• Latest
  • Trending
  • All
سبزار کو شہید کہنے پر اُستاد نوکری سے برطرف

سبزار کو شہید کہنے پر اُستاد نوکری سے برطرف

09/06/2017
سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات

سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات

26/05/2026
گلوان پورہ کا حیوان گرفتار

گلوان پورہ کا حیوان گرفتار

26/05/2026
معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل

معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل

25/05/2026
مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں

مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں

25/05/2026

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

03/03/2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

02/03/2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

02/03/2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

02/03/2023
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

28/02/2023
آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

22/02/2023
”بھارت ماتا کی جئے“نہ کہنے والے انسانیت کے دشمن

کشمیریوں کو محتاج بنایا جا رہا ہے:فاروق

21/02/2023
سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

21/02/2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات
11th Year of Publication
-18 °c
Tuesday, June 2, 2026
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
English
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Tafseelat - تفصیلات
Home جموں کشمیر

سبزار کو شہید کہنے پر اُستاد نوکری سے برطرف

تفصیلات نیوز ڈیسک by تفصیلات نیوز ڈیسک
09/06/2017
in جموں کشمیر
1 min read
0
سبزار کو شہید کہنے پر اُستاد نوکری سے برطرف

کسی گُڈوِل اسکول کی انٹرنیٹ سے لی گئی تصویر

38
SHARES
109
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سرینگر// فوج کی جانب سے چلائے جارہے ”گُڈوِل“اسکولوں کے سلسلہ کے ایک اسکول کے طلباءکی جانب سے بورڈ پر آزادی کا نعرہ لکھنے کے بعدیہاں کی نویں جمات کو ایک ماہ تک کے لئے بند کرکے والدین کو طلباءکی فہمائش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے جبکہ ایک اُستاد کی جانب سے حزب کمانڈر سبزار بٹ کو شہید کہلانے کی وجہ سے اُنہیں نوکری سے برطرف کردیا گیا ہے۔مذکورہ اُستاد کے چالیس ساتھی اساتذہ تاہم نوکری سے احتجاجاََ مستعفی ہوگئے ہیں۔

انگریزی روزنامہ کشمیر ریڈر نے آرمی گُڈوِل اسکول شریف آباد کے کئی اساتذہ کے حوالے سے لکھا ہے کہ حزب کمانڈر سبزار بٹ کے 27مئی کو ایک اینکاونٹر میں مارے جانے کے دو دن بعد یہاں کی نویں جماعت کے بچوں نے بورڈ پر آزادی کا نعرہ لکھا تھا جس کا علم ہونے پر اسکول کی فوجی انتظامیہ نے اساتذہ اور طلباءکو پوچھ تاچھ کے لئے طلب کرلیا۔معلوم ہوا ہے کہ یہ پوچھ تاچھ پرنسپل، وائس پرنسپل اورفوج کے ایک افسر کرنل دویندرا کے سامنے ہوئی۔اس دوران مدثر عبداللہ نامی ایک اُستاد نے سبزار بٹ کو شہید کہکر پکارا جس سے مشتعل ہوکر فوجی افسر نے اُنہیں موقعہ پر ہی برخواست کرتے ہوئے اُنہیں دھکے دیکر باہر پھینک دینے کا حکم دیا۔اس واقعہ کے گواہ ایک اُستاد نے کہا ہے”دھکے دیکر نکالا گیا اُسکو“۔اس دوران آزادی کا نعرہ لکھنے والے کچھ طلباءکی شناخت ہوئی ۔مذکورہ اُستاد کا کہنا ہے کہ اگرچہ اُنہیں ابھی تک اُنکی بر خواستگی کا باضابطہ حکم نامہ موصول نہیں ہوا ہے لیکن اُنہیں نکال دیا جاچکا ہے۔

یہاں کی نویں جماعت کے بچوں نے بورڈ پر آزادی کا نعرہ لکھا تھا جس کا علم ہونے پر اسکول کی فوجی انتظامیہ نے اساتذہ اور طلباءکو پوچھ تاچھ کے لئے طلب کرلیا۔معلوم ہوا ہے کہ یہ پوچھ تاچھ پرنسپل، وائس پرنسپل اورفوج کے ایک افسر کرنل دویندرا کے سامنے ہوئی۔اس دوران مدثر عبداللہ نامی ایک اُستاد نے سبزار بٹ کو شہید کہکر پکارا جس سے مشتعل ہوکر فوجی افسر نے اُنہیں موقعہ پر ہی برخواست کرتے ہوئے اُنہیں دھکے دیکر باہر پھینک دینے کا حکم دیا۔

