Year of Publication
-18 °c
Tuesday, June 2, 2026
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
English
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Tafseelat - تفصیلات
Home تازہ ترین

کولگام کے بعد کنلون میں جھڑپ،3جنگجو1 شہری از جان

تفصیلات نیوز ڈیسک by تفصیلات نیوز ڈیسک
04/08/2017
in تازہ ترین, جموں کشمیر
1 min read
0
کولگام کے بعد کنلون میں جھڑپ،3جنگجو1 شہری از جان
38
SHARES
109
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سرینگر// جنگجوئیت کا گڈھ بن چکے جنوبی کشمیر میں خون ریزی کا دراز سے دراز تر ہوتا سلسلہ جاری ہے کہ لشکر کمانڈر ابو دوجانہ کے مارے جانے کے دوسرے ہی دن کل یہاں صبح سے شام تک ہوئیں مختلف جھڑپوں میں حزب المجاہدین کے تین جنگجو اور ایک عام شہری مارے گئے ہیں۔جاں بحق ہونے والے جنگجووں میں ایک کو گھر سے نکلے محض دس دن گذرے تھے۔

لشکرِ طیبہ کے چیف ابو دوجانہ اور عارف لیلہاری نامی جنگجو پلوامہ ضلع کے ہکڈی پورہ میں یکم اگست کو مارے گئے اور ابھی اُنکے مارے جانے کی خبریں پڑھی بلکہ لکھی ہی جارہی تھیں کہ جمعرات کی سحر ہوتے ہوتے کولگام ضلع میں جنگجووں اور سرکاری فورسز کے بیچ ایک مختصر جھڑپ میں دو مزید جنگجوو¿ں کے مارے جانے کی خبریں موصول ہوئی ہیں اور پھر دیر رات بجبہاڑہ قصبہ کے قریب کنلون نامی علاقہ میں اور دو لڑکے جاں بحق ہوگئے۔

معلوم ہوا ہے کہ یہاں رات بھر فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا اور یہاں یاور نسار شیر گجری نامی حزب المجاہدین کے ایک جنگجو مارے گئے ہیں جنکے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ دو ایک ہفتہ قبل ہی جنگجو بن چکے تھے۔فوج نے اندھیرے کا فائدہ اُٹھاکر دو جنگجووں کے فرار ہونے میں کامیاب ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کولگام کے گوپال پورہ علاقہ میںعاقب احمد اتیو ولد عبدالحمید اتیو ساکن گوپالپورہ اور سہیل احمد راتھر ولد محمد عارف راتھر ساکن تانترے پورہ یاری پورہ نامی جنگجو اچانک ہوئی ایک مُڈ بھیڑ میں مارے گئے ہیں۔ وزارتِ دفاع کے ترجمان کرنل راجیش کالیا نے بتایا” ضلع کولگام کے گوپال پورہ میں جنگجووں کی موجودگی سے مصدقہ اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز نے بدھ کو رات دیر گئے مذکورہ علاقہ میں تلاشی آپریشن کی غرض سے گھات لگایا تھا۔اس دوران یہاں سے دو جنگجو گذرے دو مختصر جھڑپ کے دوران مارے گئے ہیں“۔ایس پی کولگام شری دھر پٹیل نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ طرفین کے مابین گولہ باری کا سلسلہ صرف آدھے گھنٹے تک جاری رہا۔ اُنہوں نے کہا ”رات کے نو بجے ہمیں گوپال پورہ میں حزب المجاہدین کے جنگجووں کی موجودگی سے متعلق اطلاع ملی۔ اس کے بعد ہم نے فوج کی 9 اور 62 راشٹریہ رائفلز اور سی آر پی ایف کی 18 ویں بٹالین کے ہمراہ مذکورہ گاوں کا محاصرہ کیا۔ مسلح تصادم کے دوران جنگجووں نے فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے فورسز پر فائرنگ کی،جسکے بعد یہاں ایک مختصر تصادم ہوا اور دو جنگجو مارے گئے“۔ایس پی نے کہا کہ جائے واردات سے ایک اے کے 47 رائفل ، ایک انساس رائفل اور دو میگزینیں برآمد کئے گئے ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ مارے گئے دونوں جنگجو ایک سال سے بھی کم عرصہ سے جنگجو بنے ہوئے تھے۔

