• Latest
  • Trending
  • All

تفصیلات کشمیریوں کو سونے نہیں دینگی: شاہد چوہدری

23/03/2020
سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات

سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات

26/05/2026
گلوان پورہ کا حیوان گرفتار

گلوان پورہ کا حیوان گرفتار

26/05/2026
معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل

معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل

25/05/2026
مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں

مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں

25/05/2026

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

03/03/2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

02/03/2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

02/03/2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

02/03/2023
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

28/02/2023
آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

22/02/2023
”بھارت ماتا کی جئے“نہ کہنے والے انسانیت کے دشمن

کشمیریوں کو محتاج بنایا جا رہا ہے:فاروق

21/02/2023
سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

21/02/2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات
11th Year of Publication
-18 °c
Tuesday, June 2, 2026
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
English
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Tafseelat - تفصیلات
Home تازہ ترین

تفصیلات کشمیریوں کو سونے نہیں دینگی: شاہد چوہدری

نمائندہ تفصیلات by نمائندہ تفصیلات
23/03/2020
in تازہ ترین, جموں کشمیر
1 min read
0
38
SHARES
109
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سرینگر// اب جبکہ کرونا وائرس کے خوف نے دنیا بھر میں اپنا سایہ گہرا کرتا جارہا ہے،کشمیریوں نے خود کو گھروں میں قید کردیا ہے۔ریاستی انتظامیہ نے آج بھی کرفیو جیسی پابندیاں عائد کردی تھیں جبکہ سوشل میڈیا اور دیگر ذڑائع سے لوگوں کو کسی بھی طرح گھر کی چار دیواری تک محدود کرنے پر آمادہ کیا جارہا ہے۔حالانکہ کشمیر میں ابھی تک فقط ایک مریض کے کرونا کا متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے تاہم ضلع کمشنر سرینگر ڈاکٹر شاہد اقبال چوہدری نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ اگر وہ روز مرہ کے واقعات کی تفصیلات سامنے لائیں تو پورے کشمیر میں کوئی سو نہیں سکے گا لہٰذا لوگوں کو تنہائی میں رہنے پر آمادہ ہونا چاہیئے۔

کیوں نہ ہم اپنی انا چھوڑ کر مشترکہ طور کام کرتے ہوئے افراتفری کا شکار ہونے کی بجائے بچاو کریں

حالانکہ وزیر اعظم نریندرا مودی نے آض ”جنتا کرفیو“کی اپیل کی تھی تاہم کشمیر میں یہ لگاتار چوتھا دن ہے کہ جب لوگوں نے اپنی نقل و حمل محدود کردی ہے۔تاہم آج انتظامیہ نے اس بات کو یقینی بنایا کہ سرینگر شہر سمیت پوری وادی میں عملاََ کرفیو نافذ رہے۔چناچہ سرینگر میں تقریباََ سبھی بڑی اور بیشتر چھوٹی سڑکوں پر تار بچھانے کے علاوہ دیگر اقسام کی رکاوٹیں کھڑا کرکے لوگوں کی نقل و حمل مشکل بنائی گئی تھی جبکہ جگہ جگہ پر فورسز اور پولس کی نفری تعینات تھی۔سرکاری فورسز کو تاہم لوگوں کو دور رکھنے کیلئے جتن نہیں کرنا پڑے کیونکہ لوگ کرونا وائرس کے پھیلاو¿ کے خوف سے خود ہی گھروں میں دبکے رہے۔سوشل میڈیا،جو یہاں انٹرنیٹ کے2جی کی رفتار تک محدود ہونے کی وجہ سے لنگڑا لنگڑا کر چل رہا ہے اور سرکار 4جی کی بحالی کا عوامی مطالبہ پورا کرنے پر آمادہ نہیں ہے،پر بھی لوگ گھروں تک محدود رہنے کیلئے ایک دوسرے کا حوصلہ بڑھاتے پائے گئے۔اس حوالے سے لوگوں نے کئی نعرے اختراع کئے ہیں جنکے ذڑئعہ ایک دوسرے کو گھروں کے اندر رہنے پر آمادہ کیا جارہا ہے اور ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔اس سلسلے میں کئی نعرے یوں ہیں”یہ کرفیو نہیں ہے بلکہ کئیر فار یو ہے،گھروں میں رہیئے ،لمبا جینا چاہتے ہیں تو کچھ دیر کیلئے تنہائی اختیار کریں،وغیرہ وغیرہ“۔