اسکول کی پرنسپل شائستہ خان کا کہنا ہے”اسکول میںاس طرح کے مزید واقعات کو روکنے کے لئے ہم نے والدین کو انفرادی اور اجتماعی طور بلایا اور اُنہیں اپنے بچوں کی گھر میں تربیت کرنے اور اُنہیں سمجھانے بجھانے کے لئے کہا۔ہم نے نویں جماعت کو چار ہفتوں کے لئے بند کردیا ہے“۔اُنہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نویں جماعت کے درس و تدریس کا کام اس وجہ سے بند کردیا گیا ہے تاکہ والدین کو اپنے بچوں کو سمجھانے کا موقعہ ملے اور اس طرح کے واقعات دوبارہ پیش نہ آنے پائیں۔تاہم پرنسپل نے انکشاف کیا ہے کہ والدین اس اقدام سے خوش نہیں ہیں اور وہ بچوں کو اس اسکول سے واپس نکالنا چاہتے ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ اسکول میں مارننگ اسمبلی پر ”جئے ہند“کے نعرے لگائے جانے پر بھی تنازعہ تھا کہ بچے اس پر آمادہ نہیں تھے اور اُنہوں نے شرط رکھی تھی کہ وہ اگر ایسا پکاریں بھی تو فقط اس شرط پر کہ جب سبھی اساتذہ بھی یہ نعرے لگائیں۔ذرائع کے مطابق فوج کے زیرِ اہتمام چل رہے ان اسکولوں میں اس سے قبل بھی اس طرح کے کئی چھوٹے بڑے واقعات پیش آتے رہے ہیں۔ چناچہ جنوبی کشمیر میں ایسے ہی ایک اسکول کے اُستاد کا کہنا ہے کہ ایک بار جب وہ بچوں کو سیر کے لئے پونا لے جارہے تھے تو ایک جگہ صورتحال کو سنبھالنا بہت مشکل ہوگیا تھا کہ جب گُڈوِل اسکول کے بچوں نے چلتی ٹرین میں ”ہم کیا چاہتے آزادی“اور اس طرح کے نعروں سے آسمان سر پر اُٹھالیا تھا۔اُنہوں نے کہا کہ وہ یہ دیکھ کر حیران رہے تھے کہ بچوں نے اپنے اسمارٹ فونز میں وادی میں ہورہے تشدد کی تصاویر رکھی تھیں اور وہ ٹرین میں ساتھی مسافروں کو یہ تصاویر دکھا دکھا کر یہاں کے حالات بتارہے تھے اور پھر جذباتی ہوکر اُنہوں نے نعرہ بازی شروع کی۔

ہم نے نویں جماعت کو چار ہفتوں کے لئے بند کردیا ہے“۔اُنہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نویں جماعت کے درس و تدریس کا کام اس وجہ سے بند کردیا گیا ہے تاکہ والدین کو اپنے بچوں کو سمجھانے کا موقعہ ملے اور اس طرح کے واقعات دوبارہ پیش نہ آنے پائیں۔

واضح رہے کہ فوج آپریشن سدبھاونا کے تحت ریاست میں ”گُڈوِل اسکول“ کا ایک سلسلہ چلا رہی ہے اور یہ اسکول فوج کے مختلف بڑے کیمپوں کے قریب قائم ہیں۔سید علی شاہ گیلانی نے حال ہی ان اسکولوں کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان پر بچوں کی خاص سمت میں ذہن سازی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے والدین سے اپنے بچوں کو ان اسکولوں میں بھرتی نہ کرنے اور پہلے سے بھرتی بچوں کو واپس لے آںے کے لئے کہا تھا۔(اشفاق ریشی کی رپورٹ کے مشمولات کے ساتھ)

Tags: Army Good Will SchoolAzadiBudgamBurhan WaniFreedomHizbul MujahideenProtestSabzar BhatStudents Protest
Share15Tweet10Share4Send
تفصیلات نیوز ڈیسک

تفصیلات نیوز ڈیسک

Related Posts

سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات
تازہ ترین

سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات

by نمائندہ تفصیلات
26/05/2026
109
گلوان پورہ کا حیوان گرفتار
تازہ ترین

گلوان پورہ کا حیوان گرفتار

by نمائندہ تفصیلات
26/05/2026
109
معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل
تازہ ترین

معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل

by نمائندہ تفصیلات
25/05/2026
109
مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں
جموں کشمیر

مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں

by تفصیلات نیوز ڈیسک
25/05/2026
109
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ
جموں کشمیر

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

by تفصیلات نیوز ڈیسک
02/03/2023
109
  • Trending
  • Comments
  • Latest

کولگام میں 6کشمیری جاں بحق،2فوجی بھی ہلاک

1

’’سلام بابُن گرٔٹہ‘‘ اور میری آنکھوں کے کھنڈرات!

1
بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

1
مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

1
سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات

سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات

26/05/2026
گلوان پورہ کا حیوان گرفتار

گلوان پورہ کا حیوان گرفتار

26/05/2026
معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل

معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل

25/05/2026
مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں

مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں

25/05/2026
Tafseelat - تفصیلات

13th Year of Publication
Copyright © 2026 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmo Network

Navigate Site

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات

Follow Us

No Result
View All Result
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی

13th Year of Publication
Copyright © 2026 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmo Network

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Go to mobile version