چناچہ اس تصادم آرائی کی دھول بیٹھنا ابھی باقی تھی کہ شام گئے بجبہاڑہ سے قریب پانچ کلومیٹر دور قصبہ کنلون کے بانڈرپورہ میں ایک اور جھڑپ شروع ہونے کی اطلاع ملی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یہاں جنگجووں کی موجودگی سے متعلق ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر محاصرہ کیا جارہا تھا کہ جنگجووں نے گولی چلائی جسکا فوج نے جواب دیا اور نتیجے میں ایک موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم شہری کی موت واقع ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق بعدازاں فوج کی 3آر آر کے علاوہ بجبہاڑہ اور سریگفوارہ کے ایس او جی کیمپ سے وابستہ اہلکاروں نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لیکر جنگجووں کو گھیر لیا اور یہاں جھڑپ جاری ہوئی۔اس واقعہ کے پیش آنے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹوں پر سرگرم علاقے کے لوگوں نے ابتدائی طور ہی ایک جنگجو کے مارے جانے کی اطلاع دی تاہم اسکے فوری بعد یہ بتایا گیا کہ فائرنگ جاری ہے لیکن صورتحال غیر واضح ہے کہ اصل میں مسئلہ کیا ہے۔بعض ذرائع نے تفصیلات کو بتایا تھا کہ سرکاری فورسز علاقے میں چھپے بیٹھے جنگجووں کو اُکسانے کیلئے گولیاں چلارہی ہیں ۔اسکے فوراََ بعد جنگجووں کے فرار ہونے کی افواہیں اُڑیں اور پھر اسی کے ساتھ علاقے میں انٹرنیٹ کی سروس بند کردی گئی جو ابو دوجانہ کے واقعہ کے وقت بند کرنے کے بعد حال ہی بحال کی گئی تھی۔

دیر رات اطلاع ملی کہ علاقے میں موجود جنگجو فرار ہونے میں کامیاب نہیں ہوئے ہیں بلکہ اُنہیں گھیر لیا گیا ہے اور فوج نے روشنی کا انتظام کرکے اُن سبھی راستوں پر پہرے بٹھادئے ہیں کہ جہاں سے جنگجووں کے فرار ہونے کا امکان ہو سکتا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ یہاں رات بھر فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا اور یہاں یاور نسار شیر گجری نامی حزب المجاہدین کے ایک جنگجو مارے گئے ہیں جنکے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ دو ایک ہفتہ قبل ہی جنگجو بن چکے تھے۔فوج نے اندھیرے کا فائدہ اُٹھاکر دو جنگجووں کے فرار ہونے میں کامیاب ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

 

Tags: EncountersFeaturedMilitancySouth Kashmir
Share15Tweet10Share4Send
تفصیلات نیوز ڈیسک

تفصیلات نیوز ڈیسک

Related Posts

سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات
تازہ ترین

سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات

by نمائندہ تفصیلات
26/05/2026
109
گلوان پورہ کا حیوان گرفتار
تازہ ترین

گلوان پورہ کا حیوان گرفتار

by نمائندہ تفصیلات
26/05/2026
109
معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل
تازہ ترین

معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل

by نمائندہ تفصیلات
25/05/2026
109
مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں
جموں کشمیر

مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں

by تفصیلات نیوز ڈیسک
25/05/2026
109
بھارت

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

by نمائندہ تفصیلات
03/03/2023
109
  • Trending
  • Comments
  • Latest

کولگام میں 6کشمیری جاں بحق،2فوجی بھی ہلاک

1

’’سلام بابُن گرٔٹہ‘‘ اور میری آنکھوں کے کھنڈرات!

1
بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

1
مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

1
سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات

سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات

26/05/2026
گلوان پورہ کا حیوان گرفتار

گلوان پورہ کا حیوان گرفتار

26/05/2026
معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل

معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل

25/05/2026
مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں

مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں

25/05/2026
Tafseelat - تفصیلات

13th Year of Publication
Copyright © 2026 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmo Network

Navigate Site

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات

Follow Us

No Result
View All Result
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی

13th Year of Publication
Copyright © 2026 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmo Network

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Go to mobile version