یہ وائرس خود بخود نہیں چلتا ہے بلکہ اسے کسی لیجانے والی چیز کی ضرورت ہے

سرینگر میں سبھی چھوٹے بڑے بازار ،کاروباری ادارے اور دفاتر بند رہے جبکہ یہاں کے سرکاری و غیر سرکاری اسکولوں میں اب ہفتہ بھر سے چھٹیاں چل رہی ہیں۔سرکار نے سرکاری دفاتر میں بھی چھٹی کا اعلان کیا ہوا ہے۔ایک سرکاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ 24مارچ کو دفاتر میں چھٹی رہے گی جبکہ25مارچ کو ویسے بھی عام تعطیل ہے۔ایک سرکاری ترجمان نے بتایا کہ اگرچہ آج وادی میں بہت حد تک لوگ گھروں میں رہے تاہم وہ چاہتے ہیں کہ لاک ڈاون اس حد تک ہوجائے کہ وائرس کی ترسیل پوری طرح نا ممکن ہو جائے۔انہوں نے کہا”جیسا کہ پہلے ہی ماہرین نے واضح کیا ہوا ہے یہ وائرس خود بخود نہیں چلتا ہے بلکہ اسے کسی لیجانے والی چیز کی ضرورت ہے اور اسی لئے ہم چاہتے ہیں کہ لوگ ایک دوسرے سے دور رہیں تاکہ وائرس کو پھیلنے کا موقعہ نہ ملے“۔انہوں نے کہا کہ اچھی بات یہ ہے کہ لوگ صورتحال کا ادراک کرنے لگے ہیں لیکن بُری بات یہ ہے کہ لوگ سمجھدار ہونے میں وقت لگارہے ہیں حالانکہ ہم ایک ایسی صورتحال سے دوچار ہیں کہ جہاں ہمارے پاس وقت نہیں ہے۔انہوں نے کہا”لوگوں کو ایک دم سمجھدار ہوکر گھر میں رہنا چاہیئے اور وہ تمام احتیاطی تدابیر اپنانی چاہیئے کہ جو عالمی سطح پر ماہرین کی جانب سے تجویز کی گئی ہیں“۔

جموں کشمیر میں ابھی تک چار مریضوں کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں سے تین جموں اور ایک کشمیر سے تعلق رکھتا ہے

کرونا وائرس پوری دنیا میں تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے اور ابھی تک ہزاروں لوگ ہلاک اور لاکھوں دیگر متاثر ہوچکے ہیں جن میں سے کتنوں ہی کے زندہ نہ بچ پانے کا اندیشہ ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وائرس کا ابھی تک کو رد نہیں ہے اور صفائی ستھرائی کے علاوہ سماجی فاصلہ بنانا یعنی لوگوں کا ایک جگہ جمع نہ ہونا انتہائی لازمی ہے۔جموں کشمیر میں ابھی تک چار مریضوں کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں سے تین جموں اور ایک کشمیر سے تعلق رکھتا ہے۔سرینگر کی ایک خاتون،جو سعودی عرب سے لوٹی تھیں،کے نمونوں کی جانچ مثبت آنے کے بعد سے کشمیر میں خوف و حراس کا ماحول ہے اور سرکار لوگوں کو گھروں تک محدود رکھنے کی کوشش کر رہی ہے۔حالانکہ سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ خاتون کے سوا ابھی تک،خوش قسمتی سے،کسی بھی مریض میں کرونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے لیکن ضلع کمشنر سرینگر شاہد اقبال چوہدری،جو کرونا کے انسداد کی کوششوں میں پیش پیش ہیں،نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ اگر وہ روزانہ بنیادوں پر واقعات کی تفصیل بیان کریں  تو انہیں یقین ہے کہ کشمیر میں کوئی سو نہیں پائے گا۔انہوں نے کہا ”کیوں نہ ہم اپنی انا چھوڑ کر مشترکہ طور کام کرتے ہوئے افراتفری کا شکار ہونے کی بجائے بچاو کریں“۔

Tags: Corona VirusCurfewFeaturedJammu and KashmirQuarantineWuhan
Share15Tweet10Share4Send
نمائندہ تفصیلات

نمائندہ تفصیلات

Related Posts

سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات
تازہ ترین

سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات

by نمائندہ تفصیلات
26/05/2026
109
گلوان پورہ کا حیوان گرفتار
تازہ ترین

گلوان پورہ کا حیوان گرفتار

by نمائندہ تفصیلات
26/05/2026
109
معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل
تازہ ترین

معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل

by نمائندہ تفصیلات
25/05/2026
109
مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں
جموں کشمیر

مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں

by تفصیلات نیوز ڈیسک
25/05/2026
109
بھارت

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

by نمائندہ تفصیلات
03/03/2023
109
  • Trending
  • Comments
  • Latest

کولگام میں 6کشمیری جاں بحق،2فوجی بھی ہلاک

1

’’سلام بابُن گرٔٹہ‘‘ اور میری آنکھوں کے کھنڈرات!

1
بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

1
مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

1
سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات

سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات

26/05/2026
گلوان پورہ کا حیوان گرفتار

گلوان پورہ کا حیوان گرفتار

26/05/2026
معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل

معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل

25/05/2026
مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں

مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں

25/05/2026
Tafseelat - تفصیلات

13th Year of Publication
Copyright © 2026 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmo Network

Navigate Site

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات

Follow Us

No Result
View All Result
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی

13th Year of Publication
Copyright © 2026 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmo Network

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Go to mobile version